الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
یو پی آئی میں شامل ہونے میں جاپان کی دلچسپی پر آئی ٹی کےوزیر اشونی ویشنو کا تبصرہ
Posted On:
19 MAY 2023 6:45PM by PIB Delhi
’’تقریباً ہر عالمی فورم، چاہے وہ جی 20، ایس سی او ہو یا جی7 ، جہاں بھی ہم وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا کے وژن کو پیش کر رہے ہیں، اسے بڑی ستائش مل رہی ہے۔ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ مودی جی نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو کس طرح جمہوری بنادیا ہے۔ میں جاپان کے ڈیجیٹل وزیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے پی ایم مودی کے ڈیجیٹل انڈیا کے بہت گہرے اور وسیع وژن کو قبول کیا ہے‘‘۔ الیکٹرانکس اور آئی ٹی، ریلوے اور مواصلات کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے یہ بات ڈیجیٹل تبدیلی کے جاپان کے وزیر جناب کونو تارو کے ہندوستان کے یو پی آئی ادائیگی کے نظام میں شامل ہونے میں دلچسپی ظاہر کرنے کے بیان کے جواب میں کہی۔
جاپان کے ڈیجیٹل وزیر کونو تارو نے آج ایک میڈیا چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا(اقتباسات) – ’’ہم نے ابھی پچھلے مہینے اپنے G7 ڈیجیٹل وزراء کی میٹنگ کی تھی اور ہم نے اپنے ہندوستانی ڈیجیٹل وزیر جناب ویشنو کو بھی اپنے ساتھ شامل کیا تھا۔جاپان اور ہندوستان ڈیجیٹل تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اب ہم ہندوستانی یو پی آئی ادائیگیوں کے نظام میں شامل ہونے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں اور ہم اس بات پر بھی غور کر رہے ہیں کہ بہترشروعات کے لئے ہم باہمی طور پر ای ۔آئی ڈی کو کس طرح پہچان سکتے ہیں ، تاکہ ہم باہمی تعاون کو بڑھا سکیں۔‘‘
*************
ش ح ۔ ج ق ۔ ف ر
U. No.5718
(Release ID: 1928959)
Visitor Counter : 113