عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ کے شانہ بشانہ ‘‘فلم سیاحت کے ذریعہ بے مثال بھارت کافروغ ’’ کے موضوع پر منعقدہ  ایک تقریب سے خطاب کیا


فلم سازی کے عمل میں آسانی پیداکرنے  اور موجودہ اسٹوڈیو زکو جدیدطرز پرڈھالنے کے لئے سرگرمی سے  کوششیں کرنی ہوں گی  :ڈاکٹرجتیندرسنگھ

Posted On: 23 MAY 2023 6:34PM by PIB Delhi

سائنس وٹیکنالوجی (آزادانہ چارج ) کے مرکزی وزیرمملکت ، وزیراعظم کے دفتر-پی ایم او، عملے ، عوامی شکایات ،  پینشن ، ایٹمی توانائی اورخلاء کے شعبوں کے وزیرمملکت ،ڈاکٹرجتیندرسنگھ اور ثقافت ، سیاحت اورشمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیرجناب جی کشن ریڈی نے آج جموں وکشمیر کے شہرسری نگرمیں سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ کے شانہ بشانہ ،  ‘‘فلم سیاحت کے ذریعہ بے مثال بھارت کا فروغ ’’کے موضوع پرمنعقد ہ ایک دیگرتقریب سے خطاب کیا ۔ الگ سے منعقد ہوئی اس تقریب میں حکومت ہند کی اطلاعات ونشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب اپوروا چندرا نے بھی شرکت کی ۔

سیاحت کے موضوع پر منعقد کی گئی اس تقریب کا مقصد فلم سے متعلق سیاحت کے شعبے کے دائرے کو مزید وسیع کرنا اور بے مثال بھارت کے سبھی پہلوؤں کواجاگرکرناتھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VJLT.jpg

اس تقریب کے دوران ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے  کہاکہ بھارت میں فلم سازی کے لئے  سہولت فراہم کرنے سے متعلق عمل جیسی فلم سازی کی بہترین پالیسیاں  ہونے کے سبب، اب بھارت کو  اوسکارایوارڈ حاصل کرنے میں زیادہ دیرنہیں لگے گی ۔ بھارت میں گورودت اورستیہ جیت رے جیسے سرکردہ ناموں کے ساتھ فلم سازی کی صدیوں پرانی وراثت موجود ہونے کے سبب ، فلم سازی سے متعلق باصلاحیت افراد کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ڈاکٹرجتیندرسنگھ امید ظاہرکی کہ کاروباری برادری ،سیاحت کی وزارت  اور اطلاعات ونشریات کی وزارت  کی جانب سے پہلے سے ہی شروع کی جاچکی کوششوں میں اضافہ کرنے کے لئے مددکریگی ۔

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہا فلم صنعت کی معاونت کے لئے ، فلم سازی کے عمل میں آسانی  پیداکرنے اورموجودہ اسٹوڈیوز کو جدید طرز پرڈھالنے کی غرض سے سخت کوششیں کرنی ہوں گی ۔ ڈاکٹرسنگھ نے مزید کہاکہ پورے بھارت میں فلم سازی کی حوصلہ افزائی کرنے کے مقصد سے اطلاعات ونشریات کی وزارت کو ریاستی قواعد وضوابط میں اصلاحات کرنی ہوں گی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002O5K3.jpg

***********

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -5428


(Release ID: 1926806) Visitor Counter : 229


Read this release in: English , Hindi , Punjabi