کامرس اور صنعت کی وزارتہ
اسٹارٹ اپ 20 شراکتی گروپ گوا میں اپنی تیسری میٹنگ کے لئے پوری طر ح تیار ہے
میٹنگ کے ایجنڈے میں پالیسی کے مسودے کےاعلامیہ کے لئے اتفاق رائے قائم کرنا ہے
Posted On:
01 JUN 2023 4:11PM by PIB Delhi
اسٹارٹ اپ 20شراکتی گروپ ، جوکہ بھارت کی جی 20صدارت کے تحت کام کررہا ہے، گوا میں اپنی انتہائی متوقع تیسری میٹنگ کی میزبانی کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
جی 20 ممالک کے بین الاقوامی مندوبین کے علاوہ مقامی مندوبین 2 جون کو گوا پہنچ رہے ہیں۔
اسٹارٹ 20شراکتی گروپ اس اہم اجتماع میں شرکت کرنے کے لئے تمام مندوبین کا پرتپاک خیرمقدم کرتا ہے۔ بھارت کی جی 20صدارت کے تحت اسٹارٹ اپ 20 باہمی تعاون کو فروغ دینے ، خیالات کا باہم تبادلہ کرنے اور عالمی سطح پر اسٹارٹ اپس اور صنعت کاری کے مستقبل کو تشکیل دینے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم کے طورپر کا م کرتا ہے۔
اجتماعی عزم کے لئے ، سنسکرت کی اصطلاح سنکلپنا کی روح کو اپناتے ہوئے اسٹارٹ اپ 20، بین الاقوامی مندوبین اور بھارت کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے تجربہ کار لوگوں کو اکٹھا کرتا ہے اور باہمی اشتراک وتعاون اور معلومات کے تبادلے کو فروغ دیتا ہے۔اس میٹنگ کا مرکزی مقصد پالیسی کے مسودے کے اعلامیہ پر اتفاق رائے قائم کرنا ہے،جسے اسٹارٹ اپ 20 نے حال ہی میں عوام سے رائے لے کر شائع کیا ہے۔میٹنگ میں اسٹارٹ اپ شوکیس ، اسٹارٹ اپ 20 سیریز کےحصے کے طورپر دلچسپ بات چیت ،ثفافتی تجربات اور دستاویز میں بیان کردہ افکار وتصورات کے نفاذ اور فوائد پر بات چیت کی جائے گی۔ میٹنگ میں ریاستی، مرکزی اور بین الاقوامی سطح کے مندوبین کی شرکت کاامکان ہے۔اس سے میٹنگ کی اہمیت میں کافی اضافہ ہوگا۔
اس کے علاوہ گوا سنکلپنا پروگرام مختلف حوصلہ افزا اجلاس کا اہتمام کرے گا، جن میں حتمی پالیسی اعلامیہ پر ٹاسک فورس کے ذریعہ پریز ینٹیشن پیش کیا جانا ، بندکمرے میں گروپ کے رکن ملکوں کودرپیش رکاوٹوں کودور کرنا اور بند کمرے میں محکمے کے سربراہ کی میٹنگ شامل ہے۔ یہ اجلاس باہمی گفت وشنید ،تعاون کو فروغ دینے اور ایسے اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کریں گے جو G20 ممالک میں اسٹارٹ اپس اورصنعت کاری کے مستقبل کو تشکیل دیں گے۔
مزید برآں، ایک پرکشش ثقافتی پروگرام کے ساتھ ایک بڑے عشائیہ کی تقریب سے شان و شوکت میں اضافہ ہو گا، جس سے مندوبین کو اس نیٹ ورک کا موقع ملے گا اور گوا کے دلکش مقام پرانہیں کافی آرام ملے گا۔
مزید برآں، اسٹارٹ اپ20اس اہم کردار کو تسلیم کرتا ہے ،جو معاشی ترقی کو آگے بڑھانے میں اسٹارٹ اپ ادا کرتے ہیں۔ اس کا مقصد عالمی سطح پر اقتصادی ترقی کو فروغ دینا، بین الاقوامی تعاون کو بڑھانا اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔ شراکت داری کے مختلف اقدامات کے ذریعے، اسٹارٹ اپ20اہم مسائل بشمول اسٹارٹ اپس اور صنعت کاری سے متعلق بات چیت اور تعاون کو فروغ دیتا ہے۔
*************
ش ح۔م ع۔ رم
U-5752
(Release ID: 1929259)
Visitor Counter : 161