صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹرمنسکھ مانڈویہ جنیوا میں 76ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے خطاب کریں گے
آفاقی صحت احاطہ ، صحت عامہ سے متعلق ہنگامی حالات ، صحت اور خیروعافیت اور زیادہ کارگراوراثرانگیز عالمی صحت تنظیم ، اس تقریب کی کلیدی ترجیحات میں شامل ہیں
Posted On:
22 MAY 2023 6:08PM by PIB Delhi
صحت کے مرکزی وزیر ، ڈاکٹرمنسکھ مانڈویہ سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا کے مقام پر 21سے 30مئی 2023کو منعقد کی جانے والے 76ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں بھارت نمائندگی کریں گے ۔
ایک زیادہ صحت مند دنیا کے تئیں بھارت کے عزم کے عین مطابق ، صحت کے مرکزی وزیر ‘ہیل ان انڈیا اینڈ ہیل بائی انڈیا’کے ساتھ ساتھ ‘ ہم سب مل کر تپ دق –ٹی بی کے خلاف لڑیں’کے لئے الگ سے منعقد کی جانے والی تقریبات سے کلیدی خطاب کریں گے اور طبی قدرکے سفرکے شعبے اور سال 2025تک بھارت سے تپ دق کو جڑ سے ختم کردینے سے متعلق بھارت کے عزم کے بارے میں بھارت کے گراں قدرتعاون کا اعادہ کریں گے ۔
24مئی 2023تک اپنے قیام کے دوران ، ڈاکٹرمانڈویہ دنیا بھرکے کئی ملکوں کے ساتھ مختلف دوطرفہ میٹنگوں میں شرکت کریں گے اور اس تقریب میں شرکت کرنے والے ملکوں کے درمیان حفظان صحت سے متعلق اشتراک کے لئے مواقع تلاش کریں گے ۔ اس کے علاوہ وہ میڈیاکے ساتھ بات چیت بھی کریں گے ۔سنگا پور، فرانس ، نیدرلینڈز،امریکہ ، بنگلہ دیش ، ارجٹینا ،برازیل ، قطر، اور بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے نمائندوں کے ساتھ دوطرفہ میٹنگیں بھی کریں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ برکس (برازیل ، روس ، چین ، اورجنوبی افریقہ ) کے نمائندگان کے ساتھ ایک کثیرسطحی میٹنگ کا بھی پروگرام ہے ۔
اس اجلاس کے لئے کلیدی ایجنڈے میں آفاقی صحت کا احاطہ ، صحت عامہ سے متعلق ہنگامی حالات ، صحت اورخیرعافیت اور زیادہ کارگر اورزیادہ موثر صحت کی عالمی تنظیم (ڈبلیوایچ او)سے متعلق امورکے بارے میں تبادلہ خیال اور غوروخوض کیاجانابھی شامل ہے ۔ جس کے دوران عالمی صحت سے متعلق لچکدار نظام تیارکرنے کی غرض سے عالمی اشتراک اورساجھیداریوں ، اور قدرپرمبنی حفظان صحت کے ذریعہ آفاقی صحت احاطہ کی حصولیابی کے مقصد سے اجتماعی طورپر سخت کوششیں کرنے کی اہمیت پرزوردیاجائے گا۔
***********
(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)
U -5401
(Release ID: 1926594)
Visitor Counter : 142