عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
قومی مرکز برائے بہتر حکمرانی (این سی جی جی) نے مالدیپ اور بنگلہ دیش کے 95 سرکاری ملازمین کے لیے 2 ہفتے کا صلاحیت سازی کا پروگرام مکمل کیا
نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال نے اپنے اختتامی خطاب میں سرکاری ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنے ممالک میں ترقی کی راہیں نکالیں
این سی جی جی کے ڈی جی جناب بھرت لال نے کہا کہ 'واسودھیو کٹم بکم' پر مبنی ہمارا اجتماعی عہدبندی جامع ترقی میں مضمر ہے
بھرت لال نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی طرف سے لوگوں کی خدمت کے لیے کمال اور لگن کا حصول زندگی کے معیار میں تبدیلی لائے گا
جنوبی ایشیا کے سرکاری ملازمین اکیسویں صدی کو ’ایشیائی صدی‘ بنانے کے لیے یکجہتی کے ساتھ کام کریں گے
Posted On:
20 MAY 2023 1:18PM by PIB Delhi
قومی مرکز برائے بہتر حکمرانی (این سی جی جی )نے 19 مئی 2022 کو مالدیپ اور بنگلہ دیش کے سرکاری ملازمین کے تین بیچوں کے لیے 2 ہفتے کے صلاحیت سازی کے پروگرام کا اختتام نئی دہلی میں کیا۔
قومی مرکز برائے بہتر حکمرانی (این سی جی جی) ہندوستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک، خاص طور پر پڑوسی ممالک کے سرکاری ملازمین کے درمیان علم کے تبادلے اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے وکالت کی گئی 'واسودھیو کٹم بکم' اور 'پڑوسی پہلے' پالیسی کے فلسفے کے ساتھ ہم آہنگ، این سی جی جی کے صلاحیت سازی کے پروگراموں کا مقصد شہریوں پر مبنی پالیسیوں، اچھی حکمرانی، بہتر خدمات کی فراہمی، اور بالآخر شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا اور شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔
نیتی آیوگ نئی دہلی کے رکن (صحت) ڈاکٹر وی کے پال، نے اختتامی اجلاس کے مہمان خصوصی کے طور پر ایک اثر انگیز اختتامی خطاب کیا۔ انہوں نے بنگلہ دیش، مالدیپ اور بھارت کے درمیان مشترکہ تاریخ، ثقافت اور اقدار پر روشنی ڈالی اور مشترکہ سرحدوں اور ساحلوں کی وجہ سے ان کے باہمی ربط پر زور دیا۔ ڈاکٹر وی کے پال نے وزیر اعظم نریندر مودی کے 2047 کے ویژن پر زور دیا، جو ایک خوشحال، جامع اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر کے گرد گھومتا ہے۔ وزیراعظم جناب مودی کے 2047 کے ویژن کے اصولوں اور مقاصد کو اپناتے ہوئے، انہوں نے سرکاری ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنے متعلقہ ممالک کی ضروریات کے مطابق جامع ترقی، اعلیٰ اقتصادی ترقی، تکنیکی ترقی، شہر کاری کا انتظام، ماحولیاتی پائیداری اور عالمی تعاون کے لیے راستے بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ vision@2047 طویل مدتی ترقی کے حصول کے لیے ایک روڈ میپ فراہم کرتا ہے اور قوموں کو اپنے شہریوں کے روشن مستقبل کے لیے جدوجہد کرنے کی حوصلہ دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اہداف کے لیے فعال طور پر کام کرنے سے، سرکاری ملازمین بھی وسیع تر عالمی ویژن میں اپنا تعاون پیش کر سکتے ہیں اور سب کے لیے ایک بہتر مستقبل بنانے میں مدد کر سکتے ہیں۔
انہوں نے 'واسودھیو کٹم بکم' کے فلسفے کو شیئر کیا، جو جی- 20 فریم ورک کے تحت 'ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل' کے تصور میں تیار ہوا ہے۔ جامع ترقی کے لیے غربت، عدم مساوات، موسمیاتی تبدیلی، اور تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال تک رسائی جیسے مشترکہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسو دھیو کٹم بکم کے اصولوں کو اپنا کر، ممالک ان چیلنجوں کے لیے اختراعی اور پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے اپنی کوششوں، وسائل اور مہارت کو یکجا کر سکتے ہیں۔ یہ تعاون پر مبنی نقطہ نظر بہترین طریقوں کے اشتراک، علم کے تبادلے، اور اجتماعی مسائل کے حل کی اجازت دیتا ہے، جو بالآخر زیادہ موثر اور جامع ترقی کے نتائج کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے مہاتما گاندھی کا ایک زبردست اقتباس بھی شیئر کیا، جو سرکاری ملازمین کے لیے حتمی منتر کے طور پر کام کرتا ہے - 'میں طلسم دوں گا۔ جب بھی آپ کو شک ہو، یا جب نفس آپ کے ساتھ بہت زیادہ ہو جائے تو درج ذیل ٹیسٹ کو اپلائی کریں۔ سب سے غریب اور کمزور ترین مرد [عورت] کا چہرہ یاد کریں، جسے آپ نے دیکھا ہو گا، اور اپنے آپ سے پوچھیں، کیا آپ جس قدم پر غور کر رہے ہیں،وہ اس کے لیے کسی کام کا ہو گا؟ کیا اسے اس سے کچھ حاصل ہوگا؟ کیا وہ اسے [اسے] اپنی زندگی اور تقدیر پر قابو پانے کے لیے بحال کر دے گا؟ دوسرے لفظوں میں، کیا یہ بھوکے اور روحانی طور پر بھوکے لاکھوں لوگوں کے لیے سوراج [آزادی] کا باعث بنے گا۔‘‘
ڈاکٹر پال کے اختتامی خطاب نے گہرا اثر چھوڑا، سرکاری ملازمین پر زور دیا کہ وہ ہمدردی اور لگن کے ساتھ کام کریں، سب سے زیادہ کمزور لوگوں کی فلاح و بہبود کو ذہن میں رکھتے ہوئے ، وہ سب کے لیے ایک بہتر مستقبل بنانے کی کوشش کریں۔
اپنے کلیدی خطاب میں،این سی جی جی کے ڈائریکٹر جنرل، جناب بھرت لال نے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور اپنی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے قابل بنانے میں سرکاری ملازمین کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سرکاری ملازمین کو مثبت تبدیلی لانے اور زندگی کی آسانی کو بڑھانے کے لیے اپنی صلاحیتوں اور امکانات کو بروئے کار لاتے ہوئے ، فعال طور پر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے اپنی تنظیموں میں اندرونی اور بیرونی طور پر عوام کی خدمت کرتے ہوئے ، بہترین کارکردگی کے لیے کوشش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ درستگی کے ساتھ کام کرنے، کمال کی مطابعت کرتے ہوئے اور انفرادی اور سماجی دونوں سطحوں پر ترقی پر توجہ مرکوز کرکے، سرکاری ملازمین ہمہ گیر ترقی میں اپنا تعاون پیش کر سکتے ہیں۔
مزید برآں، شہریوں پر مبنی پالیسیوں کے نفاذ، جیسے کہ خشک سالی کے شکار خطہ میں نل کے صاف پانی کی فراہمی نے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مثال کے طور پر گجرات ، جس کی جی ایس ڈی پی کی شرح نمو 1999- 2000 میں صرف 1.09فیصد تھی اور 2000 -2001 میں مائنس (-) 4.89 فیصد تھی، لیکن بعد کی دو دہائیوں میں اس نے دوہرے ہندسے کی ترقی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس وقت کے وزیر اعلیٰ گجرات جناب نریندر مودی کی طرف سے فراہم کردہ متاثر کن قیادت، ترقی پسند پالیسیوں اور سرکاری ملازمین کی انتھک کوششوں کی وجہ سے حاصل کیا جا سکا ہے۔ لوگوں کی خدمت کرنے اور اسے زندگی کا مقصد بنانے کا غیر متزلزل عزم معاشرے میں تبدیلی کے لیے مددگار ثابت ہو سکتا ہے اور ایسے ہی راستوں پر چل کر عظیم معاشرے بنائے جا سکتے ہیں۔
جیسا کہ ہم اس صدی کو 'ایشیائی صدی' بنانے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں، ہمیں ہمہ جہت ترقی، اور جامع ترقی، معیارِ زندگی کو بہتر بنانے، سب کے لیے خوشحالی لانے، اور غربت اور محرومی کے خاتمے کے لیے کام کرنا ہے۔ یہ دور مختلف میدانوں میں رہنمائی کرنے، ترقیاتی اور آب و ہوا کے ایجنڈے کی تشکیل، علاقائی تعاون کو فروغ دینے اور انسانیت کی مجموعی ترقی اور پیش رفت میں تعاون پیش کرنے کے منفرد مواقع پیش کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی متعلقہ ممالک میں اسی طرح کی پیش رفت اور ترقی کے لیے کوشش کریں اور عالمی معاملات کے مستقبل کی سمت کو تشکیل دیں۔
وزارت خارجہ (ایم ای اے ) کے ساتھ شراکت میں، این سی جی جی نے ترقی پذیر ممالک کے سرکاری ملازمین کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اب تک مالدیپ سول سروس کے 685 افسران اور بنگلہ دیش سول سروس کے 2100 افسران کو تربیت دی جا چکی ہے۔ اس نے 15 ممالک یعنی بنگلہ دیش، کینیا، تنزانیہ، تیونس، سیشلز، گیمبیا، مالدیپ، سری لنکا، افغانستان، لاؤس، ویت نام، بھوٹان، میانمار، نیپال اور کمبوڈیا کے سرکاری ملازمین کو بھی تربیت دی ہے۔ یہ تربیت مختلف ممالک کے شریک افسران کے لیے انتہائی مفید پائی گئی۔ اس کے علاوہ، این سی جی جی ملک کی مختلف ریاستوں کے سرکاری ملازمین کی صلاحیت سازی میں شامل رہا ہے۔ یہ پروگرام کافی مطلوب رہے ہیں اور ایم ای اے کے تعاون سے، این سی جی جی مزید ممالک سے زیادہ تعداد میں سرکاری ملازمین کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے اپنی صلاحیت کو بڑھا رہا ہے کیونکہ مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان انتہائی مطلوب پروگراموں میں این سی جی جی نے 7 گنا اضافہ پیدا کیا ہے ،یعنی 22-2021 میں 236 افسران کو تربیت دینے سے 24-2023 میں 2,200 سے زیادہ لوگوں کو تربیت دی گئی ہے۔
اس پروگرام میں،این سی جی جی نے ملک میں اٹھائے گئے مختلف اقدامات کا اشتراک کیا، جیسے کہ حکمرانی کے معیار کو تبدیل کرنا، گنگا کے خصوصی حوالے سے ندیوں کی بحالی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانا: بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں عوامی - نجی شراکت داری ، ہندوستان میں زمین کا انتظام، ہندوستان میں پالیسی سازی اور لامرکزیت کی دستوری بنیاد ، عوامی معاہدے اور پالیسیاں، عوامی پالیسی اور نفاذ، انتخابی انتظام، آدھار: گڈ گورننس کا ایک ذریعہ ، ڈیجیٹل گورننس : پاسپورٹ سیوا اور ایم اے ڈی اے ڈی کی کیس اسٹیڈیز، ای گورننس اور ڈیجیٹل انڈیا اُمنگ، ساحلی علاقے کے خصوصی حوالے ساتھ آفات سے نمٹنے کا انتظام، انتظامیہ میں اخلاقیات، پروجیکٹ کی منصوبہ بندی، عمل آوری اور نگرانی - جل جیون مشن، سوامیتو اسکیم: دیہی ہندوستان کے لیے جائیداد کی توثیق، چوکس انتظامیہ، دیگر باتوں کے علاوہ انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی۔
اس پروگرام کے دوران، شرکاء کو ہندوستانی پارلیمنٹ ، پردھان منتری سنگھرالیہ، اور انتظامیہ کو دیکھنے کے لیے چند شہروں کے نمائشی دوروں پر بھی لے جایا گیا۔ کورسز کا انعقاد ڈاکٹر اے پی سنگھ، کورس کوآرڈینیٹر (بنگلہ دیش) اور ڈاکٹر بی ایس بشت، کورس کوآرڈینیٹر (مالدیپ) نے شریک کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سنجیو شرما کے ساتھ کیا۔ این سی جی جی کی پوری سی بی پی ٹیم نے پروگراموں کی آسانی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-5374
(Release ID: 1926228)
Visitor Counter : 275