نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

ایم او سی نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا کی فن لینڈ میں تربیت کی پیشکش کو منظوری دی، ٹیبل ٹینس کھلاڑی پایس جین تائیوان روانہ ہوں گے

Posted On: 25 MAY 2023 7:29PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت (ایم وائی اے ایس) کے مشن اولمپک سیل (ایم او سی) نے 25 مئی کو اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا کی، فن لینڈ کے کوورتانے میں تربیت حاصل کرنے کی تجویز کو منظوری دی۔

نیرج جون میں کئی عالمی ایتھلیٹکس - گولڈ لیول ٹورنامنٹس میں حصہ لینے والے ہیں۔ اس دوران، وہ فن لینڈ میں کوورتانے اولمپک ٹریننگ سینٹر میں تربیت حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

نیرج، جو حال ہی میں دنیا میں نمبر 1 بننے والے پہلے ہندوستانی جیولن (بھالا) پھینکنے والے کھلاڑی ہیں، نے 2022 میں بھی اسی طرح کے تربیتی منصوبہ سے استفادہ کیا تھا۔

دیگر تجاویز کے علاوہ ایم او سی کے اراکین نے تائیوان میں ایک جدید تربیتی کیمپ کے لیے ٹیبل ٹینس کھلاڑی پایس جین کی تجویز کو بھی منظوری دی۔

ایم او سی نے ہندوستانی ٹیبل ٹینس اسٹار مانیکا بترا اور ساتھیان گاناسیکرن کی اپنے ذاتی ٹرینرز امن بلگو اور رمن سبرامنیم کے ساتھ کئی ایونٹس میں شرکت کی تجاویز کو بھی منظوری دی۔ جہاں مانیکا اور امن بلگو ڈبلیو ٹی ٹی کنٹینڈر، زگریب اور ڈبلیو ٹی ٹی اسٹار کنٹینڈر، لوبیانا جائیں گے، جبکہ ساتھیان اور رمن سبرامنیم ڈبلیو ٹی ٹی کنٹینڈر تیونس، ڈبلیو ٹی ٹی کنٹینڈر زگریب اور ڈبلیو ٹی ٹی کنٹینڈر لوبیانا جائیں گے۔

انہیں دی جانے والی مالی امداد میں ان کے ہوائی سفر کے اخراجات، کیمپ کے اخراجات، بورڈنگ اور رہائش کے اخراجات، میڈیکل انشورنس اور آؤٹ آف پاکیٹ الاؤنس کے علاوہ دیگر اخراجات شامل ہوں گے۔

ایم او سی کے اراکین نے ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) کے ترقیاتی گروپ میں روور سلمان خان کو شامل کیا ہے۔ سلمان، جن کا تعلق ہریانہ کے میوات علاقے سے ہے، نے گزشتہ سال گجرات نیشنل گیمز میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.5492



(Release ID: 1927395) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi , Marathi