وزارات ثقافت

مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی   نے دلّی  کے پرانا قلعہ میں جاری کھدائی کا معائنہ کیا


پرانا قلعہ میں کھدائی کی جگہ کو اوپن ایئر سائٹ میوزیم کے طور پر دکھایا جائے گا، جس سے شائقین دلّی کی شاندار تاریخی وراثت کو دیکھ سکیں گے: جناب جی کے ریڈی

Posted On: 30 MAY 2023 8:31PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج   دلّی کے تاریخی  مقام پرانے قلعہ میں کی  جا رہی کھدائی کے کام کا معائنہ کرنے کے لیے  ، وہاں کا  دورہ کیا۔

  یہ مقام، جس کی شناخت قدیم شہر اندر  پرستھ کے طور پر کی گئی ہے، کئی دہائیوں سے آثار قدیمہ کی دلچسپی کا موضوع رہا ہے۔ کھدائی سے  اہم نتائج برآمد ہوئے ہیں، جو دلّی کی  2500 سال سے زیادہ پر محیط مسلسل تاریخ کے بارے میں بصیرت فراہم کرتے ہیں۔

پرانا قلعہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ ’’  یہ دلّی این سی آر میں واحد جگہ ہے  ، جہاں کھدائی کی گئی باقیات کے ذریعے  موریا دور سے پہلے سے لے کر مغل دور تک دلّی کی مسلسل تاریخ کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ    یہاں کی دریافت ہمارے ملک کی مالا مال ثقافتی ورثے کو ظاہر کرتی ہیں ۔ ‘‘

جنوری ،  2023 ء میں کھدائی دوبارہ شروع کی گئی تھی  ، جس کا مقصد  مقام کی مکمل تاریخ کا پتہ لگانا ہے۔  سردست ابتدائی کشان  دور کے ڈھانچے دریافت کیے گیے ہیں ، جو تقریباً ساڑھے پانچ میٹر گہرائی میں ملے  ہیں ۔ امید ہے کہ اس کھدائی سے  قدیم شہر اندر پرستھ کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہو گی ۔

اس کھدائی سے قابل ذکر  نوادرات     کا مجموعہ ملا ہے ۔ ان میں ویکنتھا وشنو کی پتھر    کی مورتی ، گجا لکشمی کی ٹیراکوٹا تختی، گنیش کی ایک پتھر کی  مورتی ، مہریں اور  سکے ،   انسانوں اور جانوروں کے ٹیراکوٹا کے مجسمے، مختلف پتھروں کی مالائیں ، ٹی سی   اور ایک ہڈی کی سوئی شامل ہیں۔   ان   مٹی کے برتنوں اور دیگر نوادرات کے ساتھ، اس مقام پر قدیم تہذیب اور تجارتی سرگرمیوں کے بارے میں قیمتی  معلومات حاصل ہوتی ہیں۔

اس کھدائی سے  2500 سال پر محیط  مسلسل انسانی آبادی اور سرگرمیوں کا انکشاف ہوتا ہے ، جس سے پرانے  قلعہ کی تاریخی اہمیت اجاگر  ہوتی ہے ۔ ایک چھوٹے سے کھدائی کے علاقے سے 136 سے زیادہ سکے اور 35 مہریں اور  سکے دریافت ہوئی ہیں، جس سے اس مقام کی  تجارتی  مرکز کے طور پر سرگرمیوں  میں اہم رول کی عکاسی ہوتی ہے ۔

ثقافت اور سیاحت اور شمال مشرقی  خطے کی ترقی کے مرکزی  وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ  ’’  کھدائی  کی باقیات کو محفوظ کیا جائے گا اور ان پر ایک سائیبان فراہم کیا جائے گا  ۔ اس  مقام کو اوپن ایئر سائٹ میوزیم کے طور پر دکھایا جائے گا، جس سے  شائقین دلّی کی شاندار تاریخی  وراثت کا مشاہدہ کرسکیں گے ۔ ‘‘

اس کے علاوہ ، پرانے قلعہ میں کھدائی  سے حاصل ہوئی باقیات ستمبر ،  2023  ء میں دلّی میں منعقد ہونے والے جی 20   سربراہی اجلاس کے مندوبین کے لیے توجہ کا مرکز بنیں گی۔

پرانا قلعہ   ، بھارت کے بھرپور ورثے اور ثقافتی تنوع کا ثبوت ہے اور  یہاں جاری کھدائی کا  کام خطے کی تاریخی اہمیت کے بارے میں ہمارے علم میں مزید اضافہ کرے گا ۔ اوپن ایئر سائٹ میوزیم کے قیام کے ساتھ  نوادرات کو محفوظ کرنے کی کوششیں ، اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس تاریخی خزانے کی موجودہ اور آنے والی نسلیں قدر کر سکیں۔

پرانا قلعہ ماضی میں متعدد کھدائیوں کا مشاہدہ کر چکا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پدم شری پروفیسر بی بی لال نے  1955  ء اور 73-1969   میں کھدائی کی  ۔  اس کے بعد  بھارت کے محکمۂ آثارِ قدیمہ کے ڈاکٹر وسنت کمار سوارنکر  کی قیادت میں 14-2013 ء اور 18-2017 ء میں بھی کھدائی کی گئی ۔   ان کوششوں سے نو ثقافتی سطحوں کا انکشاف ہوا ہے ، جس میں موریا دور سے پہلے ، موریا دور ، سنگا ، کشانہ ، گپتا ، گپتا کے بعد کا دور ، راجپوت دور ، سلطنت اور مغل دور شامل ہیں  ۔

گَجا لکشمی

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/555555555QPC9.jpg

موریا کے دور کا   بلدار کنواں

آثارِ قدیمی کی کھدائی کا ایک منظر

 

ویکنتھا وشنو

 

معزز وزیر کے دورے کے فوٹو گراف

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No. 5639



(Release ID: 1929247) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi