کوئلے کی وزارت
کوئلے کی وزارت نے 7ویں دور کی کاروباری کوئلہ کان کی نیلامی کے لیے بولی جمع کرنے کی تاریخ بڑھا کر 27 جون، 2023 کی
Posted On:
24 MAY 2023 5:02PM by PIB Delhi
کوئلے کی وزارت نے 7ویں دور کی کاروباری کوئلہ کان کی نیلامی کے لیے بولی جمع کرنے کی آخری تاریخ 27 جون، 2023 تک بڑھا دی ہے۔
وزارت نے بہت سے ممکنہ بولی لگانے والوں سے موصول درخواستوں کے مدنظر بولی جمع کرنے کی آخری تاریخ 28 دن بڑھا دی ہے۔ اب 7ویں دور کی نیلامی کے لیے بولی جمع کرنے کی آخری تاریخ 27 جون، 2023 ہے، جو پہلے 30 مئی، 2023 تھی۔
پیداواری صلاحیت بڑھانے کے مدنظر، کوئلے کی وزارت نے اب تک 540 ملین ٹن سالہ (ایم ٹی پی اے) کی مجموعی پیک ریٹیڈ صلاحیت (پی آر سی) کے ساتھ 133 کانوں کی تقسیم/نیلامی کی ہے، جن میں سے 48 کوئلے کی کانوں میں مجموعی پی آر سی کے ساتھ 195 ایم ٹی پی اے پیداوار ہوئی ہے۔ رواں مالی سال میں 22 مئی، 2023 تک کیپٹو/ کمرشیل کانوں سے پیداوار 16.25 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران ہونے والی پیداوار 14.75 میٹرک ٹن کے مقابلے 10.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
کوئلے کی کانوں کی جلد از جلد ترقی کے لیے پرائیویٹ کھلاڑیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے وزارت، زمین کی دستیابی، ماحولیات/جنگل سے متعلق منظوری، مالیاتی اداروں سے تعاون اور ایجنسیوں کے درمیان تال میل کے معاملے میں ضروری مدد فراہم کر رہی ہے۔ کوئلے کی وزارت نے اس مالی سال کے دوران کیپٹو/ کمرشیل کانوں سے 162 میٹرک ٹن پیداوار کا ہدف طے کیا ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 5440
(Release ID: 1927005)
Visitor Counter : 121