سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

گزشتہ 9برسوں میں 231چوری شدہ نوادرات  بھارت واپس لائی گئیں ہیں :مرکزی وزیر ڈاکٹرجتیندرسنگھ


وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں ، کئی منفرد نئی پہل قدمیاں انجام دی گئیں ہیں ، ان میں سے ایک پورے ملک میں سائنس میوزیم قائم کرنا ہے ، اور امنگوں والے اضلاع میں سائنس میوزیم قائم کرکے ایک شروعات کردی گئی ہے

‘‘وزیراعظم جناب نریندرمودی نے ہماری وراثت کو محفوظ رکھنے اورایک نئی میراث قائم کرنے کو بہت ترجیح دی ہے ’’:ڈاکٹرجتیندرسنگھ

Posted On: 20 MAY 2023 5:47PM by PIB Delhi

سائنس اورٹیکنالوجی کے آزادانہ چارج کے مرکزی وزیرمملکت ، وزیراعظم کے دفتر،پی ایم او، عملے ، عوامی شکایات ، پینشن ، ایٹمی توانائی اورخلاء کے شعبوں کے مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے آج کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد ، گذشتہ 9سالوں میں چوری شدہ  231نوادرات کو بھارت واپس لایاگیاہے ۔ یہ اس حقیقت کے بالکل برخلاف ہے کہ  سابقہ حکومتوں کے ذریعہ ، آزادی کے بعد سے سال 2014تک  تقریبا 70سالوں میں محض 13قیمتی وراثتی اہمیت کے حامل نوادرات کو بیرون ملک سے بھارت واپس لایاگیاہے ۔

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاکہ سال 2014کے بعد کل 231نوادرات کوبھارت واپس لایاگیاہے ۔ اوراب اس تعداد میں مزید اضافہ ہورہاہے اوریہ 244نوادرات تک پہنچ رہی ہیں ۔ اس قسم کی مزید نوادرات کو بھارت واپس لانے کا عمل تیز رفتاری  سے جاری ہے ۔

اب تک کے اولین تین روزہ انٹرنیشنل میوزیم ایکسپو 2023کے اپنے دورے کے دوران ، جس کا وزیراعظم نریندرمودی نے پرگتی میدان میں افتتاح کیاتھا ، ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے ایکسپوکے مختلف پویلین گھومنے کے دوران میڈیا کے افراد کو بتایاکہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت  میں گذشتہ 9برسوں میں بہت سی منفرد نئی پہل قدمیاں انجام دی گئی ہیں ۔ان پہل قدمیوں میں سے ایک ملک بھرمیں  بہت سے سائنس میوزیم قائم کرناہے اورامنگوں والے اضلاع میں سائنس میوزیم قائم کرکے ایک نئی شروعات کردی گئی ہے ۔

A picture containing clothing, person, person, human faceDescription automatically generated

سائنس اورٹیکنالوجی کی وزارت نے حیاتیاتی ٹیکنالوجی کے محکمے کے ذریعہ ،وزیرموصوف نے کہاکہ ہم نے ہماچل پردیش میں امنگوں والے ضلع چمبا میں پہلے ہی میوزیم قائم کردیاہے ۔ جس کا چند ماہ پہلے افتتاح کیاگیاتھا۔ ان کے علاوہ دوسرے مقامات   پرجہاں اس قسم کے میوزیم پہلے ہی قائم کئے جاچکے ہیں یاجلدہی قائم کئے جانےوالے ہیں ، ان میں کیرالہ میں وایاناڈ، اترپردیش میں سدھارتھ نگر، ہریانہ میں نوح ، راجستھان میں دھولپور، کرناٹک میں رائے چوراورمغربی بنگال میں کلیانی شامل ہیں ۔

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاان میوزیموں میں دیگرچیزوں کے ساتھ ساتھ روایتی علم ودانش کے ساتھ ساتھ گذشتہ چند سالوں کی کامیابی کی داستانوں کو بھی پیش کیاجارہاہے ۔ ان میں بھارت سے اب تک کی پہلی کووڈ ویکسین کو کامیابی سے تیارکرنا ، ویکسین کے ذریعہ بیماریوں سے بچاؤ سے متعلق قوت مدافعت کے نظام کی نمائش اوریہاں تک کہ سائنس سے متعلق معلومات عامہ کے گوشے شامل ہیں ۔

مرکزی وزیرنے اس موقع پر نمائش کے لئے پیش کئے گئے ٹیکنومیلہ ، کنزرویشن لیب کا واک تھروبھی کیا۔ اپنے دورے کے دوران انھوں نے کہا:‘‘وزیراعظم جناب نریندرمودی نے ہماری وراثت کے تحفظ اور نئی میراث قائم کرنے کو بہت زیادہ ترجیح دی ہے’’۔

A picture containing clothing, person, person, human faceDescription automatically generated

بین الاقوامی میوزیم ایکسپو ، آزادی کے امرت مہوتسو کے حصے کے طورپرمنعقد کیاگیاتاکہ  بین الاقوامی میوزیموں کے 47ویں دن  کومنایاجاسکے ۔اس سال کی ایکسپوکا موضوع ہے ، ‘‘میوزیم ،ہمہ گیری  اور خیروعافیت ’’۔انٹرنیشنل میوزیم ایکسپو2023کا افتتاح وزیراعظم جناب نریندرمودی نے 18مئی ، 2023کو کیاتھا ۔یہ دن ہرسال انٹرنیشنل میوزیم ڈے کے طورپرمنایاجاتاہے ۔

اپنے دورے کے دوران ، ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہا کہ میوزیم ایکسپو کاڈیزائن ،  میوزیموں کے بارے میں ایک جامع  مذاکرات کے آغازکے مقصد تیار کیا گیا ہے تاکہ اس سال جب بھارت ،جی -20کی صدارت سنبھالے ہوئے ہے ، ان میوزیموں کو بھارت کی ثقافتی سفارت کاری میں ایک بنیادی کردار اداکرنے کی غرض سے ثقافتی مراکز کے طورپرقائم کیاجاسکے ۔

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے  اس شاندار میوزیم ایکسپوکا انعقاد کرنے اورملک کی وراثت  کے بارے میں بیداری پیداکرنے کی غرض سے ،سرکاری عہدیداران ، میوزیم کے پیشہ ورافراد، ماہرین تعلیم ، تعلیمی اداروں اورمتعلقہ سروس –ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے اداروں سمیت  مختلف النوع متعلقہ فریقوں اورشراکت داروں کی کوششوں کی ستائش کی۔

وزیرموصوف نے سب سے پُرکشش اورممتاز اشیاء کی نمائش کا بھی دورہ کیا۔ انھوں نے میوزیموں ، عجائب خانوں کی تنظیم وغیرہ سے متعلق علم اوران کا تحفظ  اور رنگ مالا پینٹنگز کے بارے میں 500کتابوں کے سرورق کی نمائش بھی دیکھی ۔

وزیرموصوف  کنزرویشن لیب بھی دیکھنے گئے ، جس میں بھارت میں احتیاطی اورمصلح تحفظ سے متعلق طریقہ کارکے فن اورسائنس کو اجاگرکیاگیا۔

اس ایکسپومیں میوزیم ایکسپونشستوں کا انعقا د بھی شامل ہے جن میں ماسٹرکلاسیز ، پینل مباحثے ، ورک شاپس اورفلم شوز اور ورچوئل میوزیموں کا مظاہرہ شامل ہیں ۔

آزادی کا امرت مہوتسوکے زیراہتمام  ، ثقافت کی مرکزی وزارت  اب تک کے پہلے انٹرنیشنل میوزیم ایکسپو-2023کا انعقاد کررہی ہے ۔ یہ تین روزہ نمائش ہے جو جمعرات 18مئی سے سنیچر 20مئی 2023تک نئی دہلی کے پرگتی میدان میں منعقد کی جارہی ہے ۔

***********

 

 (ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -5400



(Release ID: 1926630) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu