امور داخلہ کی وزارت

جی- 20  کے دوسرے آفات کے خطرات کو کم کرنے سے متعلق ورکنگ گروپ (ڈی آرآر ڈبلیو جی) کے مندوبین نے برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن ہیڈ کوارٹر میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ کیا


مندوبین نے برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کی وراثتی اہمیت کی حامل عمارت کا بھی دورہ کیا

Posted On: 23 MAY 2023 7:09PM by PIB Delhi

جی - 20 آفات کے خطرات کو کم کرنے سے متعلق ورکنگ گروپ (ڈی آر آر ڈبلیو جی) کے مندوبین،آج سے شروع ہونے والی اپنی دوسری میٹنگ کے لیے ممبئی میں موجود ہیں۔ 120 سے زائد ارکان پر مشتمل وفد تین روزہ میٹنگ کے لیے شہر میں ہے اور آج برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) ہیڈکوارٹر کی وراثتی اہمیت کی حامل  عمارت کا دورہ کیا۔جی – 20  ڈی آر آر  ڈبلیو جی کے مندوبین کا مہاراشٹر کے روایتی انداز میں استقبال کیا گیا۔ انہوں نے بی ایم سی کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا مطالعاتی دورہ کیا۔ وفد کے ارکان نے مختلف آفات سے نمٹنے کے لیے میونسپل کارپوریشن کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ بی ایم سی کے روک تھام اور تخفیف کے اقدامات کو سراہا۔ وفد نے 128 سال پرانے بی ایم سی ہیڈ کوارٹر کے شاندار اور زبردست فن تعمیر کی بھی تعریف کی۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230523-WA0014A5PN.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230523-WA0012TXOZ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230523-WA0015E4HF.jpg

برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور منتظم  ڈاکٹر اقبال سنگھ چہل، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مشرقی مضافات) اشونی بھیڈے، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (سٹی) آشیش شرما، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (پروجیکٹس) پی ویل راسو، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات)، (اضافی چارج) رمیش پوار، جوائنٹ کمشنر (جنرل ایڈمنسٹریشن) ملند ساونت اور میونسپل کارپوریشن کے سینئر عہدیداران  اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230523-WA0013UCNV.jpg

میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مختلف ہنگامی حالات کے پیش نظر روک تھام، تخفیف اور تیاری کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات، ممبئی میں اب تک مختلف قدرتی اور انسانی آفات کے دوران ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی کارکردگی، ایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے آلات، عوامی شرکت بڑھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں  وغیرہ  کو جی - 20  کے مندوبین کے سامنے پیش کیا گیا اور سمجھایا گیا۔

1993 کے لاتور زلزلے کے بعد، مہاراشٹر کی حکومت نے اپنے نوٹیفکیشن کے ذریعے تمام اضلاع کو ہدایت دی تھی کہ وہ مواصلات اور تال  میل کے مقصد کے لیے اپنے کنٹرول روم قائم کریں۔  1999 میں، ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ (ڈی ایم یو)  بی ایم  سی  ہیڈ آفس کے تہہ خانے میں تقریباً 500 مربع فٹ کے علاقے میں 3 ٹیلی فون لائنوں، 2 ہاٹ لائنز اور 33 اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ و ی  ایچ ایف کنیکٹوٹی کے ساتھ قائم کیا گیا تھا۔ 26 جولائی 2005 کا سیلاب، جو ہر کسی کے ذہن میں نقش ہے ، جب ممبئی میٹروپولیٹن ریجن میں ریکارڈ بارش ہوئی اور اس کے نتیجے میں سیلاب نے جانوں اور املاک کو نقصان پہنچایا، نے ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کی اہمیت کو اجاگر کیا۔  ایک سال کے اندر، کنٹرول روم کو جدید آلات کے ساتھ 4000 مربع فٹ تک بڑھا دیا گیا، تاکہ محدود عملے کے ساتھ ہنگامی حالات کو مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔ مزید برآں، سال 2017 میں، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو بڑھا کر دوسری منزل پر منتقل کیا گیا اور اس نے 7000 مربع فٹ کے علاقے سے کام کرنا شروع کیا۔

 ای او سی  پورے سال چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے۔ یہ انتظامیہ اور فیلڈ یونٹوں کے درمیان کمانڈ اور کنٹرول ایجنسی کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ یہ آفات سے نمٹنے سے متعلق تمام مسائل کے لیے واحد نکاتی ذریعہ ہے۔ یہ آفات کے دوران فوری اور موثر ردعمل کے لیے مختلف اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تال میل کرتا ہے۔ ا ی او سی  کو 60 ہنٹنگ لائنوں والے شہریوں کے لیے ایک کُلی طور  پر وقف 1916 ہیلپ لائن نمبر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی مواصلاتی نظام ، جیسے لینڈ لائنز، ہاٹ لائنز، سیلولر فونز، ڈی ایم آر وغیرہ کنٹرول روم میں دستیاب ہیں۔   ای او سی ، ایس  اے  ایم  ریڈیو سیٹ اپ کے ساتھ بھی لیس ہے۔ شہری شکایات کے ساتھ آفات/ ہنگامی صورتحال سے متعلق تمام قسم کی شکایات ای او سی پر موصول ہوتی ہیں۔ اس کے بعد شکایات متعلقہ ایجنسیوں کو بھیجی جاتی ہیں اور اس کے بعد باقاعدہ اپڈیٹس لی جاتی ہیں اور شہریوں کو اس سے  آگاہ کیا جاتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230523-WA00110GEG.jpg

بی ایم سی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ یو این ڈی پی کے ساتھ مل کر ملٹی ہیزرڈ، ولنریبلٹی، رسک اسسمنٹ پلان تیار کر رہا ہے۔  مذکورہ منصوبہ اے آرسی جی آئی ایس پلیٹ فارم پر فیصلہ سپورٹ سسٹم کے لیے دستیاب ہوگا۔  ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ جلد کارروائی کے لیے مختلف خطرات کے پیشین گوئی/ ابتدائی وارننگ سسٹم کے ماڈیولز تیار کرنے کے مرحلے میں بھی ہے۔  شہریوں کے لیے بھی یہی سہولت فراہم کی جائے گی۔ شہریوں کی شرکت کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور کمیونٹی کو قوی  بنانے کے لیے، این ڈی ایم اے  نے ایک پہل کی، جس کے ذریعے بی ایم سی  کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے 1000 رضاکاروں کو تربیت دی ہے،  جو بحران کے دوران بی ایم سی  کے ساتھ 'آپدا متر ' اور 'سکھی' کے طور پر کام کریں گے۔

بی ایم سی  کنٹرول روم کے دورے اور بی ایم سی  وراثتی اہمیت کی حامل  عمارت میں واک کے بعد، ڈی آر آر ڈبلیو جی  کے مندوبین مشہور گیٹ وے آف انڈیا  کا بھی دورہ کریں گے اور لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230523-WA0017XP2U.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230523-WA00162H89.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230523-WA00193IWY.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230523-WA00203HQ2.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230523-WA00220LWT.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230523-WA0021AU3Z.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-5426



(Release ID: 1926816) Visitor Counter : 164


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Manipuri