کامرس اور صنعت کی وزارتہ

دنیا ، بھارت کو ایک درخشاں اورتابناک  مقام کے طورپردیکھتی ہے:جناب پیوش گوئل


جدت طرازی ، معیاراور عوام کی مہارت پرتوجہ مرکوز کی گئی ہے –بھارت کی ترقی لامحدود ہے :جناب پیوش گوئل

آبادی پرمشتمل بالادستی اور اس کی ٹیکنولوجی اور بندوبست سے متعلق مہارت  ، ملک کے لئے ایک خزانہ ہے:جناب گوئل

دنیا بھرکے بہت سے ملک اس وقت بھارت کے ساتھ جلد ازجلد آزادتجارتی سمجھوتے - ایف ٹی ایزکرنے کے خواہشمندہیں :جناب گوئل

نیابھارت  دنیا کے ساتھ ،  ایک طاقتور مقام کے ساتھ روابط قائم کررہاہے ، بھارت اپنی صلاحیتوں اور لیاقت ومرتبہ میں یقین رکھتاہے :جناب گوئل

وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت کے تحت حکومت کے 9سالوں میں تصورسے کہیں زیادہ کایاپلٹ ہوئی ہے :جناب گوئل

Posted On: 24 MAY 2023 1:57PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت،  صارفین کے امور، خوراک اور  سرکاری نظام  تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان ماضی کے سائے  اورشبیہ سے باہر نکل آیاہے اور دنیا اسے ایک روشن اورتابناک  مقام کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ آج نئی دہلی میں کنفیڈیریشن آف انڈین انڈسٹری –سی آئی آئی کے سالانہ اجلاس 2023، میں اپنے خطاب کے دوران، وزیر  موصوف نے کہا کہ جدت طرازی ، معیار اور لوگوں کی صلاحیتوں پر مناسب توجہ  مرکوز کرنے کے سبب بھارت کی ترقی لامحدود  ہے۔اس اجلاس کا موضوع تھا :‘‘مستقبل کی سرحدیں: مسابقت، ٹیکنالوجی، پائیداری اورعالم  کاری’’۔ جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ملک کی آبادی کو تعلیم سے روشنا کرنا اوراسے  روشن خیال بنانا بہت ضروری ہے کیونکہ اس کی تکنیکی اور انتظامی صلاحیتوں کے ساتھ آبادی پرمشتمل بالادستی  ملک کے لیے ایک خزانہ ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو عالمی جنوب کے رہنما کے طور پر سراہا جاتا ہے اور ہندوستان، ترقی پذیر ممالک کے عالمی رہنما کے طور پر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ دنیا بھر کے بہت سے ممالک اب  جلد از جلد ہندوستان کے ساتھ آزاد تجارتی سمجھوتے - ایف ٹی ایزکرنے کے خواہشمند ہیں۔ جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان اب صرف بات نہیں کر رہا ہے بلکہ کینیڈا، ای ایف ٹی اے، برطانیہ اور یورپی یونین کے ساتھ ایف ٹی ایز پر بات چیت کر رہا ہے اور اس سے  عالمی منظرنامے میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کااظہارہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک نیا ہندوستان ہے جو اپنی صلاحیتوں اور اہلیت  اورلیاقت پر یقین رکھتے ہوئے ایک  طاقتور مقام  کے ساتھ دنیا کے ساتھ رابطے قائم کررہا ہے۔

جناب پیوش گوئل نے کہا کہ گزشتہ 9 سالوں میں حکومت، ریگولیٹرز اور عوام نے معیشت کو پٹری پر واپس لانے کے لیے ایک کامیاب سفر شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 سال قبل ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی رفتارکو برقراررکھنے میں بہت سے چیلنجز تھے اور اس وقت ہندوستان ،معیشت کے لحاظ سے دنیا کے 5 کمزور ممالک میں شامل تھا، لیکن وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں 9 سال کی حکومت کے دوران  ترقی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ اوریہ ترقی تخیل سے بھی کہیں زیادہ ہے ۔

جناب گوئل نے کہا کہ لوگوں کی توقع تھی کہ حکومت عوامی حمایت کی خواہشمنداور مقبول  ہوگی لیکن وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے اور عوام کے حوصلے بلند کرنے کے لیے سخت فیصلے کرنے کافیصلہ کیا، تاکہ ڈھانچہ جاتی بنیادی میکرواقتصادی  اصلاحات لا کرعوام کے حوصلے کو بلند کیا جاسکے۔ ملک کے دیرپافائدہ کے لئے ان اصلاحات کا  وعدہ کیا گیا تھا۔   وزیرموصوف نے کہا کہ آج ہندوستان  افراط زرکی کم شرح اور غیر ملکی زرمبادلہ کے مضبوط ومستحکم  ذخائر کے ساتھ دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 9 سال بے مثال رہےہیں کیونکہ سوائے پچھلے سال کے مختصر عرصے کے مہنگائی کی شرح 4سے 4.5 فیصد کی حد میں مسلسل کنٹرول میں رہی ہے ۔ جناب پیوش گوئل نے کہا کہ دیگر ترقی یافتہ ممالک میں شرح سود تقریباً ہندوستان کے برابر ہے۔

جناب پیوش گوئل نے بین الاقوامی رسائی کو وسعت دینے، ترقی کے دستیاب مواقع کو حاصل کرنے کے لیے دنیا بھر سے اختراعات اور ٹیکنالوجی لانے پر زور دیا۔ انہوں نے کاروباریوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ  اپنی معیاری مصنوعات کے ذریعے سرمایہ کاری کریں اور بیرون ملک ہندوستانی مشنوں کا استعمال کرتے ہوئے  عالمی منڈیوں  تک رسائی حاصل کریں ۔ ۔ وزیر موصوف  نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان کی جی 20  کی صدارت ، کاروباری اداروں کے لیے کھلے ذہن کے ساتھ اپنی مصنوعات  اورخدمات کے لئے  مارکیٹوں  میں اضافہ کرنے  اور اعتماد کے ساتھ دنیا کے ساتھ روابط قائم کرنے کاایک  موقع ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ 1 ٹریلین امریکی ڈالرکے بقدر اشیا کی برآمدات  اور 1 ٹریلین امریکی ڈالر کے بقدر خدمات  کی برآمدات کی حصولیابی کا ہدف ،اب ایک معمولی ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک دہائی سے مجموعی طور پر برآمدات 500 بلین امریکی ڈالر کے بقدررہی تھیں اور گزشتہ سال دنیا بھر کودرپیش  مشکلات کے باوجود،ملک کی برآمدات  676 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔مرکزی  وزیر نے کہا کہ مالی سال 23-2022میں 776 بلین امریکی ڈالر کے بقدر مجموعی برآمدات ملک کے لئے قابل ستائش کامیابی ہے ۔ان برآمدات میں  450 بلین امریکی ڈالر کے بقدر تجارتی اشیاء اور 326 بلین امریکی ڈالرکے بقدر خدمات کی برآمدات شامل ہیں ۔

جناب گوئل نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مجموعی  برآمدات سے ہندوستان کے سرپلس  یعنی اخراجات کے مقابلے آمدنی میں اضافہ ہونے اور خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب کاروباری اداروں  اور صنعت کے لیے عالمی تجارت میں قیادت قائم کرنے کا موقع ہے۔ وزیر نے کہا کہ  کاروباری اداروں کو سپلائی نظام  میں قابل اعتماد اوربھروسہ مند شراکت داروں  اورساجھیداروں کی تلاش کرنی چاہیے، تقابلی فائدہ پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، ٹیکنالوجی حاصل کرنا چاہیے اور تعاون کے جذبے سے کام کرنا چاہیے۔

جناب پیوش گوئل نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی )کو بھارتی کمپنیوں  کا کپتان قرار دیا۔ وزیرموصوف  نے سی آئی آئی کے نامزد صدر، جناب آر۔ دنیش کو سال 24-2023 کے لیے سی آئی آئی کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے سی آئی آئی کے  صدر، شری سنجیو بجاج کی قیادت کی بھی تعریف کی اور دنیا بھر میں غیر یقینی صورتحال کے مشکل وقت میں سی آئی آئی کی قیادت کرنے میں ان کے کردار کی ستائش کی۔

***********

 

 (ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -5458

 



(Release ID: 1927135) Visitor Counter : 96