کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ملک کے موجودہ ای کامرس ایکوسسٹم کو جمہوری بنانےکیلئے اوپن نیٹ ورک برائے ڈجیٹل کامر س بنایا گیا


او این ڈی سی ترقی کا ایک انجن ہے جس میں صنعت کی تعبیرنو کی مکمل صلاحیت ہے: جناب گوئل

نیٹ ورک پر فروخت کنندگان کی بڑی تعداد اواین ڈی سی کے اثر کا ایک ثبوت ہے: جناب گوئل

نیٹ ورک کے پہلے سال کی مشترکہ کامیابی کا جشن منانے کیلئے 80 سے زائد نیٹ ورک کے شرکاء نے او این ڈی سی ایلیویٹ  میں شرکت کی

Posted On: 22 MAY 2023 5:45PM by PIB Delhi

تجارت وصنعت ، امور صارفین ، خوراک اور سرکار ی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے  بنگلورو میں ’’او این ڈی سی  ایلیویٹ‘‘ پروگرام سے ورچوئل طریقے سے خطاب کے دوران کہا کہ ملک کے موجودہ ای کامرس ایکوسسٹم کو جمہوری بنانے کیلئے اوپن نیٹ ورک برائے ڈجیٹل کامرس(او این ڈی سی) کو تیار کیا گیا ہے۔ جناب گوئل نے پروگرام کی صدارت کی اور کہاکہ او این ڈی سی ترقی کا ایک انجن ہے اور اس میں صنعت کی تعبیر نوکی مکمل صلاحیت ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ نیٹ ورک پر فروخت کنندگان کی بڑی تعداد خود اواین ڈی سی کے اثر کی گواہ ہےکیونکہ ڈجیٹل صنعت کا دوبارہ تصور کیا جارہا ہے۔ جناب گوئل نے اوپن ہاؤس کے دوران نیٹ ورک کے تمام شرکاء کے ساتھ بات چیت کی ، ان کے آراء کو نوٹ کیا اور ہندوستان میں ڈجیٹل کامرس کو جمہوری بنانے کی ان کی کوششوں کو دوگنا کرنے کیلئے رہنمائی کی۔ وزیرموصوف نے شرکاء کے سوالوں کے جواب میں یہ بھی کہا کہ ’’او این ڈی سی میں شامل ہونے ولاے کسی بھی مارکیٹ پلیس کو سنجیدہ عزم کے ساتھ آنا چاہئے، نہ کہ  برائے نام کیلئے۔ انہوں نے کہا کہ او این ڈی سی پر جب کوئی پلیٹ فارم آتا ہے تو اسے باہمی تعاون کے جذبے سے آنا چاہئے نہ کہ نیٹ ورک کی ترقی میں تعاون کے بغیر صرف نیٹ ورک سے فائدہ حاصل کرنے کیلئے آئیں۔

’’او این ڈی سی ایلیویٹ‘‘ نے اواین ڈی سی کے ایک سال مکمل ہونے پر جشن منایا اور نیٹ ورک کے شرکاء اور ایکوسسٹم کے معاونین کو یکجا کرکے باہمی ماحول کو فروغ دیا۔ یہ آج تک حاصل کی گئی کامیابیوں پر کھلے مباحثے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے اور او این ڈی سی کے مستقبل کے راستے کی تشکیل کیلئے غوروفکر کے سیشنز کا انعقاد کرتا ہے۔

اس پروگرام میں  او این ڈی سی ایڈوائزری کونسل کے اراکین-دلیپ اسبے، سی ای او، این پی سی آئی، عادل زینل بھائی، چیئرمین صلاحیت سازی کمیشن اور جیکسے شاہ، چیئرمین ، قیو سی آئی نے بھی شرکت کی۔ باہمی بات چیت کے اس سیشن میں شرکاء کو اپنی تجاویز مشترک کرنے اور عزت مآب وزیر اور ایڈوائزری کونسل کے اراکین کی رہنمائی سے فائدہ اٹھانے کا موقع دیا۔

او این ڈی سی کے ایم ڈی اور سی ای او جناب ٹی۔کوشے نے کہا کہ او این ڈی سی نے اپنے کام کاج کا ایک سال مکمل کرلیا ہے ، مستقبل کی تیاری کرتے ہوئے اب تک حاصل کی گئی کامیابیوں پر نظر ڈالنے کا یہ ایک مثالی وقت ہے۔ انہوں  نے کہا کہ پانچ شہروں سے 236 شہروں تک نیٹ ورک  نےکاروباریوں کی متنوع شرکت کے ساتھ مسلسل ترقی کی ہے۔

گروپ نے گزشتہ سال حاصل کی گئی او این ڈی سی کی مختلف کامیابیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 29 ستمبر 2022 کو بیٹا ٹیسٹنگ کے آغاز سے او این ڈی سی نے 36 ہزار فروخت کنندگان، 45 سے زائد نیٹ ورک کے شرکاء اور 8 سے زائد زمروں میں سبقت حاصل کی ہے جس میں ہفتہ وار اوسط 13 ہزار سے زائد ریٹیل آرڈس اور 36 ہزار سے زیادہ یومیہ موبیلٹی رائڈس شامل ہیں  جبکہ لین دین یومیہ 25 ہزار رٹیل آرڈرس تک پہنچ گئی ہے۔ ورکشاپ میں او این ڈی سی سے پیدا کئے جارہے اثر پر بھی توجہ مرکوز کی گئی، خاص طور پر ایس ایچ جیز اور غیر ڈجیٹائزڈ فروخت کنندگان کے اثرات پر۔

*************

ش ح ۔ع ح

U. No.5403

 



(Release ID: 1926627) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu