بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر نے جہاز رانی کے ہندوستانی رجسٹر کے ہیڈآفس  کا دورہ کیا اور اس طریقہ سے گرین ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لئے زور دیا کہ جس سے ماحولیات کو نقصان نہ پہنچے

Posted On: 25 MAY 2023 7:07PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش  کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے  آج ممبئی میں  جہاز رانی کے ہندوستانی رجسٹر کے ہیڈآفس  کا دورہ کیا اور اس طریقہ سے گرین ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لئے زور دیا کہ جس سے ماحولیات کو نقصان نہ پہنچے۔ انہوں اس ادارے کا جائزہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Shipping-39UW3.jpg

اس موقع پر انہوں نے ادارے میں مختلف سطحوں پر کام کرنے والے افسروں کے ساتھ بات چیت کی۔ آئی آر ایس کی ضابطے اور تحقیق اور ترقی کی ٹیم کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران انہوں نے تحقیقی پروجیکٹوں کے مختلف پہلوؤں کو سمجھنے کی کوشش کی۔ وزیر موصوف نے بین الاقوامی بحری تنظیم کے موسمیاتی مقاصد کو پورا کرنے کے لئے گرین ہاؤس گیس کے اخراج کو کم کرنے میں آئی آر ایس کی جانب سے کئے گئے گرین اقدامات کی تعریف کی۔ جناب سونووال نے جہاز رانی کے ماحولیاتی اثرات کو سمجھنے میں گہری دلچسپی کا بھی مظاہرہ کیا اور کس طرح آئی آر ایس جدید ٹکنالوجیاں استعمال کرتے ہوئے ڈیزائن اور آپریشنل طریقہ کار میں تعاون کررہی ہے، اس میں بھی انہوں نے دلچسپی ظاہر کی۔ آئی آر ایس کے افسروں سے اپنے خطاب کے دوران انہوں نے ٹکنالوجی کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی ترقی ماحولیات اور ای کولوجی کی قیمت پر نہیں ہونی چاہئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Shipping-1X3CY.jpg

جناب سونووال نے عالمی حیثیت حاصل کرنے پر آئی آر ایس کی ٹیم کو مزید مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 48 سال میں آئی آر ایس کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے آئی آر ایس سے یہ  بھی اپیل کی کہ وہ ملک میں بحری ایکو نظام کے فروغ میں زیادہ رول کرتی رہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Shipping-20EI5.jpg

***********

ش ح ۔  ح ا ۔ ع ر

U. No.5581



(Release ID: 1928032) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi , Marathi