اسٹیل کی وزارت
راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ کو سال 23-2022 میں کام کی جگہ پر حفاظت کو بہتر بنانے میں شاندار شراکت کے لیے باوقار ’’گرین ٹیک سیفٹی ایوارڈ 2023‘‘سے نوازا گیا
Posted On:
30 MAY 2023 6:50PM by PIB Delhi
آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال، سافٹ ویئر ایپلی کیشن اور حفاظتی تربیت جیسے اقدامات کو سراہا گیا
راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ (آر آئی این ایل) نے سال23-2022 کے لیے کام کی جگہ پر حفاظتی انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے شاندار شراکت کے لیے سیفٹی ایکسیلنس زمرے کے تحت باوقار ’’گرین ٹیک سیفٹی ایوارڈ 2023‘‘ حاصل کیا ہے۔
جناب اے کے باگچی، ڈائریکٹر (پروجیکٹس) اور راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ (آر آئی این ایل) کے ایڈیشنل انچارج ڈائریکٹر (آپریشنز) آج (30 مئی 2023) نئی دلی میں 21 ویں سالانہ گرین ٹیک ایوارڈ تقریب میں آسام کے سابق گورنر جناب جگدیش مکھی سے راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ (آر آئی این ایل) کی جانب سے باوقار گرین ٹیک سیفٹی ایوارڈ 2023 حاصل کیا۔
گرین ٹیک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 21 ویں گرین ٹیک سیفٹی ایوارڈز 2023 کی تقریب میں کارپوریٹ سٹیزن شپ، شفاف احتساب، لائف سائیکل مینجمنٹ، سیفٹی اور ہیلتھ، اسٹریٹجک سسٹین بلٹی اور نظم و ضبط میں بہترین کارکردگی کے ذریعے کاروبار کے مستقبل کو متعین کرنے والی نمایاں تنظیموں کو تسلیم کیا گیا اور انہیں اعزاز دیا گیا۔ اس طریقے سے جو حادثات کو کم کرنے کے مقصد کے ساتھ عزم، لگن کے ذریعے تمام متعلقہ فریقوں کے لیے مشترکہ مستقبل فراہم کرنے کی ذمہ داری لیتا ہے۔
گرین ٹیک فاؤنڈیشن کے جیوری ممبران ڈرون ٹکنالوجی کے استعمال پر اونچے اونچے ڈھانچے، چمنیوں وغیرہ کے معائنہ کے لیے حفاظتی آلات کے استعمال کی نگرانی کے لیے راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ (آر آئی این ایل) کو سافٹ ویئر ایپلیکیشن کی ترقی اور آن لائن پلیٹ فارم (ویبینار) کے ذریعے حفاظتی تربیت فراہم کرنے جیسے اقدامات کے لیے بھی سراہا گیا۔
جناب اے بی سی پی شرن، سی ای او، گرین ٹیک اور کئی دیگر معززین نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
۔۔۔۔
ش ح۔ا س۔ ت ح ۔
30.05.2023
U–5635
(Release ID: 1928438)
Visitor Counter : 115