صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے ‘کے موقع پر، مرکزی وزیر صحت نے آن لائن پیش کیے جانے والے پروگراموں میں تمباکو مصنوعات دکھانے سے متعلق ضابطے کے لیے او ٹی ٹی رہنماخطوط جاری کیے


آن لائن دکھائے جانے والے پروگرام ، جو تمباکو مصنوعات اور ان کا استعمال دکھاتے ہیں، کے پبلشر حضرات کو خصوصی رہنما خطوط پر عمل کرنا ہوگا

ایک جامد پیغام کے طور پر دکھائے جانے والے انسداد تمباکو صحت کے انتباہی پیغام کو سفید پس منظر پر سیاہ فانٹ کے ساتھ پڑھا جا سکتا ہے، اور اس میں ’’تمباکو کینسر کا سبب بنتا ہے‘‘ یا ’’تمباکو موت کا باعث بنتا ہے‘‘ جیسے انتباہات شامل کرنے ہوں گے

ڈاکٹر من سکھ مانڈوِیا نے لوگوں سے تمباکو کی بیڑیوں سے آزاد ہونے اور ایک صحت مند زندگی کو اپنانے کی اپیل کی

Posted On: 31 MAY 2023 7:26PM by PIB Delhi

ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کے موقع پر، مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر من سکھ مانڈوِیا نے صحت اور کنبہ بہبود کے وزیر مملکت جناب ایس سنگھ باگھیل کی موجودگی میں، آن لائن دکھائے جانے  پروگراموں میں تمباکو مصنوعات کو دکھانے سے متعلق آن لائن ضابطے کے لیے او ٹی ٹی رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ آن لائن دکھائے جانے والے پروگراموں، جو تمباکو مصنوعات یا ان کا استعمال دکھاتےہیں، کے پبلشر حضرات کو خصوصی رہنما خطوط پر عمل کرنا ہوگا۔ صحت و کنبہ بہبود کی وزارت ، حکومت ہند نے آج یہاں ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے منانے کے لیے ایک ہائبرڈ تقریب کا اہتمام کیا۔ اس سال ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کا موضوع ہے ’’ہمیں کھانا چاہئے، تمباکو نہیں‘‘۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر من سکھ مانڈوِیا نے نوجوان نسل ، جو کہ ہمارے ملک کا مستقبل ہے، کے درمیان تمباکو کے استعمال میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا ۔ مرکزی وزیر صحت نے  عوام سے تمباکو کی بیڑیوں سے آزاد ہونے اور ایک صحت مند طرز حیات اپنانے کی اپیل کی۔

ڈاکٹر مانڈوِیا نے کہا، ’’وقت آگیا ہے کہ نوجوانوں کے درمیان اور ملک  میں تمباکو کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے۔ ‘‘ انہوں نے جن ابھیان کے توسط مشن موڈ میں لوک بھاگیداری مہم شروع کرنے کا خیال پیش کیا۔ لوگوں کو تمباکو کی لت سے نجات دلانے اور تمباکو کے استعمال کو روکنے کے لیے بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آج کے او ٹی ٹی رہنما خطوط تمباکو کے استعمال کو روکنے کے لیے دور رَس اثرات مرتب کریں گے۔

مرکزی وزارت کے ذریعہ او ٹی ٹی پلیٹ فارموں پر مانع تمباکو انتباہات کے لیے جاری کیے گئے نئے قواعد کے اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں:

  1. ہیلتھ اسپاٹس، پیغامات، اور ڈسکلیمرس: آن لائن دکھائے جانے والے مواد کے ناشرین جو تمباکو کی مصنوعات یا ان کے استعمال کو ظاہر کرتے ہیں انہیں مخصوص رہنما خطوط کی تعمیل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ان میں تمباکو مخالف صحت کے مقامات کی نمائش شامل ہے، جو پروگرام کے شروع اور درمیان میں کم از کم تیس سیکنڈ تک جاری رہتی ہے۔ مزید برآں، پبلشرز کو تمباکو کی مصنوعات کی نمائش یا ان کے استعمال کے دوران اسکرین کے نیچے ایک نمایاں جامد پیغام کے طور پر تمباکو مخالف صحت سے متعلق انتباہات کی نمائش کرنی چاہیے۔ اس کے علاوہ، تمباکو کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں ایک آڈیو ویژول ڈسکلیمر، جو کم از کم بیس سیکنڈ تک جاری رہتا ہے، پروگرام کے شروع اور درمیان میں دکھایا جانا چاہیے۔
  1. مواد تک رسائی: آن لائن دکھائے جانے والے مواد کے پبلشر کے لیے ہیلتھ اسپاٹس، پیغامات، اور ڈسکلیمرس کو ویب سائٹ ’’ mohfw.gov.in‘‘ یا ’’ ntcp.mohfw.gov.in‘‘ پر دستیاب کرایا جائے گا۔
  1. وضاحت اور زبان: ایک جامد پیغام کے طور پر ظاہر ہونے والا تمباکو مخالف صحت سے متعلق انتباہی پیغام سفید پس منظر پر سیاہ فانٹ کے ساتھ پڑھا جا سکتا ہو، اور اس میں ’’تمباکو کینسر کا سبب بنتا ہے‘‘ یا "تمباکو موت کا سبب بنا ہے" کے انتباہات کو شامل کرنا چاہیے۔ مزید برآں، صحت سے متعلق انتباہی پیغام، ہیلتھ اسپاٹ، اور آڈیو ویژول ڈسکلیمر اسی زبان میں ہونا چاہیے جو زبان آن لائن دکھائے جانے والے مواد کی ہو۔
  1. ڈسپلے پر پابندیاں: تمباکو کی مصنوعات کی نمائش یا آن لائن دکھائے جانے والے مواد میں ان کے استعمال کو سگریٹ یا دیگر تمباکو کی مصنوعات کے برانڈز یا تمباکو کی مصنوعات کی جگہ کی کسی بھی شکل میں شامل کرنے سے منع ہے۔ اس کے علاوہ، تمباکو کی مصنوعات کی نمائش یا تشہیری مواد میں ان کا استعمال سختی سے ممنوع ہے۔

بیان کردہ دفعات کی تعمیل کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں صحت و کنبہ بہبود کی وزارت، وزارت اطلاعات و نشریات، اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے نمائندوں پر مشتمل ایک بین وزارتی کمیٹی کی جانب سے یا تو ازخود، یا شکایت موصول ہونے پر کارروائی کی جا سکتی ہے۔کمیٹی آن لائن دکھائے جانے والے مواد کے پبلشر کی شناخت کرے گی، ایک نوٹس جاری کرے گی جس میں ناکامی کی وضاحت کرنے کا ایک مناسب موقع فراہم کیا جائے گا، اور مواد میں مناسب ترمیم کی ضرورت ہوگی۔

تقریب کے دوران، مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر من سکھ مانڈویا نے قومی تمباکو کنٹرول پروگرام (این ٹی پی سی) سرگرمیوں کی آن لائن رپورٹنگ کا ڈیش بورڈ لانچ کیا ۔ یہ پورٹل سی او ٹی پی اے، 2003 کے تحت خلاف ورزیوں اور ای۔سگریٹ ایکٹ 2019  کی ممانعت ، تمباکو سے مبرا نوجوانوں کی مہم  کی آن لائن رپورٹنگ کے علاوہ ایک نغمہ ’’آج زندگی جیتی ہے‘‘ جاری کرے گا۔ اس میں مائی گو پلیٹ فارم کے توسط سے آن لائن ’’نو ٹوبیکو پلیج‘‘ کے لیے پروویژن بھی شامل ہے۔ انہوں نے میگھالیہ کی ریاستی تمباکو کنٹرول سیل اور سینٹر فار ملٹی ڈسپلنری ڈیولپمنٹ ریسرچ (سی ایم ڈی آر) ، دھارواڑ  کے ایوارڈ یافتگان کو ڈبلیو ایچ او ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے 2023 ایوارڈ سے نوازا۔

تقریب کا لنک: https://youtube.com/live/2mmRXtJ6ar8?feature=share

نو ٹوبیکو پلیج کے لیے لنک: https://pledge.mygov.in/no-tobacco-2023/

اورل ہیلتھ اسکریننگ؛ ٹولیوڈین بلیو سٹیننگ کا استعمال کرتے ہوئے منہ کے کینسر کی اسکریننگ؛  تمباکو کے خاتمے کی مختصر مشاورت اور نکڑ ناٹک کے ذریعے تمباکو کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مولانا آزاد انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز، نئی دہلی کی جانب سے ایک اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب کے دوران صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیش بھوشن، صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی ایڈشنل سکریٹری محترمہ وی ہیکلی زمومی، دہلی پولس  کی ایڈشنل ڈپٹ کمشنر محترمہ سمن نالوا، آئی پی ایس، بھارت کے لیے ڈبلیو ایچ او نمائندہ ڈاکٹر روڈرکو اوفرین اور صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5683


(Release ID: 1928866) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil