امور داخلہ کی وزارت

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے آج نئی دلّی میں  ’ وائبرنٹ ولیج پروگرام ‘ پر ایک ورک شاپ کا افتتاح کیا ؛   اس میں امور داخلہ کے وزیر مملکت ، مرکزی داخلہ سکریٹری، ڈی جی-آئی ٹی بی پی، ضلع کلکٹر اور ضلع کے افسران نے شرکت کی ؛   وائبرنٹ ولیج پروگرام کے تحت سرحدی اضلاع کے ترقیاتی افسر اور وزارت داخلہ اور کئی دیگر مرکزی وزارتوں کے سینئر افسران نے  بھی شرکت کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  پوری لگن اور آئین  کے جذبے کے ساتھ  ’وائبرنٹ ولیج پروگرام ‘  کا تصور پیش کیا ہے کہ ہر سرحدی گاؤں کو ملک کے کسی بھی دوسرے گاؤں کی طرح تمام سہولیات ملنی چاہئیں

ہماری سرحدوں کی حفاظت مودی حکومت کی ترجیح ہے اور یہ قومی سلامتی سے جڑی ہوئی ہے اور دیہاتوں کو محفوظ بنائے بغیر ہم اپنی سرحدوں کو محفوظ نہیں رکھ سکتے

وائبرنٹ  گاؤوں کی ترقی ملک کی سرحدی  سلامتی میں ایک  اور سطح کا اضافہ کرے گی

2014  ء سے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سرحدی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے  لیے کوششیں کی ہیں  ، جس کے بعد سرحدی  گاؤوں کے لیے عوامی فلاحی اسکیموں کو متعارف کرایا گیا اور اب سرحدی  گاؤوں سے  ہجرت کو روکنے کے لیے  ’  وائبرنٹ ولیج پروگرام ‘  شروع کیا  گیا ہے

ہم سرحدی گاؤں کو ملک کا آخری گاؤں نہیں بلکہ پہلا گاؤں سمجھتے ہیں

مرکزی وزیر داخلہ نے سرحدی اضلاع کے ضلع کلکٹروں  پر زور دیا ہے کہ وہ سیاحت، روزگار پیدا کرنے، زراعت، دستکاری اور  امدادِ باہمی سے متعلق اقدامات کریں، بنیادی سہولیات میں اضافہ کریں اور ہر گاؤں کے مقامی حالات اور موسم کے مطابق مرکزی اور ریاستی اسکیموں کے  صد  فیصد  نفاذ کو ممکن بنائیں

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وی وی پی (وائبرنٹ ولیج پروگرام) صحیح معنوں میں وی وی آئی پی (بہت  بہت اہم پروگرام) ہے

وائبرنٹ ولیج پروگرام کے تحت  گاؤوں میں  امدادِ باہمی کے ذریعے روزگار بڑھانے پر زور دیا جانا چاہیے

سرحدی  گاؤوں کو ترقی دینے کے  3 اہم طریقے ہیں -  گاؤوں میں مرکزی فلاحی اسکیموں کا 100 فی صد نفاذ  ، مالی شمولیت کو فروغ دینا اور ملک کے باقی حصوں کے ساتھ گاؤوں کا ڈیجیٹل اور جذباتی رابطے کو بڑھانا

Posted On: 23 MAY 2023 6:12PM by PIB Delhi

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے آج نئی دلّی میں  ’ وائبرنٹ ولیج پروگرام ‘ پر ایک ورک شاپ کا افتتاح کیا۔   اس  ورک شاپ میں امورِ داخلہ مرکزی وزیر مملکت   جناب نتیانند رائے، جناب اجے کمار مشرا اور جناب نشیتھ پرمانک، مرکزی داخلہ سکریٹری،   آئی ٹی بی پی کے ڈی جی ، وی وی پی کے تحت  آنے والے سرحدی اضلاع کے  ضلع کلکٹر اور ضلع ترقیاتی افسران اور امورِ داخلہ کی وزارت اور دیگر مرکزی وزارتوں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی  ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002D0WW.jpg

جناب امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  پوری لگن اور آئین  کے جذبے کے ساتھ ’’وائبرنٹ ولیج پروگرام‘‘ کا تصور پیش کیا ہے کہ ہر سرحدی گاؤں کو  ملک کے کسی بھی دوسرے گاؤں کی طرح تمام سہولیات ملنی چاہئیں  ۔ انہوں نے کہا کہ  2014  ء سے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سرحدی  بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے  بہت سی کوششیں کی ہیں ، جس کے بعد سرحدی  گاؤوں کے لیے کئی عوامی فلاحی اسکیمیں متعارف کرائی گئیں اور اب سرحدی  گاؤوں سے  ہجرت کو روکنے کے لیے وائبرنٹ ولیج پروگرامشروع کیا گیا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002D0WW.jpg

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر  نے کہا کہ وی وی پی  کے تحت سرحدی اضلاع کے ضلع کلکٹروں کو ہر سرحدی گاؤں میں ہر سال کم از کم 5 اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ  وائبرنٹ  ولیج  پروگرام  میں تیزی لائی جا سکے  ۔ ان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں :

  1. سیاحت سے متعلق 5 اقدامات
  2. روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے متعلق 5 اقدامات
  3. زراعت، دست کاری اور  امدادِ باہمی سے متعلق 5 اقدامات
  4. بنیادی سہولیات میں اضافے سے متعلق 5 اقدامات  اور
  5. مرکزی اور ریاستی اسکیموں کے  100  فی صد  نفاذ  حاصل کرنے کے لیے 5 اقدامات۔

جناب شاہ نے کہا کہ گھر میں قیام کی سہولیات پر زور دے کر وی وی پی کو صحیح معنوں میں فروغ اور حوصلہ افزائی کی جا سکتی ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وی وی پی کے تحت  گاؤوں میں  امدادِ باہمی کے ذریعے روزگار پیدا کرنے کی  وسیع گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی بی پی کے یومیہ اخراجات کا کم از کم  30 فی صد  حصہ دیہی روزگار کے مواقع سے  مربوط ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہر سطح پر باقاعدہ جائزہ لیا جانا چاہیے۔ جناب شاہ نے کہا کہ 4 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 168 غیر منسلک سرحدی گاؤوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے لیے خصوصی کوششیں کی جانی چاہئیں۔

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر  نے کہا کہ حکومت ہند نے گزشتہ 9 سالوں میں سرحدی بنیادی ڈھانچے پر  25,000 کروڑ روپئے سے زیادہ خرچ کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1134 کلومیٹر طویل سرحدی سڑک بنائی گئی ہے اور تقریباً تمام چیک پوسٹیں مکمل ہو چکی ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ سرحدی دیہاتوں کی ترقی کے 3 اہم طریقے ہیں، جیسے کہ  دیہاتوں میں حکومت ہند کی عوامی بہبود کی اسکیموں کی 100 فیصد تکمیل کو یقینی بنانا، مالی شمولیت کو فروغ دینا اور  ملک کا باقی  گاؤوں کے ساتھ ڈیجیٹل اور جذباتی رابطے کی حوصلہ افزائی کرنا ۔   انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی سطح پر اسکیموں  کو مرتب کرتے ہوئے  وائبرنٹ ولیجز  کو ترجیح دی جانی چاہئے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہمیشہ کہا ہے کہ سرحدی گاؤں  ، ملک کے آخری گاؤں نہیں ہیں بلکہ پہلے  گاؤں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سرحدوں کی حفاظت مودی حکومت کی ترجیح ہے اور یہ قومی سلامتی سے جڑی ہوئی ہے اور  گاؤوں کو محفوظ بنائے بغیر ہم اپنی سرحدوں کو محفوظ نہیں رکھ سکتے۔ جناب شاہ نے کہا کہ  وائبرنٹ ولیج  کو ترقی دینے سے ملک کی سرحدی سلامتی میں ایک  اور سطح کا اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وی وی پی  کا تصور  2 اہم پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے وجود میں آیا ۔

دور دراز علاقوں میں واقع سرحدی  گاؤوں  سے  ہجرت  کو روکنا اور سخت موسمی حالات کے ساتھ سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ان  گاؤوں کو ترقی دینا اور سیکورٹی کی ایک  اور اضافی  سطح شامل کرنا۔

آئین ہند کی روح کے مطابق ملک کے وسائل پر ہر گاؤں کا یکساں حق ہے اور کسی گاؤں کو ایسے وسائل سے محروم  نہیں  کیا جا نا چاہیے۔

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر  نے کہا کہ وی وی پی   یا وائبرنٹ ولیج پروگرام کو ’ وی وی آئی پی ‘   بنانے کے لیے ایک  ’ آئی ‘   کا اضافہ کیا جانا چاہیے کیونکہ وی وی پی آئی کا مطلب ہے ،   ’ بہت بہت اہم پروگرام  ‘ ۔   انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد کئی دہائیوں تک سرحدی   گاؤں شہری ترقیاتی عمل میں پیچھے رہے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AQ84.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ اب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک کے تمام شہریوں کو پینے کا پانی، بجلی، صحت کی سہولیات وغیرہ جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرکے ہمہ جہت ترقی فراہم کرنے کا وقت آگیا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 5413



(Release ID: 1926786) Visitor Counter : 90


Read this release in: Tamil , English , Marathi , Manipuri