پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئل انڈیا نے اپنے آغاز سے  اب تک کا سب سے زیادہ 6810.40 کروڑ  روپئے کا خالص منافع  درج کیا

Posted On: 26 MAY 2023 7:40PM by PIB Delhi

آئل انڈیا لمیٹڈ (اوئل) نے آج مالی سال23-2022 کے لیے اپنے مالی نتائج کا اعلان کیا جس میں کمپنی کے قیام کے بعد سے اب تک کے سب سے زیادہ 6,810.40 کروڑ روپئے  کا خالص منافع  ہواہے، جو کہ  تیل اور گیس کی پیداوار میں زیادہ  آپریٹنگ آمدنی  کی وجہ سے  سال بہ سال  75.20 فیصد کا اضافہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کے دوران، کمپنی نے 8.19 ایم ایم ٹی کی اب تک کی سب سے زیادہ پائپ لائن تھرو پٹ کی بھی اطلاع دی۔ اس کے علاوہ، 23,272.57 کروڑ روپے کا اب تک کا سب سے زیادہ کاروبار بھی ہوا ہے جوکہ سال بہ سال 60.17 فیصد کا اضافہ ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ او آئی ایل نے گزشتہ 6 دہائیوں کے دوران اپنے میچورڈ اور حال ہی میں دریافت ہونے والے  تیل کے کنوں سے  تیل اور گیس کی پیداوار میں ترقی کا سفر جاری رکھا ہے، جس میں تیل کی پیداوار میں  3.18 ایم ایم ٹی  پر 5.5فیصداضافہ اور گیس کی پداوار میں  3.18 بی سی ایم  پر 4.4 فیصد کا اضافہ  ہوا ہے ، جس کی وجہ سے کمپنی  اپنے آغاز سے اب تک کی سب سے زیادہ   گیس کی پیداوارکی نئی بلندیوں تک پہنچ گئی ہے۔

کمپنی کی فی حصص آمدنی (ای پی ایس) مالی سال 22 میں 35.85 روپے فی حصص کے مقابلہ بڑھ کر 62.80 روپے فی حصص   ہوگئی ہے۔ اوآئی ایل بورڈ نے مالی سال 2023 کے لیے20  روپے فی حصص کے کل منافع  (فیس ویلیو دس روپئے) کے ساتھ 5.50روپے فی شیئرکے حتمی منافع کا اعلان کیا ہے۔

جہاں تک Q4FY23 کا تعلق ہے، کمپنی نے Q4FY22 کے مقابلے 26.15 فیصد کی کاروبار میں نمو   9.71 فیصد کا  پی اے ٹی اضافہ  کے ساتھ یکساں طور پر بہتر مالی اور فزیکل کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔خام تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار میں بھی سال بہ سال Q4FY23 میں بالترتیب 6.95 فیصداور 6.27فیصد  کی نمو ظاہر کی گئی ہے۔

این آر ایل کے او آئی ایل کی ایک گروپ کمپنی ہونے کے ساتھ، یہ بات قابل غور ہے کہ کمپنی نے  9,854.39 کروڑ روپئے کے ٹیکس کے بعد  سب سے زیادہ مجموعی منافع درج کیا ہے، جو کہ سال بہ سال 46.66 فیصد کی نمو ہے اور مالی سال کے لیے  41,038.94  روپئے کروڑ کا اب تک کا سب سے زیادہ مجموعی کاروبار ہے،جس میں سال بہ سال 36.75 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

این آر ایل  نے اپنے قابل ذکر ٹریک ریکارڈ کو جاری رکھا اور 103فیصد کی صلاحیت کے استعمال کے استعمال کے ساتھ  مالی سال 23 میں 3,091.37 ٹی ایم ٹی کا اب تک کا سب سے زیادہ خام تھرو پٹ کا مظاہرہ کیا۔ مالی سال23 کے لیے این آر ایل  کا مجموعی ریفائنری مارجن پچھلے سال  کے 14.33/بی بی ایل امریکی ڈالر کے مقابلے   19.86/بی بی ایل  امریکی ڈالر   ہے۔

آئل انڈیا لمیٹڈ کے بارے میں:

آئل انڈیا لمیٹڈ (اوآئی ایل) اپ اسٹریم سیکٹر میں پوری طرح سے  مربوط ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنی ہے۔ ، اوآئی ایل  ایک نورتن کمپنی ہے۔ یہ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے انتظامی کنٹرول والی حکومت ہند کی سرکاری ملکیت  والی انٹرپرائزہے۔ یہ ہندوستان میں تیل اور گیس  کی دوسری سب سے بڑی نیشنل کمپنی ہے۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 5521)


(Release ID: 1927641) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Marathi , Hindi