وزارت دفاع
ہندوستانی بحریہ کے آنجہانی ایڈمرل رونالڈ لِنسڈیل پریرا، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم (ریٹائرڈ) کو خراج عقیدت پیش کیا گیا : بنگلورو میں 25 سے 27 مئی کو صد سالہ تقریب
Posted On:
28 MAY 2023 4:06PM by PIB Delhi
آنجہانی ایڈمرل رونالڈ لنسڈیل پریرا، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم (ریٹائرڈ) کی صد سالہ تقریب 25 سے 27 مئی 2023 تک بنگلورو میں منعقد کی گئی تھی۔ بحریہ کے نویں سربراہ ، جنہیں ہندوستانی بحریہ کی جدید تاریخ میں ایک قابل قدر شخصیت مانا جاتا ہے،کی یاد میں منعقد پروگرام میں انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بڑی تعداد میں مسلح فورسز کے جوان اور ممتاز آزمودہ کار افسران جمع ہوئے تھے ،جن میں بحریہ کے سابق سربراہان شامل ہیں ۔ تقریب کے ایک حصے کے طور پر، 27 مئی 2023 کو بنگلورو میں ایک لیڈرشپ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے کلیدی خطبہ دیا۔
سیمینار نے حاضرین کو’ایٹرنل لیڈرشپ لیسن فرام لائف اینڈ ٹائم آف رونی پریرا ‘، ’ایڈوپٹنگ ٹو ایولونگ ڈیجیٹل لینڈاسکیپ- لیڈرشپ پروسپیکٹیوز‘، اور ’گلیکسی آف نیول لیڈر اینڈ دیئر کنٹریبیوشن ٹو گروتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آف انڈین نیوی ‘، جیسے موضوعات سے تحریک دی۔ سیمینار میں ’ رونی واک دی ٹاک : دی ایسینس آف ہز لیڈرشپ بائی سیلف-ایگزامپل فار ٹومارو لیڈرس ‘پر ایک پینل مباحثہ بھی شامل تھا۔
کئی معروف مقررین نے ایڈمرل پریرا کے ہندوستانی بحریہ میں چار دہائیوں (1943 سے 1982) کے قابل ذکر کیریئر کو یاد کیا، جس نے ہندوستانی بحریہ کے مستقبل پر ایک انمٹ چھاپ چھوڑی ۔ تکنیکی آتم نربھرتا کے لئے اپنی ایمانداری ، شجاعت اور عزم کے لئے جانے جانے والے ایڈمرل پریرا نے ہندوستان کی جدید بحریہ کو شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈپٹی کمانڈنٹ، نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے ڈپٹی کمانڈینٹ اور سی او ایس سی کے چیئرمین کے طور پر، ان کی بصیرت ، عزم اور اخلاقیات نے تینوں سروسز کے افسران کو متاثر کیا۔
اس سے پہلے اس ہفتے کرناٹک نیول ایریا کو کمانڈ کرنے والے فلیگ آفیسر ریئر ایڈمرل کے ایم رام کرشنن نے بنگلورو میں ایڈمرل پریرا کی سمادھی پر مسلح فورسز کے موجودہ اور آزمودہ کار جوانوں کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب منعقد کی تھی۔
نیوی فاؤنڈیشن بنگلورو چیپٹر، جو بحریہ کے ریٹائرڈ افسران کی ایک تنظیم ہے، نے بھی صد سالہ یادگاری تقریبات میں حصہ لیا۔ ایڈمرل آر ایل پریرا، جنہوں نے سبکدوش ہونے کے بعد بنگلورو میں سکونت اختیار کرلی تھی ، نے 14 اکتوبر 1993 کو اپنے انتقال تک سابق فوجیوں کے لیے انتھک کام کیا۔
بڑی تعداد میں موجودہ اور ریٹائرڈ مسلح فورسز کے جوانوں کا اس تقریب کے لئے جمع ہونا ایڈمرل پریرا کی مستقل وراثت کا ایک وصِیَت نامہ ہے، جو موجودہ اور مستقبل کی نسلوں کو تحریک دیتا ہے۔ موجودہ سینئر قیادت اور ممتاز ویٹرنس دونوں نے ایڈمرل پریرا کی قیادت، ایمانداری اور اخلاقی جرات کی مثال پر عمل کرنے پر زور دیا۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:5561)
(Release ID: 1927957)
Visitor Counter : 153