ارضیاتی سائنس کی وزارت

مرکزی وزیر کرن رجیجو نے ہمالیائی خطے میں اپنے دورے کے دوران ارضیاتی سائنسز کے تئیں پولر اور سمندری تحقیق کے قومی مرکز این سی پی او آر کی خدمات کی تعریف کی اور تحقیقی سرگرمیوں کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا


ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر نے انٹارٹیکا میں بھارتی اسٹیشن میں قیام پذیر سائنسدانوں کے ساتھ ورچوئلی طور پر بات چیت کی

Posted On: 26 MAY 2023 6:12PM by PIB Delhi

ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج پولر اور سمندری تحقیق کے قومی مرکز (این سی پی او آر) کا دورہ کیا۔ اس دورے سے انہیں این سی پی او آر کی جانب سے کئے گئے اقدامات اور خاطر خواہ سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم ہوئی۔ پورے دن معلوماتی اور دیگر پروگرام کے سلسلوں کا اہتمام کیاگیا تاکہ ادارے کی جانب سے کئے گئے اہم کام کو نمایاں کیا جاسکے۔ اِس دورے کی کلیدی بات یہ رہی کہ ایک انٹرایکٹو اجلاس منعقد ہوا، جہاں وزیر موصوف نے انٹارٹیکا میں بھارتی اسٹیشن میں کام کرنے والے سائنسدانوں کی ٹیم کے ساتھ ورچوئلی طور پر گفتگو کی اور ان کے ساتھ وابستہ رہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Earth1757S.JPG

این سی پی او آر کے سائنسدانوں اور عملے سے خطاب کرتے ہوئے ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے  سائنسدانوں اور عملے کے انتھک اور لگن سے کام کرنے کے لئے ان کی تعریف کی اور مرکز کی زبردست صلاحیت اور اہمیت کو تسلیم کیا۔ انہوں نے ہندوستانی عوام کی بڑھتی ہوئی امنگوں کو اجاگر کیا اور عالمی سطح پر ہندوستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو بھی نمایاں کیا۔

سائنسی سطح پر پیش رفت کے لئے این سی پی  او آر کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے وزیر موصوف نے انٹارٹیکا میں قیام پذیر کامیاب مہماتی ٹیم کی تعریف کی اور ان کی واپسی پر ان سے بات چیت کرکے اپنی گرمجوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہمالیائی خطے میں خاص طور پر تحقیقی سرگرمیاں بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، جن کے بارے میں وہ سمجھتے ہیں کہ مزید کھوج کی زبردست صلاحیت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Earth268F3.JPG

مرکزی وزیر نے سائنس کی بدلتی ہوئی طاقت میں اپنے اعتماد کا یہ بھی اظہار کیا اور چیلنجوں سے نمٹنے میں ایک معقول پسندانہ طریقہ کار کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ضروری وسائل ، پالیسیوں اور سائنسدانوں کے مقاصد کے حصول کے لئے ان کو تعاون دینے کے لیے سائنسی برادری کو اپنے عزم کا یقین دلایا۔  اس کے علاوہ انہوں نے محققین کی جانب سے کئے گئے کام کے لئے بیداری پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا  اور اِس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ سائنسی کوششوں میں عوام کی شمولیت بڑھائی جائے اور انہوں نے سائنسی کوششوں کی تعریف بھی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Earth3JCKV.JPG

این سی پی او آر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر تھم بن میلوتھ نے ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر کے دورے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ڈائریکٹر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ قطبی خطوں میں سائنسی تحقیق کرنے کے لئے پیچیدہ لاجسٹکس میں غیر معمولی ہنرمندی کی ضرورت ہے اور سرکاری اداروں، ایجنسیوں اور محکموں  کے درمیان تال میل کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے اِس اعتماد کا اظہار کیا کہ این سی پی او آر وزیر موصوف کی قیادت میں قطبی اور سمندری تحقیق میں ہندوستان کی شہرت کو مزید چار چاند لگائی۔

مرکزی وزیر کرن رجیجو کے دورے میں انٹارٹیکا خطے کا ایک ورچوئل حقیقی شو بھی شامل تھا اور آئس کور لیب اور جدید ترین انسٹومینٹیشن سہولت کا دورہ بھی شامل تھا، جہاں این سی پی او آر کے سائنسدانوں کی جانب سے جدید تحقیقی بنیادی ڈھانچہ اور استعمال کی گئی تکنیک کو نمایاں کیاگیا تھا۔

**********

ش ح ۔  ح ا ۔ ع ر

U. No.5576



(Release ID: 1928020) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Marathi , Hindi