امور داخلہ کی وزارت
منی پور کے اپنے دورے کے دوسرے دن، امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے امپھال میں سول سوسائٹی کی تنظیموں، سرکردہ شخصیات کے گروپوں ، دانشوروں، ریٹائرڈ فوجی افسروں اور سرکاری ملازمین کے ساتھ وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کی
وزیر داخلہ نے منی پور پولیس، سی اے پی ایف اور ہندوستانی فوج کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ سیکورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا
منی پور کا امن اور خوشحالی ہماری اوّلین ترجیح ہے، وزیر داخلہ نے حکام کو ہدایت دی کہ امن کو خراب کرنے والی کسی بھی سرگرمی سے سختی سے نمٹا جائے
منی پور کے سماج میں خواتین کے کردار کی اہمیت کو دہراتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ ہم مل کر ریاست میں امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں
مرکزی وزیر داخلہ نے چورا چند پور کا دورہ کیا اور سرکردہ شخصیات اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے وفد سے ملاقات کی
بعد میں شام کو مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے امپھال میں ایک کل جماعتی میٹنگ کی
Posted On:
30 MAY 2023 8:49PM by PIB Delhi
منی پور کے اپنے دورے کے دوسرے دن، امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے امپھال میں سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ساتھ وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے امپھال میں خواتین لیڈروں (میرا پائبس) کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ منی پور کے سماج میں خواتین کے کردار کی اہمیت کو دہراتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ ہم مل کر ریاست میں امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ نے سول سوسائٹی کی تنظیموں جیسے کہ سی او سی او ایم آئی، اے ایم یو سی او، اے ایم او سی او سی، ایم ایم ڈبلیو، ایس ٹی ڈی سی ایم، ایف او سی ایس، فورم برائے بحالی امن اور طلباء تنظیمیں کے وفود سے بھی ملاقات کی ۔
وفد نے امن کے تئیں اپنی وابستگی کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ ہم مل کر منی پور میں حالات معمول پر لانے کی راہ ہموار کرنے میں اپنا تعاون دیں گے۔ چوراچند پور روانہ ہونے سے قبل وزیر داخلہ نے ممتاز شخصیات، دانشوروں، ریٹائرڈ فوجی افسروں کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین کے ایک گروپ سے بھی بات چیت کی۔
مندوبین نے مرکزی وزیر داخلہ پر زور دیا کہ وہ امن اور معمول کی صورت حال کو بحال کرنے کے لیے مؤثر مداخلت کریں۔
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت نے چورا چند پور کا دورہ کیا اور ممتاز شخصیات اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے وفود کے ساتھ میٹنگ کی۔ بعد میں شام کو جناب امت شاہ نے امپھال میں کل جماعتی میٹنگ کی۔ وزیر داخلہ نے منی پور پولیس، سی اے پی ایف اور ہندوستانی فوج کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ سیکورٹی کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ منی پور کا امن اور خوشحالی ہماری اوّلین ترجیح ہے اور انہیں ہدایت دی کہ وہ امن میں خلل ڈالنے والی کسی بھی سرگرمی سے سختی سے نمٹیں۔
مرکزی وزیر داخلہ کل منی پور کے مورہ اور کانگ پوکپی علاقوں کا دورہ کریں گے۔ وہ مورہ میں مختلف مقامی گروپوں کے وفود سے بات چیت کریں گے، جس کے بعد وہ کانگ پوکپی میں سول سوسائٹی کی تنظیموں سے ملاقات کریں گے۔ بعد میں وہ امپھال میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ بھی کریں گے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 5637
30.05.2023
(Release ID: 1928446)
Visitor Counter : 133