وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب  دھرمیندر پردھان نے نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی، سنگاپور  کے دورے سے بھارتی  یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کے امکانات اجاگر ہوتے ہیں


جناب  دھرمیندر پردھان نے سنگاپور کے وزیر برائے امور خارجہ سے ملاقات کی، ہنرمندی کے فروغ اور تعلیم میں کثیر جہتی باہمی تعاون کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے بات چیت کی

جناب دھرمیندر پردھان نے اپنے دورہ سنگاپور کے دوسرے دن سینئر وزیر اور سماجی پالیسیوں کے کوآرڈینیٹنگ وزیر سے ملاقات کی

Posted On: 30 MAY 2023 8:51PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ  نیز چھوٹے کاروبار کے  مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج سنگاپور کی نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ وزیر موصوف نے بھارتی  طلباء سے  بات چیت کی اور اعلیٰ تعلیم، تحقیق، اختراع، کاروبار اور آموزش کو کلاس روم کی چار دیواری سے باہر لے جانے کےخاکے پر  گہرائی سے غور و خوض کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016UQ6.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PHB2.jpg

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب  پردھان نے این ای پی  اور علمی تعاون اور دو طرفہ نقل و حرکت کے لیے اس سے ملنے والے بے شمار موقعوں کے بارے میں بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی  یونیورسٹیاں اور نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی عالمی موقعوں سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی فلاح و بہبود کے لیے خاص طور پر اے آئی، فن ٹیک، پائیداری، موسمیاتی ایکشن کے شعبوں میں شراکت داری کر سکتی ہیں۔

جناب پردھان نے زور دے کر کہا کہ 21ویں صدی بھارت  کی صدی ہوگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی معیار کی عالمی یونیورسٹیوں، جیسے این ٹی یو اور بھارتی  یونیورسٹیوں کو 21 ویں صدی کی ترغیب دینے کے لیے نئے ماڈل بنانے کے لیے اپنی مصروفیات میں اور بھی گہرائی پیدا کرنی چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XCD3.jpg

جناب پردھان نے سنگاپور کے وزیر برائے امور خارجہ ایچ ای جناب ویوین بالاکرشنن سے بھی ملاقات کی۔ وزراء نے بھارت  - سنگاپور نالج پارٹنرشپ کو مستحکم بنانے اور ہنر کے فروغ اور تعلیم میں کثیر جہتی دو طرفہ تعاون کو مزید بلندیوں تک لے جانے پر نتیجہ خیز بات چیت کی۔

میٹنگ کے دوران جناب پردھان نے کہا کہ بھارت  اور سنگاپور کے درمیان مضبوط تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی رشتے ہیں۔ آج ہماری دوستی باہمی اعتماداور احترام پر مبنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علم، مہارت اور سرحدی علاقوں میں شراکت داری  میں اضافہ کرنا  اس سب سے ہماری دیرینہ دوستی میں نئی جہتیں شامل ہوں گی ۔

دونوں ممالک کے درمیان  دفاعی شراکت دری اور ثابت قدم دوستی کو مدنظر رکھتے ہوئے، دونوں وزراء نے باہمی فائدے کے لیے تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ عالمی تقاضوں اور کام کی دنیا کے چیلنجوں سے نمٹنے پر اتفاق کیا۔

2023-05-30 20:28:54.950000

جناب پردھان نے سماجی پالیسیوں کے سینئر وزیر اور کوآرڈینیٹنگ وزیر ایچ ای جناب تھرمن شانموگرتنم سے بھی ملاقات کی۔ جناب تھرمن شانموگرٹنم مئی 2019 سے سنگاپور میں سینئر وزیر ہیں، کئی سال نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد جناب تھرمن نے ’اسکلس فیوچر‘پروگرام کی قیادت کی، جو 2014 میں شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد سنگاپور کے باشندوں کے درمیان زندگی بھر  آموزش اور نوکریوں میں اضافے کے وسیع مواقع پیدا کرنا تھا۔

بعد میں، جناب پردھان نے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سنگاپور کا بھی دورہ کیا، جو وزارت تعلیم، سنگاپور کے تحت ایک پوسٹ سیکنڈری ادارہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/99999999W197.jpg

جناب  پردھان نے کہا کہ کام اور تجربہ کرکے جامع طور پر سیکھنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے،  آئی ٹی ای طلباء اور بالغ طلبا کے لیے روزگار اور زندگی بھر آموزش کے لیے ہنر، علم اور اقدار حاصل کرنے کے موقعے پیدا کر رہا ہے۔ لازمی صنعت کی انٹرنشپ، کام اور مطالعہ کے درمیان نقل و حرکت اور مضبوط انڈسٹری-اکیڈمیا کنیکٹ آئی ٹی ای کے اہم پہلو ہیں۔

۔۔۔۔

 

ش ح۔ا س۔  ت ح ۔                                              

30.05.2023

U5640


(Release ID: 1928440) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Kannada