شہری ہوابازی کی وزارت

ڈی جی سی اے نے ہیلی پورٹ لائسنس دینے کے عمل کو آسان بنایا


اب درخواستوں کو پانچ بیرونی اداروں  کو این او سی /منظوری کے لئے درخواست گزار کے ای جی سی اے پروفائل میں سنگل ٹیب کے ذریعہ بھیجا جاسکےگا

Posted On: 30 MAY 2023 3:38PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ(ڈی جی سی اے)نے ہیلی پورٹ لائسنس دینے کے عمل کو آسان بنایا ہے۔اس کے تحت اب درخواستوں کو پانچ بیرونی  اداروں کو این او سی /منظوری کےلئے درخواست   گزار کے ای جی سی اے پروفائل میں سنگل ٹیب کے ذریعہ بھیجا جا سکےگا۔

شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ نے شہری اصولوں اور متعلقہ شہری ہوابازی  کی ضرورتوں (سی اے آر) پر عمل کرتے ہوئے ہیلی پورٹس کو زمین پر یا زمین سے اوپر عمارتوں کی چھتوں پر ہیلی پورٹ لائسنس /آپریشن  کی اجازت دی ہے۔لائسنس  لینے کے خواہش مند درخواست گزاروں کو ای جی سی اے  پورٹل کے ذریعہ آن لائن  درخواست ڈی جی سی اے کو بھیجنا ہوگی۔

اس سے پہلے آن لائن درخواست بھیجنے سے پہلے درخواست گزار کو مندرجہ ذیل پانچ اداروں  کو آن لائن /خود جاکر  این او سی /منظوری کےلئے درخواست دینی ہوتی تھی۔

  1. وزارت داخلہ
  2. وزارت دفاع
  3. ماحولیات اور جنگلات کی وزارت
  4. مقامی انتظامیہ

اس مکمل عمل کو اب آسان بنا دیا گیا ہے اور اب درخواست کے ای جی سی اے پروفائل  میں ایک الگ  ٹیب فراہم  کرا دیا گیا ہے ۔ان پانچ بیرونی اداروں  کو درخواستوں کو این او سی /منظوری کے لئے اس ٹیب کے ذریعہ متعلقہ عمل  کو آسان بنایا گیا ہے اور وہ اب ای جی سی اے  پورٹل میں مہیا کرائی گئی  سنگل ونڈو  کے ذریعہ  این او سی /منظوری  کےلئے  درخواست کرسکتا ہے۔

جناب جیوتر ادتیہ سندھیا کی قیادت میں شہری ہوابازی  کا  ڈائریکٹوریٹ  مسلسل  کاروبار میں آسانی لانے پر توجہ دے رہا ہے۔ای جی سی اے (شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ  میں ای –گورنینس )پورٹل کو جناب سندھیا  نے نومبر 2021 میں شروع کیا تھا  ۔اس کا ذکر کرنا بھی مناسب ہوگا  کہ شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ نے  ملک کے دور دراز  علاقوں تک فضائی رابطہ کی توسیع  کرنے اور ہیلی کاپٹر  خدمات سمیت آخری  پڑاو  تک پہنچنے کےلئے پرواز 5.1 منصوبہ کی شروعات کی ہے۔اس   پہل سے پرواز 5.1 کی کامیابی اور آسان ہوگی۔

*****

 

 ش ح ۔ا م۔

U:5625



(Release ID: 1928381) Visitor Counter : 111