کامرس اور صنعت کی وزارتہ

قومی ای-ودھان ایپلی کیشن، عوامی بہبود کے لئے، جدید ترین ٹیکنالوجی کے میدان میں  پیش رفت کے، حکومت کے عزم  کا  ثبوت ہے: جناب پیوش گوئل


نیوا، ہمارے عوامی نمائندوں کو با اختیار بنانے کا ایک پروجیکٹ ہے: جناب گوئل

نیوا کے ذریعہ ریاست میں ، ایک دوسرے  کو معلومات فراہم ہوگی  اور  کام کاج کے  بہترین طور طریقوں سے ایک  دوسرے کو واقفیت ہوگی: جناب گوئل

نیوا  ایک لازمی  اور باہم مربوط قومی پورٹل ہے، جو ‘‘ایک ملک ایک ایپلی کیشن’’ پر مشتمل ہے: جناب گوئل

Posted On: 24 MAY 2023 4:05PM by PIB Delhi

 تجارت وصنعت  ، صارفین کے امور ، خوراک اور تقسیم  عامہ  نیز کپڑے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا  ہے کہ پارلیمانی جمہوریت ، بھارت کی ترقی  اور مستقبل کے شہ پارے ہیں۔ وزیر موصوف  نے   قومی ای- ودھان  ایپلی کیشن  ( نیوا) سے متعلق  قومی ورک شاپ میں مہمان خصوصی کے طور پر  شرکت کرتے ہوئے کہا کہ  نیوا   عوامی بہبود کے لئے  جدید ترین ٹیکنالوجی پر  مبنی  پیش رفت  کو آگے بڑھانے  کے  حکومت کے عزم کا  ایک ثبوت  ہے۔

 وزیر موصوف نے کہا کہ پورے ملک کے اداروں کو  مستحکم کئے جانے کی ضرورت ہے اور  ان اداروں میں شفافیت کو  فروغ دینا ہوگا۔ نیز  نیوا  عوامی نمائندوں  کو با اختیار بنانے  کا ایک پروجیکٹ  ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ نیوا ، قانون ساز  ارکان کو  نہ صرف  اُن کے  اپنے قانون سازی  کے  عمل کے بارے میں  معلومات فراہم کر کے  انہیں با اختیار بناسکتا ہے بلکہ  قانون سازی کے دیگر کاموں میں بھی  پیش  رفت کا حامل بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  نیوا  کے ذریعہ  معلومات کے اس  تبادلے سے  ریاست بھر میں  کام کاج کے بہترین طور طریقوں سے ایک دوسرے کو واقفیت حاصل ہوگی۔

 جناب گوئل نے  ایک بار پھر  کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  پانچ پران بیان  کئے تھے، جن میں  زور دیا گیا تھا کہ  کسی بھی کام کو  فرض سمجھتے ہوئے انجام دینا چاہئے تاکہ  ہماری آنے والی نسلوں کے لئے ایک ترقی یافتہ بھارت  کا مقصد  حاصل ہو،  اور  اس راستے میں پیش رفت کے لئے نوجوانوں کو  شامل کیا جانا چاہئے۔  انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے  ملک کے  ایک ڈیجیٹل مستقبل کا  تصور پیش کیا ہے۔  انہو ں نے کہا کہ  یہ مقصد   صرف اس وقت حاصل کیا جاسکتا ہے جب  ہر ایک شخص  اپنے فرض منصبی  کے احساس کے ساتھ  اس کام کو  انجام دے۔ جناب پیوش گوئل نے کہا کہ نیوا  احساس ذمہ داری  کے جذبے کو آگے لے جانے میں مدد گار ہے۔

 وزیر موصوف نے کہا کہ  نیوا  ایک  لازمی  اور  باہم مربوط قومی پورٹل ہے، جو  ایک ملک ایک ایپلی کیشن پر مشتمل ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ  اس سے  سبھی کو  فائدہ پہنچے گا ، نہ  کہ  صرف  قانون ساز ارکان کو۔ انہوں نے کہ یہ بھی کہا کہ نیوا  کوئی  سیاسی  پورٹل نہیں ہے اور یہ  سیاست  سے بہت پرے ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ نیوا  سے  بھارت کی جمہوریت  اور قانون  سازی کے عمل  نیز  بھارت کی پارلیمنٹ  میں  صحیح معنوں میں انقلاب  آئے گا۔ وزیر موصوف  نے یہ بھی  کہا کہ نیوا  سے ، کاربن کے اخراج  میں مؤثر کمی آئے گی اور  غیر مستعدی  کے رجحان میں بھی کمی آئے گی، کیونکہ  اس  ایپ کی وجہ سے  قانون سازی کے کام میں  کاغذ  کا استعمال کم سے کم رہ جائے گا۔ جناب گوئل نے کہا کہ نیوا پر  ‘‘ایک ملک ایک ٹیکنالوجیکل بیک بون’’  کے اصول کا اظہار ہوتا ہے، جس کے ذریعہ  سبھی قانون ساز  ارکان ، ملک کی ترقی کے لئے  اجتماعی طور پر کام کریں گے۔

جناب پیوش گوئل نے  زور  دے  کر کہا کہ  سبھی لوگ   نیوا  کو شاندار طریقے  سے کامیاب بنانے   کے لئے اجتماعی طور پر  کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ  اطلاعاتی ٹیکنالوجی  کی  مستعدانہ کارکردگی  سے ، عوام  کو  مؤثر طور پر خدمات  بہم   پہنچائی جاسکیں گی اور  نیوا  کے ذریعہ  ان خدمات کو بہتر طریقے سے  فراہم کرنے کا  ایک موقع ملے گا۔ اپنے خطاب میں  انہوں نے  یو پی آئی  ،ڈیجیٹل ادائیگی نظام،  اسٹارٹ  اپ ایکو نظام، کو وِن ایپ ، ایک ملک ایک راشن کارڈ، ڈیجیٹل کامرس کے  اوپن  نیٹ ورک، گورنمنٹ ای- مارکیٹ پلیس   وغیر ہ کی مثالیں دیں اور  کہا کہ پوری دنیا  بھارت کی  اس  تکنیکی پیش رفت کو  سراہ رہی ہے، جس سے  عوام کی زندگی  میں  بہتری آرہی ہے۔

 جنا ب پیوش گوئل نے  پارلیمانی  امور ، کوئلے اور کانکنی  کے مرکزی  وزیر   جناب پرہلاد  جوشی کی ستائش کی اور کہا کہ  نیوا کے ذریعہ  انہوں  نے ، انہیں ایک پیش کش کی ہے، جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ جناب گوئل نے  نیوا  تیار کرنے والی ٹیم کو مبارک باد دی،  اور  اُن ریاستوں کو مبارک باد دی، جنہوں نے  اس ایپ  کا استعمال  شروع کیا ہے، نیز انہوں نے  دیگر ریاستوں  کی بھی  حوصلہ افزائی کی  ہے کہ وہ نیوا کا استعمال کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا س- ق ر)

U-5457



(Release ID: 1927130) Visitor Counter : 61


Read this release in: Telugu , English , Marathi , Hindi