کامرس اور صنعت کی وزارتہ

تجارت اورسرمایہ کاری سے متعلق ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ (ٹی آئی ڈبلیو جی ) کے جی -20کے مندوبین کے لئے بس کے ذریعہ شہرکی ترقی کی داستان بیان کرنے والے  مخصوص دورے ‘‘ دی بینگلورو اسٹوری ’’اورثقافتی پروگرام کاانعقاد

Posted On: 24 MAY 2023 1:45PM by PIB Delhi

بینگلورومیں کل شام تجارت وسرمایہ کاری سے متعلق ورکنگ گروپ (ٹی آئی ڈبلیو جی) کی دوسری میٹنگ کے جی -20کے مندوبین کے لئے شہرکی ترقی کی داستان بیان کرنے والے بس کے ایک مخصوص دورے ‘‘ڈی بینگلورواسٹوری ’’ اور کرناٹک کی ثقافت وراثت اورمظاہرہ کرنے والے ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔

اس بس  دورے کے دوران بھارت کے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے شہر، اس کے خوبصورت باغات اور ملک کی سلی کون ویلی کے طورپر شہرت یافتہ بینگلورو کی مہارت اور چابکدستی کی ایک جھلک پیش کی گئی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-05-24at13.05.55CR99.jpg

بینگلورپیلیس میں مندوبین نے اس محل کی شاہی فن تعمیر کے شاہکارسے مزین ، آرائشی مینارچوں  اوران کے  جنگلوں ، فصیل کے اوپر موکھےدار مورچوں ، قلعہ بند میناروں اور محرابوں کا نظارہ کیا۔ بینگلورپیلیس کے ڈیزائن کو انگلینڈ کے ونڈسرکیسل سے ترغیب حاصل کرکے تیارکیاگیاہے ۔ ایک کھلے اوربڑے صحن کی موجودگی ، کرناٹک کی دیرینہ ثقافتی ، تاریخی اور موسیقی سے متعلق وراثت کا ایک ثبوت ہے ۔مندوبین میوزیم آف آرٹ اینڈفوٹوگرافی ، کبّن پارک اورودھانا سودھابھی دیکھنے گئے ۔ یہ بس ٹور مہاتماگاندھی کے مجسمے کے مقام پر اختتام پذیرہوا، جہاں ایک گروپ فوٹو سیشن کیاگیا۔ ‘‘دی بینگلورواسٹوری ’’ کا پروگرام  کرناٹک کے سیاحتی محکمے نے تیارکیاتھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/4e2e4NTA.jpg

تجارت اورسرمایہ کاری سے متعلق دوسری میٹنگ کا پہلا دن ایک ثقافتی پروگرام کے ساتھ اختتام پذیرہوا، جس کے بعد ایک شانداراورپرتکلف عشایئے کا اہتمام کیاگیا۔ ثقافتی پروگرام کے دوران کرناٹک کی ثقافتی روایت  اوررقص کی مختلف النوع قسموں کی مشہورومعروف وراثت کا مظاہرہ کیاگیا۔ اس پروگرام میں کلاندھی نرتیہ مندیرم ، اسپیس کتھک اورشری ناٹیہ نکیتن شامل تھے ۔

کل بینگلورومیں تجارت اورسرمایہ کاری سے متعلق دوسری میٹنگ، 100سے زیادہ مندوبین کی شرکت کے ساتھ شروع ہوئی ۔ جی -20ملکوں کی نمائندگیوں کے ساتھ ساتھ مدعوملکوں کے مندوبین اور علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے مندوبین نے بھی عالمی تجارت اورسرمایہ کاری کو رفتارعطاکرنے کی غرض سے تعاون پرمبنی تبادلہ خیال میں سرگرمی سے حصہ لیا۔

***********

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -5456



(Release ID: 1927102) Visitor Counter : 88


Read this release in: Telugu , Kannada , English , Hindi