ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریلوے کی وزارت کی مشاورتی کمیٹی کااجلاس


ریلوے نے کیٹرنگ کے کاروبار میں مثالی تبدیلی لانے کے لیے ساختی اصلاحات کا آغاز کیا ہے

امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت، 1275 ریلوے اسٹیشنوں کو اپ گریڈ کرنے/جدید بنانے کا کام کیا جائے گا

Posted On: 01 JUN 2023 5:08PM by PIB Delhi

ریلوے کی وزارت کے لیے، اراکین پارلیمنٹ کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ آج نئی دہلی میںمنعقد ہوئی۔ میٹنگ کے ایجنڈے میں 2 موضوعات شامل تھے، جنمیں ہندوستانی ریلوے میں کیٹرنگ خدمات اور ہندوستانی ریلوے میں اسٹیشن کی ترقی - امرت بھارت اسٹیشن اسکیم شامل ہیں۔

ریلوے کےوزیر اشونی وشنو نے اس میٹنگ کی صدارت کی اور اس میں کئی ممبران پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

ہندوستانی ریلوےمیں کیٹرنگ خدمات کے مسئلہ پر،اراکین کو بتایا گیا کہ ہندوستانی ریلوے میں روزانہ تقریباً 1.8 کروڑ مسافر سفر کرتے ہیں اور سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ریلوں اور اسٹیشنوں میں کیٹرنگ کی مناسب سہولیات کی فراہمی اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام کوششیں کی جارہی ہیں۔ پچھلے کچھ سالوں میں، ریلوے نے نہ صرف کیٹرنگ خدمات کا گہرائی سے تجزیہ کیا ہے بلکہ کیٹرنگ کے کاروبار میں مثالی تبدیلی لانے کے لیے ساختی اصلاحات بھی شروع کی ہیں۔

کیٹرنگ کی خدمات، سفر کرنے والے مسافروں کو یا تو غیر منقولہ اکائیوں یا موبائل اکائیوں کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں۔ ٹرینوں کے 473 جوڑوں میں پینٹری کاروں/منی پینٹری کی سہولیات ہیں اور ٹرینوں کے 706 جوڑوں میں ٹرین کی طرف وینڈنگ کی سہولت ہے۔ ہندوستانی ریلوے کے 9342 چھوٹے اور 582 بڑی غیر منقولہ اکائیاں ہیں جن میں جن آہارآؤٹ لیٹس، فوڈ پلازے اور ریفریشمنٹ روم شامل ہیں۔ انڈین ریلویز کی ایک کیٹرنگ پالیسی ہے، جس کا مقصد ٹرینوں کی کیٹرنگ خدمات کو بند کرنا اور کھانے کی تیاری اور کھانے کی تقسیم کے درمیان بنیادی فرق پیدا کرکے، ریل کے مسافروں کو معیاری کھانا فراہم کرنا ہے۔ وزارت نے آئی آر سی ٹی سی کو ٹرینوں میں کیٹرنگ خدمات کے مینو کو اپنی مرضی کے مطابق بنانے اور فیصلہ کرنے کی لچک فراہم کی ہے تاکہ مسافروں کے مختلف گروپوں کی ترجیحات کے مطابق علاقائی کھانوں، موسمی پکوانوں اور کھانے کی اشیاء کو شامل کیا جا سکے۔ ہندوستانی ریلوے پر بھی ای کیٹرنگ اسکیم متعارف کرائی گئی ہے۔ کیش لیس ٹرانزیکشن کی سہولیات موبائل اور غیر منقولہ کیٹرنگ اکائیوں، دونوں پر فراہم کی جاتی ہیں۔ معیار اور خدمات کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے کیٹرنگ سروسز کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کیا جاتا ہے۔ کیٹرنگ سروسز کی نگرانی اور دیکھ بھال کے لیے، باقاعدہ اور اچانک معائنہ بھی کیا جاتا ہے۔

اسٹیشن کی ترقی کے موضوع پر،یہ بتایا گیا کہ ہندوستانی ریلوے کے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن/جدید کاری ایک مسلسل جاری عمل ہے۔ اب تک تین اسٹیشنوں، یعنی ریاست مدھیہ پردیش میں رانی کملا پتی، ریاست گجرات میں گاندھی نگر اور ریاست کرناٹک میں سر ایم ویشورایا ریلوے اسٹیشن کو، از سر نو تیار/جدید بنایا گیا ہے۔

ان تینوں اسٹیشنوں سے حاصل کیے گئے تجربے کی بنیاد پر، ہندوستانی ریلوے میں اسٹیشنوں کی ترقی کے لیے امرت بھارت اسٹیشن اسکیم شروع کی گئی ہے۔ یہ اسکیم طویل مدتی نقطہ نظر کے ساتھ، مسلسل بنیادوں پر اسٹیشنوں کی ترقی کا تصور کرتی ہے۔ اس میں اسٹیشنوں پر سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے ماسٹر پلانز کی تیاری اور مرحلہ وار ان پر عمل درآمد کرنا شامل ہے، جیسے کہ اسٹیشن تک رسائی، عام استعمال والے علاقوں، ویٹنگ ہالز، ٹائلز، لفٹ/ایسکلیٹرز، صفائی، مفت وائی فائی، اسکیموں کے ذریعے مقامی مصنوعات کے لیے کیوسک وغیرہ جنہیں ہر اسٹیشن پر ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے 'ایک اسٹیشن ایک مصنوعات، مسافروں کی معلومات کے بہتر نظام، ایگزیکٹو لاؤنجز، کاروباری میٹنگز کے لیے نامزد مقامات، زمین کی تزئین وغیرہ جیسی اسکیموں کے ذریعہ فراہم کیا جاتا ہے۔

اس اسکیم میں عمارت کی بہتری، اسٹیشن کو شہر کے دونوں اطراف سے مربوط کرنے، ملٹی موڈل انضمام، دیویانگجنوں کے لیے سہولیات، پائیدار اور ماحول دوست حل، بغیر بلاسٹ لیس ٹریکس کی فراہمی، ضرورت کے مطابق 'چھت کے پلازے'، مرحلہ وار اور فزیبلٹی اور تخلیق نیز طویل مدتی تناظر میں اسٹیشن پر شہر کے مراکز کا بھی تصور کیا گیا ہے۔فی الحال،یہ اسکیم ہندوستانی ریلوے میں اپ گریڈیشن/جدید کاری کے لیے 1275 اسٹیشنوں کا احاطہ کرنے کا تصور کرتی ہے۔

معزز اراکین پارلمان نے دونوں موضوعات پر کچھ قیمتی تجاویز دیں۔ ریلوے کے وزیر نے میٹنگ کا اختتام، تمام اراکین کا ان کی قیمتی آراء پر شکریہ ادا کرنے کے ساتھ کیا۔

*****

(ش ح - اع - ر ا)   

U.No.573


(Release ID: 1929279) Visitor Counter : 136