الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت  نے الیکٹرانکس مرمت خدمات آؤٹ سورسنگ (ای آر ایس او) پر پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا


ای آر ایس او اگلے پانچ برسوں  میں آؤٹ سورس مرمت سے بھارت کو گلوبل ریپیئر کیپیٹل آمدنی کی صلاحیت 20 بلین ڈالر تک لے جائے گا

Posted On: 31 MAY 2023 4:42PM by PIB Delhi

بھارت کو عالمی الیکٹرانکس پاور ہاؤس بنانے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے مجموعی وژن کے مطابق حکومت نے آج ای آر ایس او پائلٹ پہل کا آغاز کیا تاکہ بھارت کو دنیا کا مرمت کا دارالحکومت بنانے کے لیے کچھ تبدیلی لانے والی پالیسی اور عمل میں تبدیلیاں پیدا کی جاسکیں۔

صنعت کی ترقی کے لیے حقیقی عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، ایم ای آئی ٹی وائی ، سی بی آئی سی ، ڈی جی ایف ٹی اور ایم او ای ایف اینڈ سی سی نے تبدیلی کی پالیسی اور عمل میں تبدیلیوں کو نافذ کرنے کے لیے صنعت کے ساتھ مل کر کام کیا جس سے بھارت عالمی سطح پر آئی سی ٹی مصنوعات کے لیے سب سے پرکشش مرمت کی منزل بن جائے گا۔ اگلے پانچ سالوں میں بھارت کی ای آر ایس او صنعت سے بھارت کو 5 بلین ڈالر تک کی آمدنی حاصل ہونے کا امکان ہے اور لاکھوں ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی۔

اس منصوبے کو بھارت کے لیے  انقلاب آفریں تسور کیا جارہا ہے اور حکومت نے بھارت کو اب تک استعمال نہ ہونے والے شعبے  میں عالمی رہنما بنانے کے لیے اس کی حمایت کی ہے۔ یہ عمل اور پالیسی تبدیلیاں الیکٹرانکس اور آئی ٹی، ریلوے اور مواصلات کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو کے وژن اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قابل رہنمائی میں ممکن ہوئی ہیں۔

حکومت کے مختلف محکموں نے مرمت کی صنعت کے ساتھ گہری بات چیت کے بعد پچھلے کچھ مہینوں میں ای آر ایس او کے لیے درکار پالیسی اور عمل کی تبدیلیوں کو متعارف کرایا ہے اور ایک محدود پائلٹ کے ذریعہ ان کی افادیت اور کارکردگی کی توثیق کی جارہی ہے۔ پائلٹ بنگلورو میں منعقد کیا جارہا ہے اور آج سے شروع ہونے والے تین ماہ کی مدت کے لیے چلایا جائے گا۔ پانچ کمپنیوں فلیکس، لینوو، سی ٹی ڈی آئی، آر لاجک اینڈ فارسرو نے پائلٹ کے لیے رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دی ہیں۔ پائلٹ کے بعد ایک تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق عمل اور پالیسی میں ترمیم کی جائے گی۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے مشن ایل آئی ایف ای کی حمایت کی اپیل کے مطابق ای آر ایس او کی پہل عالمی ماحولیاتی استحکام کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی اور ماحولیات اور ہمارے سیارے کے تئیں بھارت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ یہ دنیا بھر کے لیے آئی سی ٹی مصنوعات کی سستی اور قابل اعتماد مرمت فراہم کرکے عالمی سطح پر ڈیوائس کی زندگی کی توسیع کو ممکن بنائے گا۔

*•*

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 5674



(Release ID: 1928748) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Hindi , Telugu