بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جے این پی اے نے عالمی سطح پر پہچان حاصل کرنے اور ہماری معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد کے لیے خصوصی کوششیں کی ہیں: جناب سربانند سونووال


بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے جواہر لعل نہرو پورٹ اتھارٹی کی 34ویں سالگرہ اور سالانہ ایوارڈ پروگرام میں شرکت کی

Posted On: 25 MAY 2023 9:44PM by PIB Delhi

بندرگاہوں کے جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا کہ’’جے این پی اے نے عالمی سطح پر پہچان حاصل کرنے اور ہماری معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد کے لیے خصوصی کوششیں کی ہیں‘‘۔وہ آج ممبئی میں جواہر لال نہرو پورٹ اتھارٹی (جے این پی اے) کی 34ویں سالگرہ اور سالانہ ایوارڈ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر حکومت مہاراشٹر کے بندرگاہوں کی ترقی کے وزیر  دادا بھوسے ، جے این پی اے کے چیئرمین سنجے سیٹھی، اور جے این پی اے کےڈپٹی  چیئرمین امیش واگھ موجود تھے۔

بندرگاہ کے لیے مستقبل کے روڈ میپ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ ’’مستقبل قریب میں، بندرگاہ کی مجموعی کنٹینر ہینڈلنگ کی صلاحیت 10.4 ملین ٹی ای یو تک پہنچ جائے گی، یہ ایک ایسا کارنامہ ہے جو دیگر تمام بڑی بندرگاہوں کے لیے سخت کوشش کرنے اور کامیابی حاصل کرنے کے لیے ایک بہترین مثال قائم کرے گا‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/JNP-1FP0I.jpg

بندرگاہوں کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے، جناب  سونووال نے کہا کہ’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش اور متحرک قیادت میں، ہندوستان 2025 تک 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کے لیے تیار ہے۔ بندرگاہیں ہندوستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور جے این پی اے نے اس میں بہت بڑا رول ادا کیا ہے‘‘۔

جے این پی اے سے مسلسل کوششیں کرتے رہنے کا مطالبہ کرتے ہوئےجناب سونووال نے کہا، ’’بہت زیادہ ہمت کے ساتھ دور کے اس سفر کے بعد، میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اپنی گرانقدر حصولیابیوں سے مطمئن ہوکر نہ رہ جائیں۔ بندرگاہوں کے شعبے میں مسابقت بڑھ رہی ہے، اور مجھے پورا یقین ہے کہ جے این پی اے آنے والے دنوں میں مزید بلندیوں کو چھوتے ہوئے راستے میں آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت اور ذہانت رکھتی ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی کارروائیوں کے دوران پیش آنے والے کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہماری حکومت کی تمام تر وابستگی ہے۔

پروگرام سے پہلے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئےجناب سونووال نے کہا کہ ’’جے این پی اے نے وزیر اعظم کے ذریعہ شروع کیے گئے گتی شکتی اور ساگرمالا پروگراموں میں کامیابی کے ساتھ حصہ لیا ہے جس کے نتیجے میں رابطے میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ساتھ ہی انٹرپرینیورشپ کو بھی ترقی حاصل ہو گی اور ساحلی برادری کو اس سے بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا۔ وزارت کا یہ ہدف ہے کہ اگلے ایک سال میں جے این پی اے کو مکمل طور پر اسمارٹ پورٹ بنایا جائے۔ مکمل طور پر الیکٹرانک نظام اسے بہتر خدمات فراہم کرنے کے قابل بنائے گا۔ جے این پی اے کو جدید طریقے سے تیار کیا جائے گا تاکہ یہ دنیا کی اعلیٰ بندرگاہوں سے مقابلہ جاری رکھ سکے۔ میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ جے این پی اے کی حمایت جاری رکھیں جس طرح آپ نے ہمیشہ اس کی حمایت کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/JNP-2M2TI.jpg

جے این پی اے کے بارے میں

جواہر لعل نہرو پورٹ اتھارٹی (جے این پی اے)، جو کہ بھارت کی سب سے بڑی سرکاری کنٹینر بندرگاہ ہے، عالمی بینک کی ایک حالیہ رپورٹ سے پیدا ہونے والے جوش و خروش کے درمیان، جس نے اسے عالمی بندرگاہوں کی ایک کہکشاں میں ڈال دیا ہے، 26 مئی کو اپنے آپریشنز کے 34 سال مکمل کر لے گی۔

جے این پی ا ے اپنے جدید ترین انفرااسٹرکچر، جدید ٹیکنالوجی اور 34 سالوں کی کارکردگی اور صارفین کے اطمینان کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ سمندری منظر نامے میں انقلاب برپا کرتے ہوئے، عمدگی کے مظہر کے طور پر ابھری ہے۔جے این پی اے خطے میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ اور پسندیدہ بندرگاہوں میں سے ایک بن گئی ہے جو کارگو کی بڑی مقدار کو سنبھال رہی ہے اور بین الاقوامی تجارت کے لیے ایک اہم گیٹ وے کے طور پر کام کر رہی ہے۔

ممبئی کے قریب نہوا شیوا پر واقع بندرگاہ، اصل میں کئی دہائیوں پرانی ممبئی بندرگاہ کے قریب اور ہندوستان کے مالیاتی دارالحکومت کے مرکز میں موجود بھیڑ کو کم کرنے کے لیے بنائی گئی تھی۔

دو سب سے کم عمر بندرگاہوں میں سے ایک، جواہر لال نہرو پورٹ کا عروج حیرت انگیز ہے۔ یہ سمندر کے ذریعے بھیجے جانے والے ہندوستان کے آدھے سے زیادہ کنٹینر کے حجم کو ہینڈل کرتا ہے۔ دنیا کے تین سرفہرست کنٹینر ٹرمینل آپریٹرز -  پی ایس اے انٹرنیشنل،ڈی پی ورلڈ  اور اے پی ایم ٹرمینلز - بندرگاہ پر سہولیات فراہم کرتے ہیں۔یہ ایک ایسی خصوصیت جوکسی دوسری  ہندوستانی بندرگاہ کو حاصل نہیں ہے ۔ مختلف قسم کے کارگو لے جانے والے اسٹیل کے ڈبوں کو لوڈ اور اَن لوڈ کرنے کے لیے بندرگاہ پر دنیا کی اعلیٰ ترین کنٹینر شپنگ لائنوں کی سہولت یہاں دستیاب ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م م۔ ع ن۔

U-5586



(Release ID: 1928072) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi , Marathi