ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ماحولیات کے لیے مشن لائف پر مذاکراتی ورکشاپ اور ویبینار کا اہتمام کیا گیا
Posted On:
31 MAY 2023 7:34PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف اینڈ سی سی) حکومت ہند نے 2023 کے عالمی یوم ماحولیات کو منانے کے لیے مشن لائف (ایل آئی ایف ای) پر زور دیا ہے۔ لائف کا تصور، جو عزت مآب ہندوستان کے وزیر اعظم نے متعارف کرایا تھا، اس کا مقصد لوگوں کو اپنے طرز زندگی میں تبدیلیاں لانے کی ترغیب دے کر پائیدار زندگی کو فروغ دینا ہے اور ماحول کی حفاظت اور تحفظ کے لیے وسائل کے ذمہ دارانہ اور شعوری استعمال پر زور دیا گیا ہے۔
پورے ہندوستان میں لائف کے لیے وسیع پیمانے پر تبلیغ اوربیداری پیدا کرنے کے لیے، مشن لائف پر ایک ماہ طویل بڑے پیمانے پر متحرک ہونے کی مہم جاری ہے۔ ’’مکمل حکومت‘‘ اور ’’مکمل سماج‘‘ کے زیراثر، وزارت نے مشن لائف کے پیغام کو پھیلانے کے لیے مرکزی وزارتوں/ محکموں، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں/ انتظامیہ، اداروں، اور نجی تنظیموں کو متحرک کیا ہے۔ بڑے پیمانے پر جاری متحرک مہم کا مقصد 5 جون 2023 کو عالمی یوم ماحولیات منانے کے لیے پورے ہندوستان میں تبلیغ اور لائف کے بارے میں بیداری کو بڑھانا ہے۔
1-جی بی پنت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہمالیائی ماحولیات
ارضیات و آبی وسائل کے نظم کا ادارہ (سی ایل ڈبلیو آر ایم) پنت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہمالائی ماحولیات (این آئی ایچ ای) نے 31 مئی 2023 کو مشن لائف کے تحت ایک بیداری اور کارروائی مہم چلائی۔ 40 شرکاء بشمول فیکلٹی، محققین، اور سی ایل ڈبلیو آر ایم کے معاون عملے نے اس تقریب میں شرکت کی۔ تمام شرکاء نے ماحول دوست عادات کو اپنانے کا لائف کا عہد لیا۔
پنت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین انوائرنمنٹ( این آئی ایچ ای) کے شمال مشرقی علاقائی مرکز(این ای آر سی) نے گارجین اینجل پبلک اسکول، پاپم پارے، ایٹا نگر میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا، جومشن لائف کے ’صحت مند طرز زندگی کو اپنائیں‘ اور ’پانی بچائیں‘ کے موضوعات کے تحت تھا۔
جی بی پنت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین انوائرنمنٹ (این آئی ایچ ای)کے سکم ریجنل سینٹر (ایس آر سی) نے ریل گاوں، پنگتھانگ کے دیہاتیوں بشمول ہوم اسٹے کے مالکان کے ساتھ بیداری اور کارروائی تقریبات کا انعقاد کیا۔ شرکاء کو’سالڈ ویسٹ مینجمنٹ‘ اور ’ہوم اسٹے اسٹیئرنگ‘ کے بارے میں مشن لائف کے تھیم 'فضلہ کو کم کریں' اور 'صحت مند طرز زندگی اپنائیں' موضوعات کے تحت آگاہی دی گئی ۔ مزید برآں، خطرے سے دوچار مسالحہ جات کی قسموں، روڈوڈینڈرون میڈینی کے تحفظ کے لئے شجرکاری مہم چلائی گئی۔ کل 17 شرکاء نے ماحول دوست عادات کو اپنانے کا لائف کا عہد لیا۔
جی بی پنت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین انوائرنمنٹ (این آئی ایچ ای) کے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور انتظام کے لیے مرکز (سی بی سی ایم) نے الموڑہ ضلع کے مہاتگاؤن گاؤں میں ایک بیداری مہم چلائی جس میں ’’فضلہ کو کم کریں‘‘ اور ’’صحت مند طرز زندگی‘‘ جیسےمشن لائف کے موضوعات کو بھی جوڑ ا گیا۔ بلاک کے ویسٹ کلیکشن پوائنٹ (حوال باغ) میں کل 15 کلو گرام پلاسٹک کا فضلہ اکٹھا کیا گیا اور اسے ٹھکانے لگایا گیا۔ مزید برآں، کثیر المقاصد درخت سی تمالا، کیو گلاؤکا، کیو لیکوٹریکوفورا، زیڈ آرمٹم کے پودے بنجر زمین میں "حیاتیاتی تنوع اور صحت مند طرز زندگی" کو فروغ دینے کے لیے لگائے گئے۔ مجموعی طور پر 40 شرکاء نے پروگرام میں حصہ لیا اور ماحول دوست طرز زندگی کو اپنانے کا ’’لائف‘‘ کا عہد لیا۔
جی بی پنت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین انوائرمنٹ (این آئی ایچ ای) کے ہماچل ریجنل سینٹر (ایچ آر سی) نے مشن لائف کے ’کچراکم کریں‘ تھیم کے تحت آبی ذخائر اور عوامی مقامات پر فضلہ کو کم کرنے کے لیے ایک بیداری اور صفائی مہم کا انعقاد کیا۔
بی جی پنت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین انوائرنمنٹ (این آئی ایچ ای) کےسینٹر فار انوائرمنٹل اسسمنٹ اینڈ کلائمیٹ چینج(سی ای اے اینڈ سی سی) الموڑہ نے ایک بیداری اور کارروائی مہم کا اہتمام کیا۔
این آئی ایچ ای کے سینٹر فار سوشل اکنامک ڈیولپمنٹ (سی ایس ای ڈی) نے انسٹی ٹیوٹ کے دیہی ٹیکنالوجی سینٹر میں ایک بیداری اور کارروائی کم تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ پروگرام میں این آئی ای ایس بی ڈی کے الموڑہ سینٹر کی 35 خواتین اسٹیک ہولڈرز اور 15 فیکلٹیز، ریسرچ اسکالرز اور سی ایس ای ڈی ، این آئی ایچ ای کے معاون عملے نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران، مشن کے مختلف موضوعات جیسے کہ ردی اخبار، کاغذات اور پائن کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری کے ذریعے فضلہ کو کم کرنے کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ مزید برآں، مشن لائف کے سیو انرجی تھیم کے تحت پائیدار فوڈ سسٹمز تھیم اور بائیو فیول کی پیداوار (بائیو بریکیٹس) کے تحت مشروم کی کاشت کے لیے ہینڈ آن ٹریننگ بھی شرکاء کو دی گئی۔ تمام شرکاء نے ہندوستانی ہمالیائی خطے (آئی ایچ آر) میں قدرتی وسائل کو برقرار رکھنے کے لیے ماحول دوست عادات کو اپنانے کا لائف کا عہد لیا۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین انوائرمنٹ (این آئی ایچ ای) کے گڑھوال ریجنل سینٹر (جی آر سی) نے مشن لائف کے ’کچرا کم کریں‘ تھیم کے تحت اتراکھنڈ کے سری نگر ضلع کے پراگ ڈیری میں ایک بیداری و کارروائی مہم اور صفائی مہم چلائی۔ نگر نگم کے ویسٹ کلیکشن پوائنٹ میں کل 35 کلو گرام پلاسٹک کا کچرا جمع کیا گیا اور اسے ٹھکانے لگایا گیا۔
جی بی پنت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین انوائرنمنٹ (این آئی ایچ ای) کے سینٹر فار انوائرمنٹل اسسمنٹ اینڈ کلائمیٹ چینج (سی ای اے اینڈ سی سی) نے ’’مشن لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ (لائف)‘‘ کے تحت 31 مئی 2023 کو رائنی گاؤں، جوشی مٹھ، چمولی، اتراکھنڈ کے نزدیک ’واٹر مینجمنٹ‘پر ایک مشاورتی اور مذاکراتی ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے صحت مند اور پائیدار طرز زندگی"۔ پروگرام میں کل 25 شرکاء نے شرکت کی۔ تمام شرکاء نے ہندوستانی ہمالیائی خطے (آئی ایچ آر) میں قدرتی وسائل کو برقرار رکھنے اور اس خطے میں ماحولیاتی تحفظ اور پانی کے انتظام میں تعاون کرنے کے لیے لائف کا عہد لیا۔
جی بی پنت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہمالیائی ماحولیات (این آئی ایچ ای) کے لداخ علاقائی مرکز (ایل آر سی) نے 31 مئی 2023 کو مشن لائف کے تحت دو پروگراموں کا اہتمام کیا۔
2-قومی مرکز برائے پائیدار ساحلی انتظام
مشن لائف کو بڑے پیمانے پر متحرک کرنے کے تحت، این سی ایس سی ایم نے مرکز کے زیرانتظام علاقے لکش دیپ میں آباد جزیروں میں سے ایک اگاتی جزیرے میں ماس مین پیدا کرنے والی روایتی ماہی گیری برادری کے درمیان پائیدار خوراک کے نظام اور صحت مند طرز زندگی کے بارے میں ایک بیداری مہم کا اہتمام کیا۔ یہ جزیرہ کیرالہ کے ساحل سے تقریباً 459 کلومیٹر دور واقع ہے اور تقریباً 3.84 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے۔ جس میں تقریباً 7000 لوگ آباد ہیں۔ یہ لکشدیپ کے گیٹ وے کے طور پر جانا جاتا ہے اور سیاحوں کے لیے ایک اہم داخلی مقام کے طور پر کام کرتا ہے۔ ایک پائیدار نیلی معیشت (بی ای) کا تصور خاص طور پر چھوٹے جزیروں سے متعلق ہے، جو ان کے سمندر کے ساتھ قریبی تعلق اور سمندری وسائل پر انحصار کے پیش نظر تیار کیا گیا ہے۔
3-زولوجیکل سروے آف انڈیا
زولوجیکل سروے آف انڈیا کی ٹیم نے حال ہی میں کولکاتا کے پارک اسٹریٹ میں واقع ایک ریستوران الش ٹرولی بونگ کا دورہ کیا جس نے مشن لائف کے تحت اقدامات کئے ہیں۔ ریستوراں کی ڈائریکٹر محترمہ لوپاموندرا نے ٹیم سے گفتگو کی اور بتایا کہ وہ کس طرح مشن لائف کو کئی طریقوں سے فروغ دے رہی ہیں۔
مشن لائف زولوجیکل سروے آف انڈیا کولکاتا نے بڑے پیمانے پر متحرک ہونے کے لیے، کولکاتا کے اہم اور مشہور مقامات پر بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ ٹیم نے وکٹوریہ میموریل کا دورہ کیا اور لوگوں سے لائف کو اپنانے کے بارے میں بات کی۔ ٹیم نے پرنسپ گھاٹ، برلا پلانیٹیریم میدان، ایڈن گارڈنز، سینٹ پال کیتھیڈرل اور بابو گھاٹ پر بیداری مہم کا اہتمام کیا۔ اس مہم کے ذریعہ زیڈ ایس آئی ٹیم نے کل 1000 لوگوں تک رسائی حاصل کی۔
4-بوٹینیکل سروے آف انڈیا
بی ایس آئی -ڈبلیو آر سی پونے کے عہدیداروں نے چکن گاؤں پونے کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں، کسانوں، مسافروں اور الندی مندر، پونے کے زائرین کو مشن لائف کے بارے میں آگاہ کیا۔ 1500 سے زیادہ لوگوں کو لائف مشن کی کارروائیوں کی فہرست کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
5-ماحولیاتی معلومات، آگاہی، صلاحیت سازی اور روزی روٹی پروگرام (ای آئی اے سی پی):
ماحولیاتی معلومات، بیداری، صلاحیت کی تعمیر اور روزی روٹی پروگرام(ای آئی اے سی پی) ایک مرکزی سیکٹر کی ذیلی اسکیم ہے جو مشن لائف کے ساتھ منسلک ہے۔ یہ پروگرام پورے ہندوستان میں افراد اور برادریوں کے درمیان بیداری بڑھانے، صلاحیت سازی اور پائیدار اقدامات کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔ تعلیم اور بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ای آئی اے سی پی کا مقصد مثبت تبدیلی لانا اور سب کے لیے ایک پائیدار مستقبل کو فروغ دینا ہے۔
بدھ، 31 مئی 2023 کو،ای آئی اے سی پی پروگرام سینٹرز نے عالمی یوم ماحولیات 2023 کی تقریبات کے لیے بڑے پیمانے پر متحرک ہونے کی مہم کے حصے کے طور پر متحرک سرگرمیوں کا ایک سلسلہ چلایا۔ قابل ذکر تقریبات میں انٹرایکٹو ورکشاپس اور ویبنار شامل تھے جو ’’کچرے سےدولت پیدا کرنے‘‘، ’’صحت مند زندگی کے لیے جوار اور اسی طرح کی مصنوعات کا فروغ،‘‘ ’’ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک پر پابندی،‘‘ اور ’’واٹر: مشن لائف فار انوائرنمنٹ‘‘ جیسے موضوعات پر مرکوز تھے۔ مزید برآں، ایک بڑے پیمانے پر آگاہی پروگرام میں اہم موضوعات کا احاطہ کیا گیا جیسے کہ توانائی کی کارکردگی، گیلی زمینوں کی بچت، اور پلاسٹک کی آلودگی کے حل۔
ان سرگرمیوں کا پرجوش ردعمل قابل ذکر تھا، جس میں ہندوستان کے مختلف حصوں سے 7,000 سے زیادہ شرکاء نے سرگرمی سے حصہ لیا۔ حاضرین کی متنوع رینج میں اسکول کے بچے، یونیورسٹی کے طلباء، افراد، سائنسی برادری اور مختلف ادارے شامل تھے۔
6-انوائرنمنٹ ایجوکیشن پروگرام(ای ای پی)
انوائرمنٹ ایجوکیشن پروگرام (ای ای پی) کے تحت مختلف ایکو کلبوں نے 31 مئی 2023 کو 30,000 سے زیادہ بچوں کی شرکت کے ساتھ مشن لائف کے فروغ کے لیے 925 تقریبات کا انعقاد کیا۔ اس دن کی تقریبات کے دوران 29,000 سے زیادہ لائف کے عہد بھی لیے گئے۔
میزورم آلودگی کنٹرول بورڈ، میزورم کے عمل درآمد کرنے والی ایجنسی کی طرف سے 'ویسٹ ٹو ویلتھ' پر کھلی نمائش کا انعقاد چنمری وائی ایم اے ہال، ایزول میں کیا گیا۔
سکم کے 100 سے زیادہ ایکو کلب اسکولوں نے 5000+ طلباء کو شامل کرتے ہوئے مشن لائف کی تبلیغ اور بیداری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سرگرمیوں میں عہد کی تقریب، لائف گارڈن کی تخلیق، پلاسٹک فری اسکولوں کا اعلان، ڈسٹ بن فری زون، کوئز، فلاور شو وغیرہ شامل ہیں۔
*************
ش ح ۔ ج ق ۔ ف ر
U. No.5697
(Release ID: 1928921)
Visitor Counter : 160