ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

سی اے کیوایم  نے ماحولیاتی معاوضہ چارجز (ای سی) عائد کرنے اور مقدمہ چلانے کے احکامات جاری کیے


رواں سال 2023 (جنوری تا مئی) کے دوران فلائنگ اسکواڈزنے  2,901 اچانک معائنے کئے  اور فیلڈکی سطح کی  معائنے کی کارروائی  انجام دی

51 صنعتی اکائیوں کو غیر منظور شدہ ایندھن استعمال کرنے پر بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ان میں سے 8 صنعتی اکائیاں کوئلہ کا استعمال کرتی ہوئی  پائی گئیں

مناسب اصلاحی اقدامات اور فضائی آلودگی پرقابوپانے کے ضابطوں کی  تعمیل کے بعد اس سلسلے 201 اکائیوں / اداروں کو دوبارہ شروع کرنے کے احکامات جاری کیے گئے

Posted On: 01 JUN 2023 5:16PM by PIB Delhi

قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں فضائی آلودگی کو کم کرنے  کی خاطر، این سی آر اور اس سے  ملحقہ علاقوں میں(سی اے کیو ایم) میں ہواکے معیار کے بندوبست سے متعلق  کمیشن کے ذریعے تشکیل دی گئی 40 معائنہ ٹیمیں/ فلائنگ اسکواڈز  فضائی آلودگی  پرقابوپانے کے  قوانین  اور قانونی ہدایات کی تعمیل کو یقینی بنانے کی خاطر معائنہ  کی کارروائی اور نفاذ کے عمل  کو تیز کر رہے ہیں۔

 رواں سال 2023 (جنوری تا مئی) کے دوران فلائنگ اسکواڈزنے  2,901 اچانک معائنے کئے  اور فیلڈکی سطح کی اپنے طورپر معائنے کی کارروائی  انجام دی ہیں،ان میں صنعتی اکائیاں، تعمیراتی اور انہدامی کارروائیوں سے متعلق مقامات  (سی اینڈ ڈی)  ڈیزل جنریٹر کا استعمال کرنے والی  تجارتی/رہائشی اکائیاں  نیزفضائی آلودگی کے ہاٹ اسپاٹ وغیرہ شامل ہیں ۔

فلائنگ اسکواڈز کی رپورٹ کے مطابق، این سی آر میں 147 سخت خلاف ورزی کرنے والی اکائیوں کے خلاف بندش کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔  اس کے تحت ، دہلی میں 05؛ ہریانہ (این سی آر) میں 61؛ اتر پردیش (این سی آر) میں 60؛ اور راجستھان (این سی آر) میں 21 سنگین خلاف ورزی کرنے والی اکائیوں کو بندکیاگیاہے۔ جنوری تا مئی 2023 کے دوران 51 صنعتی یونٹوں کو غیر منظور شدہ ایندھن استعمال کرنے پر بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں  ان میں سے محض  08 اکائیاں کوئلہ استعمال کرتے ہوئے پائی گئیں ۔

جنوری تا مئی 2023 کی مدت کے دوران، 201 اکائیوں/ اداروں کو دوبارہ شروع کرنے کے سلسلے میں احکامات جاری کیے گئے تھے ، جن کے لئے  کمیشن کی طرف سے مناسب اصلاحی اقدامات اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے اصولوں جن میں کام کرنے کی رضامندی (سی ٹی او) اور قائم کرنے کی رضامندی (سی ٹی ای) ،اخراج کے اصولوں کی پابندی، منظور شدہ ایندھن کا استعمال، آلودگی پر قابو پانے والے آلات کی تنصیب وغیرہ  شامل ہیں کی عمل آوری  کے بعد (ماضی میں بھی) بندش کی ہدایات جاری کی جاچکی تھیں۔ ایسے  مقامات دہلی میں 24 ، ہریانہ (این سی آر) میں 75؛ اتر پردیش (این سی آر) میں 81؛ اور راجستھان (این سی آر) میں 21ہیں۔

CAQM اپنی قانونی ہدایات اور احکامات کو سختی سے نافذ کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ہدایات اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور عدم تعمیل سے ماحولیاتی قوانین کے تحت نمٹا جا رہا ہے۔ اس طرح کی سنگین خلاف ورزی کرنے والی اکائیوں کو بند کرنے کے علاوہ، کمیشن نے ماحولیاتی معاوضہ چارجز (ای سی )عائد کرنے اور قانونی کارروائی شروع کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

سی اے کیو ایم  نے ریاستی عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں بشمول ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈز(ایس پی سی بیز) اور ڈی پی سی سی  کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ قانونی ہدایات کی عمل آوری  اور س اس کے سختی سے  نفاذکو یقینی بنائیں۔

***********

(ش ح ۔ش  م ۔ ع آ)

U -5759



(Release ID: 1929312) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi , Telugu