کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

‘کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز:گرین ٹیکنالوجیوں اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعہ پائیدار تبدیلی’ پر بین الاقوامی کانفرنس آج نئی دہلی میں منعقد کی گئی

Posted On: 24 MAY 2023 7:33PM by PIB Delhi

کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کی وزارت، کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکل کے محکمے نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے تعاون سے آج نئی دہلی میں کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز: گرین ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹلائزیشن  کے ذریعہ پائیدار تبدیلیوں پربی ٹوئینی بین الاقوامی کانفرنس  منعقد کی۔

اس موقع پر صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکل زاورفرٹیلائزرز کے وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے حاضرین سے عملی طور پر خطاب کیا۔ انہوں نے بھارتی معیشت کی ترقی میں کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز سیکٹر کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (سی آئی پی ای ٹی)اس شعبے میں ہنر مند افرادی قوت کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے مذکورہ شعبے میں سالانہ تقریباً 1.2 لاکھ افراد کو ہنر مندی فراہم کرنے کے لیے عہد بستہ ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ڈیجیٹل معیشت، تعلیم، توانائی کی منتقلی اور ماحولیات اور آب و ہواسے متعلق پائیداری حکومت کے چار اہم ترجیحی شعبے ہیں۔

 کیمیکلز اور فرٹیلائزرز اور نئی اور قابل تجدید توانائی کےوزیر مملکت  جناب بھگوانت کھوبا  نے گزشتہ 9 سال میں بھارتی معیشت کی تیز رفتار ترقی کو بھی اجاگر کیا ۔ اس مدت کے دوران بھارتی معیشت 10ویں پوزیشن سے بڑھ کر دنیا کی 5ویں بڑی معیشت بن گئی ہے۔ عالمی بینک نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ بھارت دیگر بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے مقابلے میں عالمی برعکس صورتحال سے گزرنے کے لئے  بہتر پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے مزید  بتایا کہ گذشتہ 9 سال میں 12.7 لاکھ میٹرک ٹن صلاحیت کے 9 یوریا پلانٹ لگائے گئے ہیں اور بھارت کے جلد ہی یوریا کی پیداوار میں خود کفیل ہونے کی امید ہے۔

 کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کے محکمے میں سکریٹری نے اس بات پر زور دیا کہ سوائے ماحولیاتی تعمیل کے  کیمیکل سیکٹر کو ڈی لائسنس اور ڈی ریگولیٹ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے ملک میں صنعت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر نجی شعبے کی کوششوں کو سراہا۔2070 تک  کاربن کے صفر اخراج کے نعرہ کو حاصل کرنے کے لیے، کیمیکلز اینڈ پیٹرو کیمیکل کا محکمہ اس شعبے میں دستیاب زبردست صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے  انتھک کام کر رہا ہے اوریہ کہ  اس شعبے میں سبز سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے سہولیات سے متعلق  پالیسیاں بنانے کی کافی گنجائش موجود ہے۔

کانفرنس کے دوران (i) کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کی صنعت میں پائیداری، (ii) کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کی صنعت میں نیٹ زیرو/ پائیداری حاصل کرنے کے راستے،( i i i) آر اینڈ ڈی، ٹیکنالوجی اور کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کی صنعت میں ڈیجیٹل تبدیلی اور(iv)  ہمہ گیر ماحولیاتی نظام کے لئے شمولیت اور ہنر کو اپنائے جانے پر غور و خوض کیا گیا۔

بھارت اور بیرون ملک سے 500 سے زیادہ مندوبین نے بی 20 ممالک میں صنعت/ایسوسی ایشن/فیڈریشن تشکیل دی، حکومتی نمائندوں نے کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس میں جرمنی، میکسیکو، روس، ہنگری، امریکہ، بیلجیم، سنگاپور، متحدہ عرب امارات اور جنوبی کوریا کے صنعتی نمائندوں نے شرکت کی۔

*************

ش ح ۔ ش م ۔ م ش

U. No.5460



(Release ID: 1927117) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi , Telugu