سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر -نیشنل فزیکل لیبارٹری نے موسمیات کا عالمی دن 2023 منایا
اس سال کا موضوع ہے "عالمی غذائی نظام کی حمایت کرنے والے اقدامات"
Posted On:
19 MAY 2023 8:16PM by PIB Delhi
سی ایس آئی آر-نیشنل فیزیکل لیباریٹری نے موسمیات سےمتعلق بھارتی سوسائٹی (ایم ایس آئی) کے اشتراک سے 19 مئی ،2023 کو موسمیات کا عالمی دن2023 منایا۔موسمیات کا عالمی دن ایک سالانہ تقریب ہے جو میٹر کنونشن پر دستخط ہونے کی یاد میں منایا جاتا ہے،یہ دستخط 20مئی کو 1875 کو 17 نمائندہ ملکوں کے ذریعہ کئے گئے تھے۔اس سال ڈبلیو ایم ڈی کا موضوع ہے ‘عالمی غذائی نظام کی حمایت کرنے والے اقدامات’’،جس کا اعلان مشترکہ طورپر انٹرنیشنل بیورو آف ویٹس اینڈ میزرس (بی آئی پی ایم)اور انٹرنیشنل آرگینائیزیشن آف لیگل میٹرولوجی (او آئی ایم ایل) کے ذریعہ کیا گیا ہے۔
اس تقریب میں صارفین کے امور کی وزارت میں سابق سکریٹری اور ایف ایس ایس اے آئی کے سابق سی ای او جناب پون اگروال نے مہمان خصوصی تھے جبکہ این آئی ایف ٹی ای ایم کے ڈائریکٹر پروفیسر پربھات کے نیما نےمیٹرولوجی اسنٹی ٹیوٹ آف جاپان (این ایم آئی جے) اور نیشنل فیزیکل لیباریٹری،برطانیہ، کے دو نامور مقررین کے ساتھ معزز مہمان کے طورپر شرکت کی۔ یہ مقررین آن لائن وسیلے سے پروگرام میں شامل ہوئے۔
سی ایس آئی آر –این پی ایل کے ڈائریکٹر پروفیسر وینوگوپال اچنتا نے اپنے افتتاحی خطاب میں سی ایس آئی –این پی ایل کی بھارت کے محکمہ موسمیات کے قومی ادارے کے طورپر کوششوں کی نشاندہی کی۔ انہوں نے باہمی شناخت کے نظام (ایم آر اے) کی اہمیت پر زور دیا،جس کے ذریعہ سے این پی ایل کی پیش گوئیوں کو دنیا بھر میں اہمیت حاصل ہے۔ایم ایس آئی کے نائب صدر ڈاکٹر سنجے یادو نے موسمیات سے متعلق بھارتی سوسائٹی (ایم ایس آئی) کی مختلف سرگرمیوں اور موسمیات سے متعلق سوسائٹی کے سلسلے میں ایم ایس آئی کی جانب سے بیداری پھیلانے کی کوششوں کی نشاندہی کی۔انہوں نے سامعین کو ایم ایس آئی کی جانب سے تعاون اور علم کے تبادلے کے پروگرام وغیرہ کا انعقاد کرنے کے بارے میں مطلع کیا۔
پروفیسر پربھات کے.نیما. نے اپنی تقریر میں اظہار خیال کیا کہ "موسمیات کسی بھی سائنسی سرگرمی کی کلید ہے اور خوراک حیاتیاتی شے ہے جس کے لیے مختلف سطحوں پر مختلف پیمائشوں کی ضرورت ہوتی ہے"۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ خوراک کے شعبہ میں فوڈ پروسیسنگ کے طریقوں کو معیاری بنانا بھی ضروری ہے اور خوراک کے شعبہ میں موسمیاتی سے متعلق سائنسز کے لیے بہت زیادہ گنجائش اور چیلنجز موجود ہیں۔ جناب پون اگروال نے کہا، ’’معیار دنیا کو حرکت دیتے ہیں’’۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سی آر ایم کی ترقی بھارت کی خود انحصاری کے لیے اہم ہے۔ مختلف پیرامیٹرز کے نشانات کی پیمائش جیسےکیڑے مار ادویات، باقیات وغیرہ اہم ہیں اور این پی ایل اس فائل میں ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
موسمیات سے متعلق جاپان کے قومی انسٹی ٹیوٹ (این ایم آئی جے) کے پروفیسر ، اے آئی ایس ٹی جاپان اور انٹرنیشنل کمیٹی آف لیگل میٹرولوجی (سی آئی ایم ایل ) کے ممبر تکاتسوجی توشی یوکی نے "ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن (ڈی ایکس ) کے ذریعے معیار کے بنیادی ڈھانچے کی اعتبار (کیوآئی) کا مستقبل" کے موضوع پر کلیدی خطاب کیا۔ " انہوں نے موسمیات سے متعلق ڈیجیٹل تبدیلی اور بلاک چین جیسے ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے خوراک کے معیار کو بہتر بنانے پر زور دیا۔
نیشنل فزیکل لیبارٹری، یو کے کے ڈاکٹر گراہم مشین نے ایم ای پی –کے -19 میں فروغ پانے والے کچھ بنیادی تھرمامیٹری طریقوں کو سمجھنے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بتایا جو کیلون کو براہ راست رسائی کی صلاحیت فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر معززین نے موسمیات کے عالمی دن کا پوسٹر بھی جاری کیا۔ اس کے علاوہ ، چار بھارتیہ نردیشک درویاس (بی این ڈیز ®) یعنی ایٹینولول کے لیے بی این ڈی ® 9002، ایٹورواسٹاٹن کیلسیم کے لیے بی این ڈی ® 9003، پیراسیٹامال کے لیے بی این ڈی® 9004، اور ٹرمتھوپرم کے لیے بی این ڈی ® 9005 بھی جاری کیے گئے۔ یہ بی این ڈیز ہندوستانی مصدقہ حوالہ جات ہیں جو سی ایس آئی آر -این پی ایل ، نئی دہلی اورفارما فیلیٹس اینالیٹکس اینڈ سینٹھٹکس (پی ) لیمیٹڈ پنچکولہ ، ہریانہ نے مشترکہ طور پر تیار کیے ہیں۔ ان بی این ڈیز کا مقصد تجزیہ کے لیے پیمائش کی خصوصیات کے لیے طریقوں کی توثیق کے لیے حوالہ معیار کے طور پر استعمال کرنا ہے۔
تقریب کا اختتام کنوینر ڈاکٹر نوین گرگ کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔
************
ش ح۔ا م۔
(U: 5716)
(Release ID: 1928977)
Visitor Counter : 131