خصوصی سروس اور فیچرس
مرکزی وزراء اسمرتی ایرانی اور وی مرلی دھرن نے آنجہانی ڈاکٹر وندنا داس کی رہائش گاہ کا دورہ کیا
Posted On:
22 MAY 2023 7:16PM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی اور امور خارجہ اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب وی مرلی دھرن نے کروپن تھارا ، کوٹائم میں ڈاکٹر وندنا داس کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ دونوں مرکزی وزرا ء نے آنجہانی ڈاکٹر داس کے والد جناب کے جی موہن داس اور والدہ وسنتا کماری کے ساتھ تقریباً ایک گھنٹہ گذرا اور انہیں تسلی دی۔
مرکزی وزراء گھر کے پاس ڈاکٹر وندنا داس کی آرام گاہ پر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد واپس لوٹے۔ آنجہانی ڈاکٹر وندنا داس ایک ہاؤس سرجن تھیں، کو کوٹر کارا تعلق ہاسپٹل، کولم میں 10 مئی 2023 کی رات کو ہلاک کردیا گیا تھا۔
*****
ش ح۔ا گ ۔ ج
UNO-5404.
(Release ID: 1926611)
Visitor Counter : 116