بجلی کی وزارت

سنٹرل الیکٹری سٹی اتھارٹی نے 2022-32 کی مدت کے لیے نیشنل الیکٹری سٹی پلان نوٹیفائی کیا


غیر فوسل پر مبنی صلاحیت کا حصہ 2026-27 کے آخر تک بڑھ کر 57.4 فیصد اور 2031-32 کے آخر تک 68.4 فیصد تک ہوجانے کی توقع ہے، جو اس وقت تقریباً 42.5 فیصد ہے: این ای پی

سال 2022-2032 تک بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافے کے لیے 33.60 لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کی ضرورت ہے

Posted On: 31 MAY 2023 6:41PM by PIB Delhi

سنٹرل الیکٹری سٹی اتھارٹی (سی ای اے) نے 2022-32 کے لیے نیشنل الیکٹری سٹی پلان (این ای پی) (جلد-1 جنریشن) کو نوٹیفائی کیا ہے۔ ای گزٹ کے ذریعے آج جاری کردہ پلان دستاویز میں گزشتہ پانچ برسوں (2017-22) کا جائزہ، اگلے پانچ برسوں (2022-27) کے لیے ایک تفصیلی منصوبہ اور اگلے پانچ برسوں (2027-32) کے لیے ایک ممکنہ منصوبہ شامل ہے۔

این ای پی دستاویز کے مطابق، 20 ویں الیکٹرک پاور سروے (ای پی ایس) کے مطابق سال 2026-27 کے لیے بجلی کی کل ہند بلند ترین مانگ اور برقی توانائی کی ضرورت بالترتیب 277.2 گیگاواٹ (جی ڈبلیو) اور 1907.8 بی یو  اور 366.4 جی ڈبلیو  اور 2031 کے لیے 2473.8 بی یو ہونے کا تخمینہ ہے۔ توانائی کی ضرورت اور زیادہ مانگ میں الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانا، سولر روف ٹاپس کی تنصیب، گرین ہائیڈروجن کی پیداوار، سوبھاگیہ اسکیم کا اثر وغیرہ شامل ہیں۔

سال 2022-27  کے لیے نیشنل الیکٹری سٹی پلان کی تیاری کے دائرۂ کار کے تحت کی گئی جنریشن پلاننگ کی بنیاد پر، 2026-27 کے لیے 6,09,591 میگاواٹ کی صلاحیت نصب کرنے کا امکان ہے۔ اس میں 2,73,038 روایتی صلاحیت شامل ہے (کوئلہ - 2,35,133 میگاواٹ، گیس - 24,824 میگاواٹ، جوہری - 13,080 میگاواٹ) اور قابل تجدید توانائی پر مبنی 3,36,553 میگاواٹ صلاحیت (بڑے ہائیڈرو - 52,446 میگاواٹ، شمسی- 56، 56 میگاواٹ، ونڈ- 72,895 میگاواٹ، اسمال ہائیڈرو - 5,200 میگاواٹ، بایوماس - 13,000 میگاواٹ، پمپڈ اسٹوریج پلانٹ  (پی ایس پی پروجیکٹس)- 7,446 میگاواٹ) کے ساتھ ساتھ 8,680 میگاواٹ/ 34,720 میگا واٹ آور (ایم ڈبلیو ایچ) کی بی ای ایس ایس صلاحیت (بیٹری اینرجی اسٹوریج  سسٹم) شامل ہے۔

سال 2031-32 تک ممکنہ طور پر 9,00,422 میگاواٹ صلاحیت کی تنصیب کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس میں روایتی صلاحیت کی 3,04,147 میگاواٹ (کوئلہ - 2,59,643 میگاواٹ، گیس - 24,824 میگاواٹ، نیوکلیئر - 19,680 میگاواٹ) اور قابل تجدید توانائی پر مبنی 596,275 میگاواٹ (بڑے ہائیڈرو - 62,178 میگاواٹ، شمسی توانائی - 364566 میگاواٹ، وِنڈ - 21,895 میگاواٹ میگاواٹ، چھوٹے ہائیڈرو - 5,450 میگاواٹ، بایوماس - 15,500 میگاواٹ، پی ایس پی - 26,686 میگاواٹ؛ ساتھ ہی 5,856 میگاواٹ پر مبنی ممکنہ درآمدات) کے ساتھ ساتھ 47,244 میگاواٹ / 2,36,220 میگا واٹ آور (ایم ڈبلیو ایچ) شامل ہے۔

مجموعی صلاحیت میں اضافے کا یہ تخمینہ سال 2029-30 تک تقریباً 500 گیگا واٹ کی غیر فوسل پر مبنی نصب صلاحیت حاصل کرنے کے ملک کے ہدف کے مطابق ہے۔

این ای پی کا تصور ہے کہ غیر فوسل پر مبنی صلاحیت کا حصہ 2026-27 کے آخر تک 57.4 فیصد ہونے کا تخمینہ ہے اور اس کے اپریل 2023 تک 42.5 فیصد سے بڑھ کر 2031-32 تک 68.4 فیصد ہونے کی توقع ہے۔

اوسط پی ایل ایف 2026-27 میں 235.1 گیگاواٹ کی کل نصب شدہ کوئلے کی گنجائش کا تقریباً 58.4 فیصد اور 2031-32 میں 259.6 گیگاواٹ کی کل نصب کردہ کوئلے کی صلاحیت کا تقریباً 58.7 فیصد ہونے کی توقع ہے۔

نیشنل الیکٹری سٹی پلان کے تخمینوں کے تحت، سال 2026-27 تک کل 16.13 گیگا واٹ / 82.37 گیگا واٹ آور (جی ڈبلیو ایچ) توانائی ذخیرہ کرنے کی گنجائش درکار ہوگی، جس میں پی ایس پی پر مبنی 7.45 گیگا واٹ آور ذخیرہ کرنے کی گنجائش اور 47.65 گیگا واٹ آور اسٹوریج اور بی ای ایس ایس پر مبنی 8.68  گیگا واٹ آور / 34.72 جی ڈبلیو ایچ اسٹوریج کی صلاحیت شامل ہے۔ سال 2031-32 تک ذخیرے کی صلاحیت کی ضرورت 411.4 جی ڈبلیو ایچ (پی ایس پی سے 175.18 جی ڈبلو ایچ اور بی ای ایس ایس سے 236.22 گیگاواٹ) کے ذخیرہ کے ساتھ ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کی ضرورت 73.93 گیگاواٹ (26.69گیگاواٹ پی ایس پی اور 47.24 گیگاواٹ بی ای ایس ایس) تک بڑھنے کا امکان ہے۔

گھریلو کوئلے کی ضرورت کا تخمینہ سال 2026-27 کے لیے 866.4 ملین ٹن اور سال 2031-32 کے لیے 1025.8 ملین ٹن ہے اور درآمدی کوئلے پر چلنے والے پلانٹس کے لیے کوئلے کی درآمدی ضرورت کا تخمینہ 28.9 میٹرک ٹن  ہے۔

سال 2022-2027 کی مدت کے دوران پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے کل 14,54,188 کروڑ روپے اور 2027-2032 کی مدت کے لیے 19,06,406 کروڑ روپے کی ضرورت کا تخمینہ ہے۔ سال 2027-32 کے لیے فنڈ کی ضرورت کے تخمینہ میں ان منصوبوں کے لیے پیشگی اقدامات شامل نہیں ہیں، جو 31.03.2032 کے بعد نصب کیے جا سکتے ہیں۔

اوسط اخراج سال 2026-27 میں 0.548 کلوگرام کاربن ڈائی آکسائیڈ / کے ڈبلیو ایچ ایٹ تک اور 2031-32 کے آخر تک 0.430 کاربن ڈائی آکسائیڈ / کے ڈبلیو ایچ نیٹ تک کم ہونے کی توقع ہے۔

الیکٹری سٹی ایکٹ، 2003 کے سیکشن 3(4) کے مطابق، سنٹرل الیکٹری سٹی اتھارٹی کو قومی بجلی پالیسی کے تحت نیشنل الیکٹری سٹی پلان (این ای پی) تیار کرنے اور پانچ سال میں ایک بار اس طرح کے پلان کو نوٹیفائی کرنے کا مجاز بنایا گیا ہے۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.5679



(Release ID: 1928868) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Hindi , Punjabi