الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب راجیو چندر شیکھر کل بنگلورو میں آئی ٹی ہارڈویئر کے لیے پی ایل آئی  2.0 پر ڈیجیٹل انڈیا ڈائیلاگ سیشن سے خطاب کریں گے

Posted On: 02 JUN 2023 5:45PM by PIB Delhi

ہنر مندی کی ترقی اور صنعت سازی اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر بنگلورو میں آئی ٹی ہارڈویئر کے لیے حال ہی میں نظرثانی شدہ پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم پر ڈیجیٹل انڈیا ڈائیلاگ سیشن سے خطاب کریں گے۔

سیشن میں ٹیک ایکو سسٹم کے اسٹیک ہولڈرز - صنعت کے ماہرین، صنعتی انجمنوں کے نمائندے، اسٹارٹ اپ وغیرہ شرکت کریں گے۔

حکومت نے گزشتہ ماہ آئی ٹی ہارڈویئر کے لیے پی ایل آئی 2.0 اسکیم کو 17,000 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ منظور کیا تھا، جو کہ اس اسکیم کے بجٹ کو دوگنا کرنے سے بھی زیادہ ہے اور ویلیو چین میں بڑی سرمایہ کاری کو راغب کرکے گھریلو مینوفیکچرنگ کو ترغیب دینے اور فروغ دینے کے لیے 2021 میں منظور کی گئی تھی۔ اس کا نفاذ یکم جولائی 2023 سے کیا جائے گا جس میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ مراعات دستیاب ہیں۔

مالی مراعات فراہم کر کے، حکومت کا مقصد آئی ٹی ہارڈویئر کے اجزاء اور ذیلی اسمبلیوں کی لوکلائزیشن کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، جس سے ملک کے اندر پیداوار میں اضافہ ہو گا۔ اس اسکیم میں لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ، آل ان ون پی سی، سرورز اور انتہائی چھوٹے فارم فیکٹر ڈیوائسز شامل ہیں۔

اس اسکیم سے تقریباً  3.35  روپے لاکھ کروڑ کی کل پیداوار، الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ میں 2,430 کروڑ روپے کی اضافی سرمایہ کاری لانے اور 75,000 اضافی براہ راست ملازمتیں پیدا ہونے کی امید ہے۔

 یہ مشورے قانون اور پالیسی سازی کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے مشاورتی نقطہ نظر کے مطابق ہیں۔ وزیر موصوف آج شام بنگلورو پہنچیں گے۔

********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-5777


(Release ID: 1929486)
Read this release in: English , Hindi , Telugu