شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمال مشرقی  خطہ کی ترقی  کے وزیر نے شمال مشرقی خطے کے نئی ترقی کے  انجن کے طور پر امکانات کو اجاگر کیا، سفیروں کی میٹنگ میں عالمی تعاون کا مطالبہ کیا

Posted On: 24 MAY 2023 8:46PM by PIB Delhi

وزیر جی کشن ریڈی نے نارتھ ایسٹ گلوبل انویسٹرس سمٹ کی تیاری کے سلسلے میں شمال مشرقی خطے کی ترقی(ڈی او این ای آر) کی وزارت کے ذریعہ منعقدہ ایک میٹنگ میں سفیروں اور ہائی کمشنروں سے خطاب کیا۔ میٹنگ میں شمال مشرقی خطے میں ابھرتے ہوئے امکانات اور مواقع کے ساتھ ساتھ تعاون اور عالمی سرمایہ کاری کے امکانات پر بات چیت پر توجہ مرکوز کی گئی۔

01.jpg

وزیر موصوف نے ہندوستان کے نئے ترقی کا انجن بننے کے لیے خطے کی صلاحیت پر زور دیا اور سرمایہ کاری کے سمٹ کو اس کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر اجاگر کیا۔ انہوں نے عالمی سرمایہ کاروں کے لیے دستیاب متنوع مواقع اور پالیسیوں کو ہم آہنگ کرنے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے لیے وزارت کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

02.jpg

وزیر  موصوف نے خطے کے وافر  قدرتی وسائل، زرعی صلاحیت، معدنی دولت اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع پر زور دیا۔ انہوں نے شمال مشرقی خطے کے ثقافتی تنوع اور اسٹریٹجک محل وقوع پر بھی زور دیا، جو اسے تجارت اور کاروبار کے لیے ایک مثالی گیٹ وے بناتا ہے، خاص طور پر جنوب مشرقی ایشیا کے ساتھ۔

03.jpg

سیاحت کے شعبے میں تعاون بشمول بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور خصوصی سیاحت کی بہترین پیشکشوں کی وزیر ریڈی نے حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے گزشتہ نو سالوں میں ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالی، جس میں عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے جیسے ہوائی اڈوں، سڑکوں اور ریلوے میں 5 لاکھ کروڑ سے زیادہ کی نمایاں سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

04.jpg

وزیر موصوف  نے ایک ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا جو اختراعات، اسٹارٹ اپس اور انٹرپرینیورشپ کو سپورٹ کرتا ہے۔ انہوں نے خطے کی بھرپور حیاتیاتی تنوع کو محفوظ رکھنے کے لیے پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ وزیر ریڈی نے سفیروں اور ہائی کمشنروں سے گزارش کی  کہ وہ شمال مشرقی خطہ میں دستیاب متنوع مواقع کو تلاش کریں۔ سفیروں نے خطے کے مواقع میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سرمایہ کاروں کا سربراہی اجلاس  سیاحت، زراعت اور ٹیکسٹائل جیسے نئے اور ابھرتے ہوئے شعبوں کو تلاش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

تجارت کے وزیر مملکت ، جناب سوم پرکاش، خزانہ  کے وزیر مملکت جناب پنکج چودھری، امور خارجہ  کی وزارت کے وزیر  مملکت، جناب راجکمار رنجن اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت  ، جناب بی ایل ورما بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

*****

ش ح – اک – رب

U: 5468



(Release ID: 1927167) Visitor Counter : 77