مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی سی سی سی پی آر-2018 کے تحت پرنسپل اینٹیٹیز کے ہیڈرز اور مواد ٹیمپلیٹس کی دوبارہ تصدیق

Posted On: 25 MAY 2023 2:00PM by PIB Delhi

مختلف ادارے جیسے بینک، دیگر مالیاتی ادارے، انشورنس کمپنیاں، تجارتی کمپنیاں، کاروباری ادارے وغیرہ. ٹیلی کام صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے تجارتی پیغامات بھیجتا ہے۔ ان اداروں کو ٹرائی کے ٹی سی پی آر، 2018 کے قواعد و ضوابط میں اہم ادارے (پرنسپل اینٹیٹیز) کہاگیا ہے۔

ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق، کوئی بھی تجارتی مواصلات صرف اس مقصد کے لیے پرنسپل اینٹیٹیز کو تفویض کردہ رجسٹرڈ ہیڈرز کا استعمال کرتے ہوئے ہوسکتا ہے۔ ہیڈر کا مطلب ایسا الفانیومیرک سٹرنگ ہے جو ان قواعد و ضوابط کے تحت پرنسپل اینٹیٹیز کو تجارتی پیغامات بھیجنے کے لیے تفویض کیا گیا ہے۔

پرنسپل اینٹیٹیز کو ایکسس پرووائیڈرکے ساتھ مواد ٹیمپلیٹس رجسٹرڈ کروانے کی ضرورت ہے۔ ایس ایم ایس کے ذریعے کسی بھی تجارتی مواصلات کو پرنسپل اینٹیٹیز کی جانب سے ایکسیس پرووائیڈر کے ساتھ رجسٹرڈ مواد کے ٹیمپلیٹ کی اسکربنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اگر یہ ناکام ہوجاتا ہے تو اس طرح کے ایس ایم ایس کو صارفین تک پہنچانے کی اجازت نہیں ہوتی۔

ٹرائی نے مشاہدہ کیا ہے کہ کچھ پرنسپل اینٹیٹیز نے بڑی تعداد میں ہیڈراور کنٹینٹ ٹیمپلیٹس رجسٹرڈ کیے ہیں اور بعض اوقات ان میں سے کچھ کا غلط استعمال بعض ٹیلی مارکیٹرز کرتے ہیں۔ اس کو روکنے کے لیے ٹرائی نے 16 فروری 2023 کو اپنی ہدایت کے ذریعہ ڈی ایل ٹی پلیٹ فارم پر تمام رجسٹرڈ ہیڈرز اور کنٹینٹ ٹیمپلیٹس کی دوبارہ تصدیق کرنے اور ہدایت جاری کرنے کی تاریخ سے بالترتیب 30 اور 60 دن کے اندر تمام غیر تصدیق شدہ ہیڈراور میسج ٹیمپلیٹس کو بلاک کرنے کی ہدایت دی ہے۔

فروری 2023 میں ٹرائی نے آر بی آئی، سیبی، این ایچ اے اور تمام مرکزی / ریاستی حکومت کے محکموں کو خط لکھ کر ان سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنے دائرہ کار میں آنے والے تمام اداروں / محکموں کو آگاہ کریں ، جو بڑے پیمانے پر ایس ایم ایس بھیجتے ہیں ۔

یہ دیکھا گیا ہے کہ بہت سی پرنسپل اینٹیٹیز نے ابھی تک ہیڈرز اور کنٹینٹ ٹیمپلیٹس کی تصدیق مکمل نہیں کی ہے۔ پرنسپل اینٹیٹیز کی جانب سے بروقت کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے ایسی پرنسپل اینٹیٹیز کو تفویض کردہ ہیڈرز اور کنٹینٹ ٹیمپلیٹس ممکنہ غلط استعمال کے خطرے سے دوچار رہتے ہیں اور اس کے نتیجے میں اسپام اور مالی فراڈ کی شکل میں عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ہیڈرز اور مواد ٹیمپلیٹس کی دوبارہ تصدیق کرنے کے لیے پرنسپل اینٹیٹیز کی طرف سے مزید تاخیر کے نتیجے میں ان کے ہیڈرز ، مواد ٹیمپلیٹس اور پیغامات کو بلاک کیا جاسکتا ہے۔ ٹرائی اگلے دو ہفتوں میں پیش رفت کا جائزہ لے گا اور ضرورت پڑنے پر مناسب ہدایت جاری کرسکتا ہے۔ لہذا ، تمام پرنسپل اینٹیٹیز کو ہیڈرز اور مواد ٹیمپلیٹس کی تصدیق کا عمل فوری طور پر مکمل کرنا چاہیے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 5475


(Release ID: 1927255) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi , Telugu