محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زرعی اور دیہی مزدوروں – اپریل  2023 کے لیےکل ہند صارفین کی قیمت اشاریہ کی تعداد

Posted On: 19 MAY 2023 8:25PM by PIB Delhi

زرعی  اور دیہی مزدوروں کے لیے  کل ہند صارفین کی قیمت اعشاریہ کی تعداد (بیس:.100=87-1986) مارچ 2023 کے لیے5  اور6 پوائنٹس بڑھ کر 1180 (ایک ہزار ایک سواسی)  اور بالترتیب 1192 (ایک ہزار ایک سوبانوے) پوائنٹ ہوگئے ہیں۔ زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے عمومی اشاریہ میں تبدیلی میں اہم کردار ادا کرنے والا فوڈ گروپ بالترتیب 4.23 اور4.05 پوائنٹس پر تھا۔ یہ اضافہ بنیادی طور پر چاول، جوار، راگی، دالوں، دودھ، بکرے کا گوشت، مچھلی تازہ/خشک، ہری مرچ، لہسن، ملا ہوا مصالحہ، سبزیاں اور پھل، ریڈی میڈ چائے وغیرہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔

اشاریہ جات میں اضافہ/کمی ریاست کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔ زرعی مزدوروں کے لحاظ سے 20 ریاستوں میں 1 سے12 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔ تمل ناڈو ریاست 1367 کے پوائنٹس کے ساتھ انڈیکس ٹیبل میں سرفہرست ہے جبکہ ریاست ہماچل پردیش 918 کے پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔

دیہی مزدوروں کے لیے20 ریاستوں میں 1 سے 12 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔تمل ناڈو ریاست 1356 کے اسکور کے ساتھ انڈیکس ٹیبل میں سرفہرست ہے جبکہ ریاست ہماچل پردیش 969 کے اسکور کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔

ریاستی سطح پر، زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے لیے صارفین قیمت کے اشاریہ کی تعداد  میں سب سے زیادہ اضافہ (ہر ایک میں 12 پوائنٹس) ریاست مغربی بنگال میں حاصل کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافہ بنیادی طور پر چاول، گوشت، مچھلی تازہ، ہری مرچ، ہری مرچ، سبزیاں اور پھل، لکڑی وغیرہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔ اس کے برعکس، ریاست اتر پردیش میں زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے صارفین قیمت کے اشاریوں میں کمی (بالترتیب 4 اور 3 پوائنٹس) گیہوں، جوار، جو، سرسوں کے تیل اور پیاز وغیرہ کی قیمتوں  میں کمی کی وجہ سے تھی۔

سی پی آئی-اے ایل اور سی پی آئی – آر ایل پر مبنی افراط زر کی شرح   اپریل، 2023 میں 6.50فیصد اور 6.52 فیصد تھی جو کہ مارچ، 2023 میں بالترتیب 7.01 فیصد اور6.94 فیصد تھی اور پچھلے سال اسی مہینے کے دوران بالترتیب 6.44 فیصد اور 6.67 فیصد تھی۔ اسی طرح، اپریل، 2023 میں خوراک کی افراط زر 6.67 فیصد اور 6.52 فیصد رہی، جو کہ مارچ، 2023 میں بالترتیب 7.12 فیصد اور 7.07 فیصد تھی اور پچھلے سال اسی مہینے کے دوران بالترتیب 5.29 فیصد اور 5.35 فیصد تھی۔

  

کل ہند صارفین قیمت اشاریہ نمبر (جنرل اور گروپ کے لحاظ سے):

 

گروپ

زرعی مزدور

دیہی مزدور

 

مارچ 2023

اپریل 2023

مارچ 2023

اپریل 2023

جنرل انڈیکس

1175

1180

1186

1192

کھانا

1098

1104

1105

1111

پان، سپاری وغیرہ

1996

1999

2005

2008

ایندھن اور روشنی

1298

1298

1290

1290

کپڑے، بستر اور جوتے

1247

1252

1286

1292

متفرق

1251

1256

1255

1260

 

  

مئی 23کے مہینے کے لئے سی پی آئی –اے ایل اور آر ایل کو20  جون 2023 کو جاری کیا جائے گا۔

*****

ش ح۔ س ک ۔ ف ر

Uno-5641


(Release ID: 1928466) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi , Punjabi