ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے ممبئی کے جوہو بیچ میں ساحل سمندر کی صفائی ستھرائی کی جی20 کی بڑی مہم میں شرکت کی


بھوپیندر یادو نے ان سبھی لوگوں کا شکرایہ ادا کیا جنہوں نے ملک بھر کے 37 مقامات اور جی20 ممالک میں اس مہم میں شرکت کی

Posted On: 21 MAY 2023 1:46PM by PIB Delhi

ماحولیات ،جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر محنت اور روزگار کے مرکزی وزیرجناب بھوپیندر یادو نے آج ممبئی میں جوہو بیچ پرساحل سمندر کی صفائی ستھرائی کی جی20 کی بڑی مہم میں شرکت کی ۔جناب یادو نے ان سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ملک بھر کے 37 مقامات اور جی 20 ممالک میں اس مہم میں شرکت کی۔مہاراشٹر کے گورنر جناب رمیش بائیس ،مہاراشٹر کے وزیر اعلی جناب ایکناتھ شندے ، ماحولیات ،جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی چوبے اورمہاراشٹر کی حکومت کے وزیر منگل پربھا لوڈھا اور ماحولیات کی سکریٹری محترمہ لیلا نندن کے ساتھ ساتھ مرکزی اور ریاستی سرکاروں کے سینئر اہلکاربھی اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EMJ4.jpg

 

جناب یادو نے ساحل  سمندرکی صفائی ستھرائی کی جی 20 کی بڑی مہم  کے حصے کے طور پر سمندر وں کو صاف ستھرا اور صحت مند بنائے رکھنے کا عہد دلایا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028SQX.jpg

 

ساحل سمندر کی صفائی ستھرائی کی جی20 کی بڑی تقریب کا اہتمام جی20 ہندوستان کی صدارت میں جی20 کے تحت کیا گیا تھا جس میں جی20 کے ملکوں اور مدعو کئے گئے ملکوں کے علاوہ ریاستی سرکاروں کے اہلکاروں ،بین الاقوامی تنظیموں اور وفود نے بڑے پیمانے پر شرکت کی۔یہ وفود تیسری ای سی ایس ڈبلیو جی میٹنگ میں شرکت کررہے ہیں اور انہوں نے ساحل اور بحری ایکو نظام کے تحفظ کے تئیں عالمی عزم کو اجاگر کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003EAZX.jpg

 

ساحل سمندر کی صفائی ستھرائی کی تقریب کا مقصد ماحولیات میں بحری کچرے کے تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا اور اس کے تئیں حساس دلانا تھااور لوگوں کو اس بات کے لئے حوصلہ دینا تھا کہ وہ صفائی ستھرائی برقرار رکھنے اور بیداری پیدا کرنے کے علاوہ بحری کچرے کو روک تھام کے لئے کارروائی کریں۔ماحولیاتی چیلنج کو کم کرنے میں انفرادی کوششوں اور کمیونٹی کی اہمیت کو بھی اس تقریب کے ذریعہ اجاگر کیا گیا۔بین الاقوامی سطح پر 20 ملکوں نے اس شاندار تقریب میں شرکت کی ۔ارجنٹینا ، آسٹریلیا، کناڈا ، جرمنی ، انڈونیشیا، جاپان، جمہوریہ کوریہ ،روس ،سعودی عرب ، جنوبی افریقہ ، ترکیہ ، برطانیہ اور امریکہ ایسے 14 جی 20 ملکوں میں سے ہے جنہوں نے اس میں شرکت کی ۔اس کے علاوہ مصر ، ماریشش ، نیدر لینڈ ، ناجیریا ، سنگاپور اور عمان کو اس میں مدعو کیا گیا۔سبھی13 ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام 9 علاقوں میں ساحلوں پر مختلف سرگرمیاں  منعقد ہوئی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004P4TD.jpg

 

اب تک بھارت کی جی20 کی صدارت میں جن بھاگیداری کی شاید  ایک سب سے بڑی نمائش  وہ تقریب تھی جس میں سبھی شراکتداروں نے سرگرمی سے شرکت کی۔

ساحل سمندر پر سیلفی پوائنٹ ایک زبردست توجہ کا مرکز تھا اس کے بعد پلاسٹک کے ریسائیکل کئے گئے آئیٹمس کو دکھانے کے لئے اسٹال لگائے گئے ان انسٹال میں جن آئیٹمس کی نمائش کی گئی ان میں بینچس، کار کے ڈسٹ بین اور ریسائیکل کئے گئے پلاسٹک سے بنائے گئے اس طرح کے دوسرے آئٹم تھے ۔ یہ پلاسٹک  کچرا جوہو بیچ سے  جمع کیا گیا تھا اور پھر اس کو ریسائیکل کیا گیا۔اسے ریسائیکلنگ مشینوں کا استعمال کرتے ہوئے ساحل پر رکھا گیا تھاتاکہ بیداری پیدا کی جاسکے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005BUOO.jpg

 

صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں میں جن شخصیتوں نے شرکت کی انہوں نے دیوار پر عہد نامہ لکھا اور اسکولی بچوں کی طرف سے پینٹگ کی نمائش کی تعریف کی۔ ریت پر مصوری کرنے والے مشہور آرٹسٹ سدرشن  پٹنائیک نے ساحل سمندر پر سینڈ آرٹ تخلیق کیا جس میں ایونٹ کے تھیم کے ساتھ جی 20 کا لوگو پیش کیا گیا جس میں لائیف ای (لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ) کا شوبنکر پرکرتی کے ساتھ تھا۔ دکھائی جانے والی پینٹنگز ملک بھر کے تقریباً 5900 اسکولی طلباء کی تھیں جنہوں نے ساحلی اور سمندری آلودگی کے موضوع پر ایک آرٹ مقابلے میں حصہ لیا اور ٹاپ 100 پینٹنگز کو منتخب کرکے جلسہ گاہ میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006RLGB.jpg

 

لائیف ای یا لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ کا تصور - جس کو ہندوستانی ایوان صدر نے فروغ دیا تھا، اس تقریب کی کامیابی کا تعین کرنے کا ایک اہم عنصر تھا۔ لائف ایک ایسا تصور ہے جو ماحولیاتی مسائل سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے انفرادی رویے میں تبدیلیوں کو فروغ دیتا ہے۔ یہ کمیونٹی اسٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ اپنی روزمرہ کی زندگیوں میں ماحولیات کے مثبت طریقوں کو شامل کریں تاکہ اجتماعی طور پر ماحول کو بچانے میں مدد مل سکے۔

ساحل سمندر کی صفائی ستھرائی کی بڑی تقریب نے ماحولیات اور موسمیاتی پائیداری کے ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ کا آغاز کیا جو 21 سے 23 مئی 2023 کو ممبئی میں ہو رہی ہے۔ میٹنگ میں20 اوشن ڈائیلاگ پر وسیع غور و خوض کا مشاہدہ کیا جائے گا –جن میں اشتراک کا ایک پلیٹ فارم۔ سائنس، ٹیکنالوجی، اور اختراع، پالیسی، گورننس، شرکت، اور بلیو فنانس میکانزم پر بہترین طریقے شامل ہیں۔ ان مباحثوں کا مقصد ایک پائیدار اور آب و ہوا کے لیے لچکدار بلیو اکانومی کو یقینی بنانے کے لیے حل وضع کرنا ہے، جو جی20انڈیا کی صدارت کی ترجیحات کے مطابق ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007UPS1.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0085EXZ.jpg

 

***********

 

ش ح ۔  ح ا - م ش

U. No.5372


(Release ID: 1926217) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil