امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

کوالٹی وہی ہے جس کی آج کل کے صارفین مانگ کر رہے ہیں اور صارفین کے لیے معیار سے زیادہ اہم کوئی مسئلہ نہیں:جناب پیوش گوئل


معیار پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے،بھارت بحیثیت ملک اپنے مستقبل کو بہت متاثر کرسکتا ہے: جناب گوئل

صارفین کے حقوق، تحفظ اور اطمینان سبھی باتیں معیار پر منحصر ہیں:جناب گوئل

صارفین کا تحفظ حکمرانی کا ایک لازمی جزو ہے:جناب گوئل

صارفین کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ صارفین کے تحفظ پر توجہ مرکوز کریں:جناب گوئل

بھارت کے کاروبار اور بین الاقوامی تجارت کی ترقی اورخوش اور مطمئن صارف پر مرکوز مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی صلاحیت:جناب گوئل

Posted On: 24 MAY 2023 6:57PM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم،تجارت اور صنعت اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ معیار وہی ہے جس کی آج کے صارفین مانگ رہے ہیں اور صارفین کے لیے معیار سے زیادہ اہم کوئی مسئلہ نہیں ہو سکتاہے۔آج نئی دہلی میں 44ویں آئی ایس او ، سی او پی او ایل سی او پلینری  سے افتتاحی خطاب کے دوران وزیر موصوف نے کہا کہ معیار پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بھارت بحیثیت ملک اپنے مستقبل کو بہت زیادہ متاثر کرسکتا ہے۔

جناب پیوش گوئل نے کہا کہ صارفین کے حقوق، تحفظ اوراطمینان سبھی معیار پر منحصر ہیں اور انتہائی گلوبلائزڈ اور ٹیکنالوجی سے مدد یافتہ دنیا میں یہ انتہائی اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی اشیا اور خدمات کا حصول صارفین کی سب سے اہم فکر میں سے ایک  فکر ہےاور صارفین تب ہی مطمئن ہو سکتے ہیں جب ان کی یہ بنیادی ضرورت پوری ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ صارفین کا تحفظ حکمرانی کا لازمی جزو ہے۔ جناب گوئل نےاس بات کا بھی  ذکر کیا کہ یہ ایک ایسی چیز ہے جس کو اتھرو وید اور ارتھ شاستر جیسی قدیم تحریروں میں تسلیم کیا گیا تھا اورحکومت موجودہ دور میں محض  اس شعور کو واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ماننا ہے کہ صارفین معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور حکومت کو صارفین کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ صارفین کے تحفظ پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔لہٰذااس  کےلیے ایک ذمہ دار انتظامیہ کے قیام کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

وزیرموصوف نے کہا کہ صارفین کے تحفظ کے لیے پالیسیاں بنانے میں سستی عمل پرمبنی اور تکمیل کے مسائل بھی اہم ہیں۔ انہوں نے صارفین کے امور کے محکمے کے بارے میں اپنے پختہ یقین کا اظہار کیا،کیونکہ ہندوستان کا ہر باشندہ ایک صارف ہے اور کہا کہ صارفین  کے امورکامحکمہ اور بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) بھارت کو عظیم بلندیوں تک پہنچانے میں ایک  یکسر تبدیلی والا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

جناب گوئل نے کہا کہ جیسا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت کے تحت حکومت جلد ہی سماج کے ہر طبقے کی خدمت کرتے ہوئے 9 سال مکمل کر رہی ہے اور 1.4 بلین ہندوستانیوں کی زندگیوں میں تبدیلی لا رہی ہے، حکومت کی اولین توجہ ہندوستان کی کھوئی ہوئی چیزوں کو دوبارہ حاصل کرنے پر مرکوز ہے۔تاکہ بھارت کی  کھوئی ہوئی شان و شوکت کو پھر سے حاصل کرکے بھارت کی داستاں کو مستحکم کیا جاسکے۔

وزیرموصوف نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کو راغب کرنے، زیادہ بین الاقوامی تجارت اور عالمی تناظر میں بھارت کو ایک اہم مرکز بنانے پر بھی زور دے رہی ہے۔ 9 سال کے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ  حکمرانی کا معیار ایک اہم پہلو رہا ہے۔ جناب گوئل نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان کے کاروبار اور بین الاقوامی تجارت کی ترقی اور مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی صلاحیت ‘خوش اور مطمئن صارف’ پر مرکوز ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ معیاراور صارفین، مارکیٹوں کی تشکیل اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ مہاتما گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیرموصوف نے کہاکہ صارف ہمارے احاطے میں ایک سب سے اہم وزیٹر ہے اور ہم ان پر منحصر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاروبار وقت کے تقاضوں اور صارفین کی توقعات کا عکاس ہونا چاہیے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت آج دنیا کی 5ویں سب سے بڑی معیشت ہے اور اگلے چند سالوں میں ہندوستان تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی راہ پر گامزن ہے۔جناب گوئل نے بہت بڑے بہت زیادہ صلاحیت اور ہنر کی اہمیت پر زور دیا جو بھارت کی طاقت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان ایک‘روشن مقام’ ہے جسے عالمی رہنما اور کثیر جہتی ادارے تسلیم کرتے ہیں اور تقریباً ہر ترقی یافتہ ملک ہندوستان کے ساتھ تجارت کرنے کا خواہشمند ہے۔

جناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی میں بی آئی ایس کے زیر اہتمام 44ویں آئی ایس او کوپولکو پلینری کا افتتاح کیا جس میں صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت اشونی کمار چوبے  موجود تھے۔ صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور دیہی ترقی کی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی، آئی ایس او کے سکریٹری جنرل، جناب سرجیو موجیکا، صارفین کے امورکےسکریٹری جناب روہت کمار سنگھ، چیئر کوپولکو، محترمہ سیڈی ڈینٹن اور صارفین کے امور اوربی آئی ایس محکمہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

 

*************

 

ش ح ۔ ش م ۔ م ش

U. No.5465



(Release ID: 1927148) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu