کامرس اور صنعت کی وزارتہ

محترمہ نرملا سیتا رمن نے نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ اینڈ امپلی مینٹیشن ٹرسٹ کی اپیکس مانیٹرنگ اتھارٹی کی دوسری میٹنگ کی صدارت کی


ایف آئی آر ای  کوریڈورز =  ایف - فریٹ؛ I - انڈسٹریئل؛ آر - ریلویز؛ ای – ایکسپریس ویز ہندوستان میں صنعتی اور اقتصادی ترقی کو متحرک کریں گے : محترمہ۔ نرملا سیتارامن

ریاستوں کو چاہیے کہ وہ اختراعی ماڈل اپنائیں اور تیزی سے سرمایہ کاری کے لیے پیکیج کے ڈیلز پیش کریں:  جناب. پیوش گوئل

Posted On: 30 MAY 2023 8:26PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ اینڈ امپلیمینٹیشن ٹرسٹ (این آئی سی ڈی آئی ٹی) کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل دی گئی ایپکس مانیٹرنگ اتھارٹی کی دوسری میٹنگ کی صدارت کی۔ کامرس و صنعت،  صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

ایپکس مانیٹرنگ اتھارٹی میں وزیر خزانہ بطور چیئرپرسن، وزیر انچارج، وزارت تجارت اور صنعت، ریلوے کے وزیر، سڑک  ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر ، جہاز رانی کے وزیر، نیتی آیوگ  کے وائس چیئرمین اور متعلقہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ پر مشتمل ہیں ۔ چار ریاستوں گجرات، ہریانہ، اتراکھنڈ، اور مہاراشٹر کے وزرائے اعلی؛ 9 ریاستوں بہار، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، کیرالہ، پنجاب، جھارکھنڈ، کرناٹک اور راجستھان کے  ساتھ ساتھ  تمام ریاستوں کے سینئر افسران نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔

محترمہ نرملا سیتا رمن نے ابتدا میں، ریاستی وزرائے اعلیٰ اور وزراء کا این آئی سی ڈی آئی ٹی پروجیکٹوں کی ترقی میں ان کی مسلسل حمایت اور تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا اور این آئی سی ڈی آئی ٹی ٹیم کے ذریعہ اس کے پروجیکٹوں کے کامیاب نفاذ کے لئے  کی گئی  کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان مسلسل تال میل کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ انہیں ’ٹیم انڈیا‘ کے طور پر مل کر کام کرنا چاہیے۔مرکزی وزیرخزانہ نے کہا کہ  ایف آئی آر ای  کوریڈورز =  ایف - فریٹ؛ I - انڈسٹریئل؛ آر - ریلویز؛ ای – ایکسپریس ویز ہندوستان میں صنعتی اور اقتصادی ترقی کو متحرک کریں گے ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ 2014 سے جس رفتار سے  بنیادی ڈھانچہ  کو فروغ دیا جارہا ہے ، اسے برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومتوں اور این آئی سی ڈی آئی ٹی پر زور دیا کہ وہ 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اسی رفتار کو برقرار رکھیں۔

انہوں نے تمام ریاستوں پر زور دیا کہ وہ خامیوں کو دور کرکے آگے بڑھیں اور متعلقہ ریاستوں میں کام کی پیشرفت کو تیز کرنے کے لئے معلومات کے زیادہ سے زیادہ تبادلہ اور اشتراک کے ذریعہ تمام زیر التوا مسائل کو حل کریں۔

جناب پیوش گوئل نے پروجیکٹوں کے مالی اعتبار سے فائدہ مند ہونے پر زور دیا۔ انہوں نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ مناسب نرخوں پر زمینوں کو تیزی سے الاٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں کو تیز تر سرمایہ کاری کے لیے اختراعی ماڈل کو اپنانا چاہیے اور پیکج  ڈیلز وغیرہ کی پیش کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخ سستے اور مستقل ہونے چاہئیں کیونکہ بجلی کے زیادہ نرخ صنعت کے لیے نقصان دہ ہیں۔

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر نے ریاستی حکومتوں پر زور دیا کہ این آئی سی ڈی آئی ٹی پروجیکٹوں کے لیے  ملحقہ، قانونی چارہ جوئی سے پاک اراضی کے حصول میں تیزی لائیں    اور جلد سے جلد ماحولیاتی کلیئرنس دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستوں کو شیئر ہولڈرز کے معاہدوں اور ریاستی تعاون کے معاہدوں کو حتمی شکل دینے اور اس پر عمل درآمد کو تیز کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے این آئی سی ڈی سی کو ہدایت دی کہ وہ ایسے پروجیکٹوں کو روکے جہاں ریاستی حکومت مقررہ  وقت پر اراضی فراہم کرنے کے قابل نہیں ہے اور دوسری ریاستوں میں ایسے پروجیکٹوں کے بارے میں سوچیں جو اپنی متعلقہ ریاستوں میں تیزی سے سرمایہ کاری کے لیے زمین دینے کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے اپنی بات ختم کی کہ  ہندوستان آتم نربھرتا کی طرف تیزی سے قدم بڑھا رہا ہے اور ریاستوں کی طرف سے مسلسل تعاون اس ملک کی تعمیر کے عمل میں بہترین تعاون ہوگا۔

جناب سربانند سونووال نے کہا کہ بندرگاہوں کے اندر اور اس کے آس پاس اقتصادی زون کی ترقی پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد نیتی آیوگ کے وائس چیئرپرسن جناب سمن کے بیری نے خصوصی خطبہ دیا۔

میٹنگ کا آغاز سکریٹری، ڈی پی آئی آئی ٹی اور چیئرمین، این آئی سی ڈی سی، جناب راجیش کمار سنگھ کے ذریعہ  نیشنل انڈسٹریئل کوریڈور  کے پروگرام کے ایک مختصر جائزہ کے ساتھ ہوا، جنہوں نے اپنے استقبالیہ خطبہ میں زمین کے الاٹمنٹ اور ابھی تک جمع ہوئی سرمایہ کاری کی صورتحال کے بارے میں بتایا۔

محترمہ سمیتا داؤرا، اسپیشل سکریٹری- لاجسٹکس، ڈی پی آئی آئی ٹی اور سی ای او اور  ایم ڈی،این آئی سی ڈی سی  نے پہلی میٹنگ کی ہدایت پر کی گئی کارروائی کو پیش کیا اور صنعتی راہداری کے پروجیکٹوں میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کے بارے میں مزید بتایا اور ان پروجیکٹوں کے بارے میں ایک مختصر جائزہ پیش کیا جو پائپ لائن میں ہیں۔  پریزنٹیشن کے دوران، انہوں نے صنعتی راہداری کے پروجیکٹوں میں پی ایم  گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کو اپنانے پر روشنی ڈالی۔ محترمہ داؤرا نے یہ بھی بتایا کہ پچھلی میٹنگ میں مرکزی وزیر خزانہ کی ہدایت کے مطابق ریاستوں اور ایس پی ویز کے تعاون سے مختلف مقامات پر گول میز کانفرنسیں، روڈ شوز اور بین الاقوامی ایسوسی ایشنز کے ساتھ میٹنگیں منعقد کی جارہی ہیں ۔

متعلقہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ/صنعتوں کے وزراء/سینئر افسران نے ان پروجیکٹوں کے بارے میں بات کی جو ان کے دائرہ اختیار میں ہیں/یا شروع کیے جائیں گے اور وہ زمین کے الاٹمنٹ کے عمل کو آسان بنانے اور تیزی سے منظوری دینے کے لیے جو اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ زمینی سطح پر جلد عمل آوری کے لیے این آئی سی ڈی  آئی ٹی   کے تحت  پروجیکٹوں  کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

یہ  میٹنگ اہم فریقوں  کے لیے نیشنل انڈسٹریئل کوریڈور ڈیولپمنٹ پروگرام سے متعلق پیش رفت، چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال  کے لیے ایک قابل قدر پلیٹ فارم ثابت ہوئی ۔ اس  نے کوششوں  میں مطابقت پیدا کرنے ، تعاون کو فروغ دینے اور ملک بھر میں صنعتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو تیز کرنے کا ایک موقع فراہم کیا۔ نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈویلپمنٹ پروگرام کو آگے بڑھانے کے لیے مزید اقدامات پر غور  وخوض  ایپکس اتھارٹی کی میٹنگ کے دوران مباحثہ کے اہم نکات تھے۔

نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ پروگرام کا مقصد صنعتی راہداریوں کا ایک نیٹ ورک قائم کرنا ہے جو اقتصادی ترقی کے انجن کے طور پر کام کرے گا، صنعت کاری کو فروغ دے گا اور پورے ہندوستان میں روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔ یہ پروگرام عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور پائیدار صنعتی ترقی کو فروغ دینے پرتوجہ  مرکوز  کرتا ہے۔

 

 

************

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:5638)



(Release ID: 1928441) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Kannada