شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) کی طرف سے ممبئی میں شمال مشرقی سرمایہ کاروں کا روڈ شو
Posted On:
29 MAY 2023 9:43PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) کے زیر اہتمام شمال مشرقی سرمایہ کاروں کے روڈ شو نےلوگوں کو راغب کیا جس میں ایک ہی دن میں 200 سے زیادہ بزنس ٹو گورنمنٹ (بی ٹو جی) میٹنگیں منعقد کی گئیں ۔ سرمایہ کاروں نے خاطر خواہ تعداد میں شرکت کی ، اس تقریب میں شمال مشرق کے اہم پالیسی سازوں اور سرکاری عہدیداروں نے بھی شرکت کی ۔
پہلے ممبئی انویسٹر روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے، ڈونر کی وزارت کے سکریٹری جناب لوک رنجن نے کہا ، "خطے میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے ساتھ ، شمال مشرقی خطہ نے کئی صنعتی سنگ میل طے کیے ہیں ۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں اور ڈونر جیسے سہولت کاروں نے مل کر کاروبار کے ساتھ سرمایہ کاری کے کئی موقعوں پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ کاروباری اداروں کے ساتھ ہماری بات چیت نے شمال مشرق کے ارد گرد کئی خوش آئند اور فعال تجربات کا انکشاف کیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا ، ’’شمال مشرقی خطے میں سرمایہ کاری اور کاروباری جذبے کو فروغ دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان سہ فریقی شاہراہ کی پیشرفت انضمام کے امکانات کو مزید بڑھا دے گی ۔ ہمیں مختلف متعلقہ فریقوں سے اہم تعاون اور تعاون حاصل ہو رہا ہے ۔ لاجسٹکس پر بھرپور توجہ دی گئی ہے ، اور فوڈ پروسیسنگ، آئی ٹی ، اور سولر تونائی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ ڈونیئر کی وزارت کے نقطہ نظر سے ، ہم ان اقدامات کو سرمایہ کاروں کی جانب سے بہت جلد قبول کیے جانے والے فعال اقدامات کے طور پر دیکھتے ہیں ۔ ‘‘
شمال مشرقی ریاستوں، ڈونر کی وزارت، اور فکّی (انڈسٹری پارٹنر)، ای وائی (نالج پارٹنر) اور انوسٹ انڈیا (انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن پارٹنر) کے عہدیداروں کے سینئر سرکاری عہدیداروں نے سرمایہ کاروں کی نئے دور کی راہنمائی کی ۔ نارتھ ایسٹرن ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لومز ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ای ایچ ایچ ڈی سی)، نارتھ ایسٹرن کونسل (این ای سی) ، نارتھ ایسٹرن ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن ( این ای ڈی ایف آئی) اور نارتھ ایسٹرن ریجنل ایگریکلچرل مارکیٹنگ کارپوریشن (این ای آر اے ایم اے سی) کے سینئر عہدیداروں نے بھی سرمایہ کار روڈ شو کے دوران اہم نظریات فراہم کی۔ اس تقریب میں معروف صنعتی انجمنوں ، عالمی سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں نے بھرپور شرکت کی ۔
روڈ شو کے دوران یہ شخصیتیں موجود تھیں جناب لوک رنجن ، سکریٹری ، ڈونیئر کی وزارت اور جناب ہرپریت سنگھ ، جوائنٹ سکریٹری ، ڈونیئر کی وزارت ، جناب رنجیت برٹھاکر ، چیئرمین ، فکّی نارتھ ایسٹ ایڈوائزری کونسل جنہوں نے شمال مشرقی بھارت کی موجودہ تجارت اور سرمایہ کاری کی صلاحیت پر غور کیا ۔ ممبئی میں شمال مشرقی روڈ شو میں سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے جناب ہرپریت سنگھ نے کہا، ’’شمال مشرقی خطہ ایک زبردست کاروباری اور صنعتی مقام ہے ۔ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسے ملک کے گروتھ انجن ڈرائیور قرار دیا ہے ۔ یہ خطہ جنوب مشرقی ایشیائی منڈیوں اور یہاں تک کہ اس سے آگے کا گیٹ وے ہے ۔ ‘‘
انہوں نے مزید کہا ، ’’ہم نے کئی ترجیحی اور اہم شعبوں کی نشاندہی کی ہے جیسے کہ زراعت، فوڈ پروسیسنگ اور اس سے منسلک شعبے ؛ تعلیم اور مہارت کی ترقی ؛ صحت کی دیکھ بھال اور ادویات ؛ بجلی کی پیداوار ؛ ٹیکسٹائل دستکاری اور ہینڈلوم ؛ آئی ٹی اور آئی ٹی خدمات ، سیاحت اور مہمان نوازی کا شعبہ ۔
شمال مشرقی ریاستوں کی راجدھانیوں میں ڈونیئر کی گول میزوں کانفرنسوں کے بعد صنعتی اور سرمایہ کاری کی ترقی پر بااختیار کمیٹیاں قائم کریں۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے فراہم کردہ کاروبار اور صنعتی مدد میں کافی آسانی ہے جس سے اس خطے میں کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنی چاہئے ۔
شمال مشرق دو ہندسوں کی نامیاتی ترقی کے خواہشمند کاروباری اداروں کے لیے بے پناہ موقع فراہم کرتا ہے ۔ کچھ سرکردہ کاروباری گھرانوں میں جنہوں نے حصہ لیا ان میں یہ نام شامل ہیں ڈابر، پتن جلی، امول، پارلے ایگرو، پیپسی کو، آئی ٹی سی، بریٹانیہ، ہندوستان یونی لیور ، سن فارما سیوٹیکلس ، جے ایس ڈبلیو اینرجی ، انڈین آئل، اڈانی وینچرس ، مہیندرا ہالی ڈیزوغیرہ ۔
میڈیا بریفنگ کے دوران، اہم سرکاری افسران اور ریاستی نمائندوں نے مختلف موضوعات پر سوالات کا جواب دیا ۔ انٹرپرینیورشپ کے پہلو پر، حکام نے وضاحت کی کہ کس طرح شمال مشرق میں اسٹارٹ اپ کئی پروگراموں کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں جیسے آسامز نیسٹ، اسٹارٹ اپس کی مدد کے لیے ایک انکیوبیٹر پروگرام۔ اسٹارٹ اپ اقدامات میں، میزورم میں انٹرپرینیور ڈیولپمنٹ اسکیم نے خواتین کے زیر قیادت کاروباروں کے لیے 60 فیصد اسٹارٹ اپ امداد کا تنقیدی ذکر پایا۔ سرمایہ کاروں اور میڈیا کو اروناچل پردیش (مشن اینڈ انویسٹمنٹ پارک) اور ناگالینڈ کے کامیاب پروگراموں کی بھی تعریف کی گئی۔
اسٹارٹ اپ اور بزنس کلچر کی وضاحت کرتے ہوئے، جناب رنجن نے مزید کہا، ’’مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو اسٹارٹ اپس کی صلاحیت کا احساس ہے۔ نارتھ ایسٹ ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن جیسی ایجنسیوں نے اسٹارٹ اپس کو اپنا کر کامیابی حاصل کی ہے۔ اسٹارٹ اپس کے لیے متعدد درخواستیں دی گئی ہیں جن کی ہم نے منفرد انکیوبیشن پروگراموں کے ذریعے حمایت کی ہے۔ ہم ایک نئے نظام کے مراحل میں بھی ہیں جس سے اسٹارٹ اپس کو وزارت سے مطلوبہ مدد حاصل ہونی چاہیے ۔‘‘
شمال مشرقی، جنوب مشرقی ایشیائی معیشتوں کے لیے ایک اسٹریٹجک گیٹ وے ہے۔ شمال مشرق کی آٹھ ریاستوں میں سے ہر ایک سرمایہ کاروں کو ایک اہم کاروباری فائدہ فراہم کرتی ہے۔ سکم نے، جو ملک کی پہلی مکمل طور پر نامیاتی ریاست کے طور پر جانی جاتی ہے، دوا سازی کے کاروبار میں بھی تیزی دیکھی ہے۔ میگھالیہ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں بھی سرمایہ کاروں کی دلچسپی خاص طور پر سیاحت کے شعبے میں بڑھی ہے۔ اروناچل پردیش، آسام، اور ناگالینڈ جیسی ریاستوں میں، حالیہ برسوں میں سرمایہ کاری کے موقع جیسے کہ بجلی کی پیداوار، بائیو ٹیکنالوجی، قدرتی وسائل، اور ماحولیاتی سیاحت نے اہمیت حاصل کی ہے۔ شمال مشرقی ریاستوں نے حال ہی میں جی 20 اجلاس کی بھی میزبانی کی۔
شمال مشرقی خطہ بھارت کے پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت کے اقتصادی نشانے کے لیے اہم ہے۔ اس خطے میں حال ہی میں صلاحیت سازی میں اہم سرکاری سرمایہ کاری دیکھی گئی ہے۔ خصوصی اسکیموں اور پیکجوں کے ذریعے، جیسے نان لیپس ایبل سینٹرل پول آف ریسورسز (این ایل سی پی آر) اسکیم، سوشل اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ(ایس آئی ڈی ایف)، پی ایم-دیو آئی این ای اسکیم اور مزید، واضح طور پر، توجہ تیز، مضبوط اور پائیدار ترقی پر مرکوز ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حال ہی میں شمال مشرقی خطہ کو ’اشتلکشمی‘ یا دولت کی آٹھ دیوی کہا ہے۔
نارتھ ایسٹ گلوبل انویسٹرز سمٹ ایک اہم مہم ہے جسے وزارت ڈونر کی طرف سے شروع کیا گیا ہے۔ شمال مشرقی عالمی سرمایہ کار سمٹ کے ایک حصے کے طور پر، آسام، تریپورہ، میزورم، سکم، اور میگھالیہ میں کامیاب سرمایہ کاروں کی گول میز کا انعقاد کیا گیا ہے اور شمال مشرقی ریاستوں میں ان کا اہتمام کیا جانا ہے۔ ممبئی کی طرح، وزارت سے توقع ہے کہ اس سال کے آخر میں نئی دلی میں ہونے والی سرمایہ کاری کی سربراہ کانفرنس کے سلسلے میں حیدرآباد، کولکتہ، اور ڈھاکہ (بنگلہ دیش) میں سرمایہ کاروں کے روڈ شوز کا انعقاد کرے گی۔
۔۔۔۔
ش ح۔ا س۔ ت ح ۔
U–5602
(Release ID: 1928182)
Visitor Counter : 134