ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ماحولیاتی معلومات، بیداری، صلاحیت سازی اور ذریعہ معاش پروگرام (ای آئی اے سی پی) مراکز اور ایکو- کلب عالمی یوم ماحولیات کی تقریبات سے قبل عوام کو لام بند کرنے کی مہم کے لازمی حصے کے طور پر لائف پر پیغامات پھیلا رہے ہیں
Posted On:
30 MAY 2023 5:59PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف اینڈ سی سی ) حکومت ہند نے مشن لائف پر زور دیتے ہوئے عالمی یوم ماحولیات 2023 کو منانے کا تصور کیا ہے۔ لائف کا تصور، ہندوستان کے عزت مآب وزیر اعظم نےپیش کیا تھا، جس کا مقصد افراد کی حوصلہ افزائی کے ذریعہ پائیدار زندگی کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لاسکے اور اس میں وسائل کے ذمہ دارانہ اور شعوری طور پر استعمال پر زور دیا گیا تاکہ ماحولیات کا تحفظ ہوسکے۔
پورے ہندوستان میں لائف کے لیے وسیع پیمانے پر بیداری پھیلانے اور حمایت حاصل کرنے کے لیے، مشن لائف پر ایک ماہ طویل عوام کو لام بند کرنے کی تحریک اس وقت جاری ہے۔ ’’مکمل حکومت‘‘ اور ’’ مکمل سماج ‘‘ کے نقطہ نظر کے بعد، وزارت نے مشن لائف کے پیغام کو پھیلانے کے لیے مرکزی وزارتوں/ محکموں، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں/ انتظامیہ، اداروں، اور پرائیٹ تنظیموں کو لام بند کیا ہے۔ عوام کو لام بند کرنے کی جاری مہم کا مقصد 5 جون 2023 کو عالمی یوم ماحولیات منانے کے لئے لائف کے بارے میں پورے ہندوستان میں حمایت اور بیداری کو بڑھانا ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:5631)
(Release ID: 1928448)
Visitor Counter : 214