صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے قومی آیوش مشن کانکلیو میں افتتاحی خطاب کیا


ڈاکٹر مانڈویہ اور جناب سربانند سونووال نے  آیوش  صحت  بندوبست سے متعلق جامع نظام اورایجو کیشن لر ننگ مینجمنٹ سسٹم کا آغاز کیا

بھارت ایک مربوط صحت پالیسی کی سمت کوشش کرتے ہوئے  صحت سے متعلق اپنی خدمات کو نمایاں طور پر مستحکم کر رہا ہے جس سے نہ صرف ملک بلکہ دنیا کی خدمت ہوگی: ڈاکٹر مانڈویہ

صحت کی دیکھ بھال کے  موجودہ نظام کو مکمل طور پر بااختیار بنانے کے لیے، آیوش کو عوامی صحت کی دیکھ بھال کے مرکزی دھارے میں ضم کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ انضمام مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے ایک زیادہ جامع اور مربوط نقطہ نظر پیش کر تا ہے، صحت کی دیکھ بھال کی روایتی ادویات اور آیوش نظام دونوں کو ملا کراسے مستحکم کیاجا سکتا ہے: ڈاکٹر مانڈویہ

Posted On: 18 MAY 2023 3:35PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج یہاں وزارت آیوش کے زیر اہتمام قومی آیوش مشن کانکلیو میں افتتاحی خطبہ دیا۔اس تقریب میں صحت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ اور آیوش  کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آیوش کے وزیر مملکت ڈاکٹر  منجاپارہ مہندر بھائی  کی موجودگی میں اے ایچ ایم آئی ایس (آیوش ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم) اورای ایل ایم ایس (ایجوکیشن لرننگ مینجمنٹ سسٹم) نامی انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹکنالوجی کے اقدامات کے آغاز کیا ۔

اس میٹنگ میں صحت سے متعلق ریاستی وزراء اترپردیش کے صحت کے وزیرجناب دیا شنکر مشرا،میزورم کے ڈاکٹر آر لالتھنگلیانا، اروناچل پردیش کےجناب  الو-لیبانگ،آسام  کےجناب  کیشب مہانتا،ناگالینڈ کےجناب ایس پنگنیو فوم  اور جھارکھنڈ کےجناب بنا گپتا نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NZDQ.png

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اس وژن کی تعریف کرتے ہوئے جس میں روایت اور جدید ادویات دونوں کی صلاحیتوں اور وسائل کو ہم آہنگ کرتے ہوئے ملک میں صحت کی مربوط دیکھ بھال کی خدمات کا تصور پیش کیا گیا ہے، ڈاکٹر مانڈویہ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت ایک مربوط صحت پالیسی کی سمت کوشش کرتے ہوئے صحت کی دیکھ بھال سے متعلق اپنی خدمات کو نمایاں طور پرمستحکم کر رہا ہے۔ اس سے نہ صرف یہ کہ ملک کو فائدہ ہوگا بلکہ دنیا کی بھی خدمت ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YI63.png

اس سلسلے میں مزید وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ جدید اور روایتی ادویات کے درمیان تعاون ایک پلیٹ فارم پر دواؤں کے متعدد نظام کو قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے جس سے کراس ریفرلز کی سہولت اور ادویات کے مختلف نظام کے حقیقی انضمام کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر مانڈویہ نے مرکزی سرکار کےاسپتالوں میں آیوش نظام کے انضمام کی  ستائش کی اور مزید کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کے موجودہ نظام کو مکمل طور پر بااختیار بنانے کے لیے، آیوش کو عوامی صحت کی دیکھ بھال کی مرکزی دھارے میں شامل کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ انضمام روایتی ادویات اور صحت کی دیکھ بھال کے آیوش نظام دونوں کی طاقتوں کو ملا کر  مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے زیادہ جامع اور مربوط نقطہ نظرکو پیش کر سکتا ہے۔

آیوروید کی ہماری وراثت اور روایتی اصولوں کی اہمیت اور مطابقت کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا کہ روایتی ادویات کا  بھارت کا ورثہ اپنی بنیاد پر تندرستی پر توجہ دینے کے ساتھ صحت کے تئیں ایک جامع نقطہ نظر کی وکالت کرتا ہے ۔ہیل از انڈیا اورہیل ان انڈیا کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے جن کی دنیا بھر میں پذیرائی کی گئی ہے، صحت کےمرکزی وزیر نے کہا کہ دنیا بھر سے ایسے مریضوں کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے جو علاج کے لیے  بھارت  آرہے ہیں اوربھارت سے جدید اور روایتی دواؤں میں تربیت یافتہ طبی پیشہ ور افراد کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے جام نگر گجرات کے ڈبلیو ایچ او-گلوبل سنٹر فار ٹریڈیشنل میڈیسن کی ترقی کا حوالہ دیا،جس سے بھارت روایتی ادویات میں عالمی رہنما کے طور پر بااختیار بنا ہے۔

انٹیگریٹیو میڈیسن کی رفتار میں تیزی لائی جانے کی حمایت کے لئے ڈاکٹر مانڈویہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئےآیوش  کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کہا کہ آیوش کی صلاحیت کو مربوط صحت کی دیکھ بھال کے تکثیری نظام میں مرکزی دھارے میں لانے کا تصور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے تعاون سے آیوش کی وزارت کے نئے اقدامات کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی آیوش مشن (این اے ایم) ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پرائمری ہیلتھ سینٹرز (پی ایچ سیز)، کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز (سی ایچ سیز) اور ڈسٹرکٹ اسپتالوں (ڈی ایچز) میں آیوش سہولیات کے باہمی مقام کے لیے مدد فراہم کرتا ہے۔انہوں نے مزید  اس بات کابھی  حوالہ دیا کہ ملک کے مختلف حصوں میں مربوط آیوش اسپتالوں، نئی آیوش ڈسپنسریوں کے قیام کے انتظام  پر کارروائی  کا عمل جاری ہے تاکہ عوام کے لیے  سستی  اور قابل رسائی آیوش خدمات  باآسانی فراہم کی جا سکیں۔

اس تقریب میں آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر اور سینئر سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔

***********

ش ح ۔  ش م - م ش

U. No.5714



(Release ID: 1928964) Visitor Counter : 83