وزارت آیوش

آیوش  کےمرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے پی سی آئی ایم اینڈ ایچ ‘ای آفس’ اور آن لائن پورٹل کا افتتاح کیا


آن لائن پورٹل دنیا بھر کے متعلقہ فریقوں کے درمیان فارماکوپیا مونوگرافس کی پریشانی سے پاک رسائی کو فروغ دے گا

Posted On: 24 MAY 2023 7:31PM by PIB Delhi

آیوش ، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے فارماکوپیا کمیشن فار انڈین میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی (پی سی آئی ایم اینڈ ایچ) غازی آباد کا دورہ کیا اور ‘‘پی سی آئی ایم اینڈ ایچ کے ای-آفس پورٹل’’ اور ‘‘آن لائن پورٹل’’ کا افتتاح کیا۔یہ  آن لائن پورٹل فارماکوپیئل مونوگرافس کی سافٹ کاپیاں فروخت کرنے کے لیے ہے۔

وزیرموصوف نے لیباریٹریوں کا معائنہ کیا اور فارماکگنوسی، فائٹو کیمسٹری، مائکرو بایولوجی، جڑی بوٹیوں سے متعلق باغ اوراے ایس یو اینڈ ایچ ادویات کا خام منشیات کے ذخیرے کا بھی معائنہ کیا۔

آیوش کی وزارت کے تحت فارماکوپیا کمیشن فار انڈین میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی (پی سی آئی ایم اینڈ ایچ) آیوروید، سدھا، یونانی اور ہومیو پیتھک (اے ایس یو اینڈ ایچ)دوائیوں کے معیاراور کوالٹی کنٹرول میں فعال  سرگرم طور پر  مصروف  عمل ہے اور فارماکوپیا کی شکل میں معیارات کو شائع کر رہا ہے۔

جناب سربانند سونووال نے اپنے خطاب میں اس بات کا تذکرہ کیا کہ پی سی آئی ایم اینڈ ایچ،                 اے ایس یو اینڈ ایچ ادویات کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے قابل ذکر کام کر رہا ہے۔انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پی سی آئی ایم اینڈ ایچ کے پاس ماہر سائنسدان اور تکنیکی عملے کی ٹیم موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یوگا کو تمام عالمی سطح پر قبول کیا گیا ہے اور یوگا کی مشق طرز زندگی سے متعلق بیماریوں کے بندوبست اور بیماریوں کو روکنے میں بھی مددگار ہے۔

آیوش کی وزارت  (آیوروید)کے مشیر ڈاکٹر کوستھوبھا اپادھیائے،اور پی سی آئی ایم اینڈ ایچ کے ڈائریکٹر  ڈاکٹر رمن موہن سنگھ بھی پی سی آئی ایم اینڈ ایچ کے دورے کے دوران موجود تھے۔

 

جناب سربانند سونووال نے ‘‘پی سی آئی ایم اینڈ ایچ کے ای-آفس پورٹل’’ اور‘‘آن لائن پورٹل’’ کا بھی افتتاح کیا۔ یہ آن لائن پورٹل فارماکوپیئل مونوگرافس کی سافٹ کاپیاں فروخت کرنے کے لیے ہے۔ آن لائن پورٹل دنیا بھر کے متعلقہ فریقوں کے درمیان فارماکوپیا مونوگرافس کی پریشانی سے پاک رسائی کو فروغ دے گا۔

وزیر موصوف نے پی سی آئی ایم اینڈ ایچ کی طرف سے شائع ہونے والے ماہانہ نیوز لیٹرز بھی جاری کیے۔پی سی آئی ایم اینڈ ایچ کا نیوز لیٹر  پی سی آئی ایم اینڈ ایچ کی سرگرمیوں کو ظاہر کرتا ہے اوراے ایس اے یو اینڈ ایچ ادویات کی کوالٹی کنٹرول اور اسٹینڈرڈائزیشن کے شعبے میں ہونے والی نئی پیش رفت کے بارے میں متعلقہ فریقوں کو اپ ڈیٹ کرنے کا بھی ایک طریقہ ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZKDD.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002M850.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YX0Z.jpg

 

 

*************

 

ش ح ۔ ش م ۔ م ش

U. No.5438

 



(Release ID: 1927092) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Telugu