وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کے معیارات سے متعلق بیورو نے آیوش جڑی بوٹیوں اور مصنوعات سے متعلق 31  بھارتی معیارات کونوٹیفائی کیا ہے


آیوش کی وزارت نے اس پہل کی تعریف کی ہے۔‘‘معیار کے فروغ  اور آیوش کے سرٹیفیکیشن سے بین الاقوامی تجارت میں اضافہ ہوگا ،نیز صارفین کو بھی فائدہ ہوگا’’

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز نے آیوش پر خصوصی توجہ مرکوزکرتے ہوئے  ایک اضافی محکمہ بھی قائم کیا ہے

Posted On: 01 JUN 2023 6:34PM by PIB Delhi

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس)یعنی بھارت کے معیارات سے متعلق بیورو جو بھارت کا قومی معیار کا ادارہ ہے،اور جس کو معیار کاری، مارکنگ اور کوالٹی سرٹیفیکیشن کی سرگرمیوں کے فروغ  کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے، نے آیوش کے شعبے میں معیار کاری کے لیے ایک نئی کوشش کے تحت   ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ بی آئی ایس نے آیوش سے متعلق 31 بھارتی معیارات کو نوٹیفائی کیا ہے، جس میں 30 جڑی بوٹیاں اور 1 پروڈکٹ (سٹینلیس سٹیل نیٹی برتن) شامل ہے۔ مذکورہ  معیارات حال ہی میں گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے شائع کیے گئے تھے۔ بی آئی ایس نے بی آئی ایس  میں آیوش  پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک اضافی محکمہ بھی تشکیل دیا ہے ۔

آیوش کی وزارت نے  اس قدم کی ستائش کی ہے اور اس کا ماننا ہے  کہ بی آئی ایس کی جانب سے آیوش کے معیارات اور تصدیق/سرٹیفیکیشن کے لیے کی گئی یہ کوشش مصنوعات اور خدمات کے  معیار کو یقینی بنا کر بین الاقوامی تجارت کو فروغ دے گی، مینوفیکچررز کو اعتماد فراہم کرے گی اور لاگت کو کم کرنے کے معاملے میں صارفین کو فائدہ پہنچائے گی جس سے  کارکردگی میں اضافہ ہوگا اور حفاظت کو بہتر بنایاجاسکے گا۔

حال ہی میں، بی آئی ایس نے بی آئی ایس میں آیوش پر خصوصی توجہ کے ساتھ ایک اضافی محکمہ قائم کرکے  بھارت میں معیار کاری کے اپنے مضبوط ڈھانچے میں ایک اور باب کا اضافہ کیا ہے۔ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ اس اقدام  سے نہ صرف معیار کاری کے عمل کو ایک تحریک فراہم ہوگی  بلکہ آیوش کی وزارت کے مقاصد کو ہر سطح پر آیوش مصنوعات اور خدمات کے معیار کو یقینی بنانے میں بھی مدد فراہم  ہوگی۔

بی آئی ایس نے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار اسٹینڈرڈائزیشن (آئی ایس او) کے تعاون سے بین الاقوامی معیارات کی تشکیل کے لیے بھی پہل کی ہے۔ بی آئی ایس  کے مشورے پر، آئی ایس او /ٹی سی -215 ‘ہیلتھ انفارمیٹکس’ میں ‘روایتی ادویات’ پر ایک ورکنگ گروپ (ڈبلیو جی -10) تشکیل دیا گیا ہے۔

عالمگیریت اور ادویات کے روایتی نظام کے بڑھتے ہوئے   استعمال کے تحت آیوش نظام کے لیے قومی اور بین الاقوامی معیارات کی ضرورت ناگزیر ہو گئی ہے۔ آیوش کی وزارت ایک متحرک معیاری ماحول پیدا کرنے کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے۔

***********

(ش ح ۔ش  م ۔ ع آ)

U -5749


(Release ID: 1929254) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Telugu