امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج آسام میں 44,703  کامیاب امیدواروں کو سرکاری ملازمتوں کے تقرری نامے سونپے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں آسام حکومت نے 2 سالوں میں تقریباً 86,000 نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دی ہیں، وہ بہت جلد ریاست میں اگلے چند مہینوں  کے دوران  14,000 مزید نوکریاں دے کر  ایک لاکھ سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرے گی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 28 مئی کو نو تعمیر شدہ پارلیمنٹ ہاؤس کو قوم کے نام وقف کرنے جا رہے ہیں اور اپوزیشن کے لوگ اس کا بائیکاٹ کر کے جھوٹ موٹ کی  سیاست کر رہے ہیں

پورے ملک کے لوگ چاہتے ہیں کہ نئے ہندوستان کی تشکیل کے لیے جمہوریت کا ایک نیا مندر بنایا جائے اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لئے  وہاں بحث و مباحثے ہوں

ملک کے عوام نے پوری اکثریت سے نریندر مودی کو دو بار ملک کا وزیر اعظم بنایا، اپوزیشن کی اس طرح کی اوچھی سیاست عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے

پہلے آسام کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہتھیار ہوتے تھے، مہینوں تک بند اور کرفیو ہوتا تھا، بم دھماکے ہوتے تھے، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے، آسام کے لوگ امن، ترقی اور ہندوستا کے ساتھ اشتراک چاہتے ہیں

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شفافیت اور انصاف کے ساتھ غریبوں کے بچوں کو نوکریاں فراہم کرنے کے انتظامات کیے ہیں، جبکہ پہلے کی حکومتوں نے اپنے ہی لوگوں کو نوکریاں دی تھیں

نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر سرکاری نوکریاں ملنا ایک طرح سے اقربا پروری کا خاتمہ ہے، وزیر اعظم جناب مودی نے ایک نیا اور شفاف نظام شروع کیا ہے، جس کے تحت باصلاحیت لوگوں کو نوکریاں ملتی ہیں

مرکزی وزیر داخلہ نے آسام کے نوجوانوں سے کہا کہ اس نوکری کے ساتھ انہیں آسام کے لوگوں کی خدمت کرنی ہے، اس کے ساتھ ساتھ آسام کی ترقی کے ذریعے ہندوستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے

پچھلی حکومتوں کے دوران تشدد، انتہا پسندی عروج پر تھی لیکن گزشتہ 9 سالوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں تشدد کے واقعات میں 67 فیصد، سیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں 60 فیصد اور عام شہریوں کی ہلاکتوں میں 83 فیصد کمی آئی ہے

آسام میں بہت افراتفری تھی لیکن جناب مودی کی قیادت میں، پہلے جناب سربانند سونووال اور اب جناب ہمنت بسوا سرما نظام کو  بہتر بنانے کی کوششیں کر رہے  ہیں

وزیر اعظم جناب مودی نے آسام کی زبان، ثقافت کے تحفظ اور فروغ کے لیے کوششیں کی ہیں، وزیر اعظم مودی نے جناب لچیت بورفوکن جی کے 400ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کی تھی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا تھا

مرکز میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند اور سری ہمنت بسوا سرما کی قیادت میں آسام کی حکومت نے پورے آسام کو شمال مشرقی ہندوستان اور مشرقی ممالک کا طبی دارالحکومت بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں

آسام میں زراعت اور ڈیری کا شعبہ ترقی کر رہا ہے، 3000 تالاب بنائے جا رہے ہیں اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت اگلے 5 سالوں میں آسام کو سیلاب سے پاک بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے

Posted On: 25 MAY 2023 8:38PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج آسام میں 44,703  کامیاب امیدواروں کو سرکاری ملازمتوں کے تقرری نامے سونپے۔ اس موقع پر آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنت بسوا سرما سمیت کئی معززین موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014581.jpg

جناب امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ڈاکٹر ہمنت بسوا سرما نے کہا تھا کہ ہمیں ریاست کی ترقی کے عمل میں آسام کے نوجوانوں کو شامل کرنا چاہیے اور ہم ایک لاکھ مقامی نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دیں گے۔   جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں آسام حکومت نے 2 سالوں میں تقریباً 86,000  نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دی ہیں اور اگلے چند مہینوں میں بہت جلد ریاست میں مزید 14,000 نوکریاں دے کر وہ ایک لاکھ سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کا اپنا وعدہ پورا کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Q7MA.jpg

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 28 مئی کو پارلیمنٹ کی نو تعمیر شدہ عمارت کو قوم کے نام وقف کرنے جارہے ہیں اور اپوزیشن اس کا بائیکاٹ کرکے جھوٹ موٹ  کی سیاست کررہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے لوگ چاہتے ہیں کہ نئے ہندوستان کی تشکیل کے لئے جمہوریت کا ایک نیا مندر تعمیر کیا جائے اور وہاں جمہوریت کو مضبوط بنانے پر بات چیت اور غور و خوض ہونا چاہئے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ملک کے عوام نے جناب نریندر مودی کو پوری اکثریت سے دو بار ملک کا وزیر اعظم بنایا ہے، اپوزیشن کی طرف سے اس طرح کی گھٹیا سیاست عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے  کہا کہ، پہلے آسام کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہتھیار ہوتے تھے، مہینوں تک بند اور کرفیو ہوتا تھا، بم دھماکے ہوتے تھے لیکن وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یہاں  ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسام کے لوگ امن، ترقی اور ہندوستان کے ساتھ تعلق چاہتے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ پہلے 42,000 اور اب 45,000 سرکاری بھرتیاں کرنے میں بہت سی رکاوٹیں تھیں۔ ایسے قوانین تھے جن کے تحت بھرتیاں شفافیت سے نہیں ہو سکتی تھیں، بھرتی کے لیے کوئی بورڈ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت اور انصاف پسندی کے ساتھ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے غریبوں کے بچوں کو نوکریاں دلانے کا انتظام کیا ہے، جبکہ پہلے کی حکومتوں نے اپنے ہی لوگوں کو نوکریاں دی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے ایسے انتظامات کیے ہیں کہ آسام کے کسی بھی علاقے، ذات اور طبقے کے باصلاحیت نوجوانوں کو بغیر کسی بدعنوانی کے سرکاری نوکریاں ملیں۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں فراہم کرنا اقربا پروری کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک نیا اور شفاف نظام شروع کیا ہے ،جس میں باصلاحیت لوگوں کو ملازمتیں مل رہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035J44.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ ہم آزادی کا امرت مہوتسو کے سال میں ہیں اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہمیں امرت کال کے دوران ہندوستان کو دنیا کے پہلے مقام پر لے جانے کا عہد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2047 میں آزادی کی صد سالہ تقریب کے موقع پر ہم میں سے بہت سے لوگ وہاں نہیں ہوں گے، لیکن آج کی نوجوان نسل وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تصور کے مطابق ’نیو انڈیا‘ بننے کا مشاہدہ کرے گی۔ جناب شاہ نے نوجوانوں سے کہا کہ انہیں آسام کی ترقی کے ذریعے ہندوستان کی ترقی کا منتر بنا کر زندگی بھر آسام کے لوگوں کی خدمت کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواہ کوئی بھی محکمہ ہو، نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پوری دیانتداری کے ساتھ کام کرتے ہوئے غریب سے غریب کو آسام کی ترقی سے جوڑیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004W4AO.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ پچھلی حکومتوں کے دوران تشدد اور انتہا پسندی عروج پر تھی، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے 9 سالوں میں تشدد کے واقعات میں 67 فیصد کمی آئی ہے، سکیورٹی فورسز کی  اموات میں  60  فیصد اور عام شہریوں کی ہلاکتوں میں 83 فیصد  کمی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں آسام ترقی اور امن کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ پہلے آسام میں افراتفری اور کسی نظام کی عدم موجودگی کا ماحول  تھا لیکن وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مناسب نظام  نافذ  کرنے کا کام پہلے جناب سربانند سونووال کر رہے تھے اور اب جناب ہیمنت بسوا سرما کے ذریعہ بھی یہی کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے برو، بوڈو، کاربی، آسام-میگھالیہ، آسام-اروناچل پردیش سرحدی معاہدے کیے ہیں، افسپا میں 70 فیصد کمی کی ہے اور ترقیاتی بجٹ میں 300 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  جناب ہمنت بسوا سرما کی قیادت میں آسام کی حکومت صحت، خدمات ، انفراسٹرکچر، قبائلی بہبود، امن و امان جیسے تمام شعبوں میں ریاست کو آگے لے جا رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0051J4M.jpg

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں آسام میں بہت سے ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے آسام کی زبان، ثقافت کے تحفظ اور فروغ کے لیے کوششیں کی ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ذاتی طور پر جناب لچیت بورفوکن جی کے 400 ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں آسام کے نوجوانوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی موجودگی میں دنیا کے مشہور بیہو  رقص کا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ مرکز میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت اور جناب ہمنت بسوا کی قیادت والی آسام کی حکومت نے آسام کو شمال مشرقی ہندوستان اور مشرقی ممالک کا طبی دارالحکومت بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسام کی مالی حالت میں بہتری آئی ہے، ریاست کا جی ایس ڈی پی 22-2021 میں 4 لاکھ کروڑ روپے سے بڑھ کر 24-2023 میں 5.50 لاکھ کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ ریاست میں صنعتیں بڑھ رہی ہیں، صنعتی پالیسی کے تحت سرمایہ کاری آرہی ہے اور آسام ارونودیا اسکیم سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسام میں زراعت اور ڈیری کا شعبہ ترقی کر رہا ہے، 3000 تالاب بنائے جا رہے ہیں اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت اگلے 5 سالوں میں آسام کو سیلاب سے پاک بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ج ق- ق ر)

U-5585



(Release ID: 1928073) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Manipuri , Assamese