سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر سیاحت جناب جی کشن ریڈی اور مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج) سائنس اور ٹکنالوجی ڈاکٹر جتیندر سنگھ سیاحت سے متعلق تیسری جی 20 میٹنگ کا افتتاح کریں گے


سیاحت سے متعلق تیسری جی  20  میٹنگ 22 سے 24 مئی کوسری نگر میں منعقد ہوگی

حقیقتیہ ہے کہ سری نگر میں ہونے والی جی 20  میٹنگ اپنے آپ میں اس تبدیلی کا اشارہ ہے جو پچھلے 9 برسوں میں خاص طور پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے کئے گئے غیرمعمولی اقدامات کے بعد آئی ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 21 MAY 2023 5:27PM by PIB Delhi

مرکزی وزراء جی کشن ریڈی اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ سری نگر میں منعقد ہونے والی سیاحت سے متعلقجی 20 کی تیسریمیٹنگ کی باضابطہ افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔

افتتاحی تقریب کے بعد، دو اہم ورکنگ اجلاس ہوں گے، جن میں ’معاشی ترقی اور ثقافتی تحفظ کے لئے فلم ٹورازم ‘ کے موضوع  پر   پہلا اجلاس اور ’ ایکوٹورازم ‘  کے موضوع پر دوسرا اجلاس ہوگا۔  مندوبین کے درمیان دو طرفہ میٹنگوں کے لیے بھی وقت مختص ہے۔

آج ایک قومی نیوز  ایجنسی کے ساتھ ایک انٹرویو میں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہحقیقتیہ ہے کہ سری نگر میں ہونے والی جی 20  میٹنگ اپنے آپ میں اس تبدیلی کا اشارہ ہے جو پچھلے 9 برسوں میں خاص طور پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے  کئے گئے غیرمعمولی اقدامات کے بعد آئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BNU5.jpg

وزیرموصوف نے کہا کہ کسی دوسرے مقام کی طرح یہ ایک مکمل، خوشگوار  جی 20  میٹنگ ہونے جا رہی ہے ۔ یہ اس حقیقت کی طرف بھی اشارہ ہے کہ اب جموں و کشمیر مجموعی طور پر اور خاص طور پر وادی کشمیر، جو چند سال پہلے تک دہشت گردی اور ملیٹینسی کا ایک  مرکز سمجھا جاتا تھا، اب ملک کے کسی دوسرے شہر کی طرحسرگرمیوں میں شامل ہے۔

وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ سری نگر میں ہونے والے پروگرام کی منصوبہ بندی بالکل پیشہ ورانہ انداز میں کی گئی ہے جس طرح کسی بھی دوسرے جی 20 پروگرام کی طرح کسی دوسری جگہ  کی گئی ہے۔

مزید برآں، کشمیر میں مندوبین کے قیام کے دوران اُن کے لیے سافٹ ایونٹ  بھی شامل کیے گئے ہیں۔ ان میں سے ایککاحکومت ہند کے محکمہ سیاحتکے ذریعہ  اہتمام کیا گیا ہے جوکہ فلموں کے لیے وقف ہے۔ فلم صنعت کے کچھ  مقبول  ستارے بھی اس میں شرکت کر سکتے ہیں۔ا یک اور پروگرام کی میزبانی مرکز کے زیر انتظام علاقے  جموں و کشمیر کی انتظامیہ کے ذریعہ کی جارہی ہے جو  کشمیر کے مختلف پہلوؤں اور خوبصورتی کو نمایاں  کرنے کے لیے وقف ہو گا، جسے زمین پر جنت کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ایک ثقافتی پروگرام بھی ترتیب دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کچھ سال پہلے تک جموں و کشمیر کا دورہ کرنا ممنوع سمجھاجاتا تھا اور 1990 کے بعد سے اس قسم کے  پروگرام  تقریباً رک گئے تھے، لیکن آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ  تمام جی 20 کی میٹنگیں ملک بھر میں ہورہی ہیں اور زیادہ جوش و خروش سری نگر میں ہونے والی جی 20 کی میٹنگ کے بارے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقتیہ ہے کہ مقام  سری نگر ہے ، اضافی رونق اور جوش بڑھا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BN6B.png

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ یہ ہندوستان کے لیے جموں و کشمیر کے بدلے ہوئے منظر نامے کو ظاہر کرنے کا بھی ایک موقع ہے جو وزیر اعظم مودی کے دور میں ہوا ہے کیونکہیہ ہمت اور  لگن  کے ساتھ ساتھ  ایک انتہائی پرعزم نقطہ نظر تھا ۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ سب سے بڑی تبدیلی جو وزیر اعظم مودی کی رسائی کے نتیجے میں ہوئی ہے، اس حقیقت کے علاوہ کہ وہ جموں و کشمیر اور شمال مشرق کو خصوصی ترجیح دیتے تھےاور شمال مشرق  نیز جموں و کشمیر دونوں کے لیےدیگر  وزارتوں کے ممبران کے خصوصی دوروں کا بھی اہتمام کرتے تھے، لیکن تبدیلی عام آدمی کی سطح پر بھی ہوئی ہے۔ سری نگر کی گلیوں میں چلنے والا عام آدمی اب آگے بڑھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نے دو نسلوں کو دہشت گردی کی قربان گاہ پر قربان ہوتے دیکھا ہے۔

نوجوانوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 70 فیصد آبادی کی عمر 40 سال سے کم ہے اور کشمیر کے نوجوان انتہائی آرزو  مند ہیں۔ وہ  کافی باخبر ہیں۔ وہ  بہت سے  امکانات سے پوری طرح واقف ہیں ، چاہے اسٹارٹ اپ کے امکانات  ہوں یا وہ امکانات جو وزیر اعظم مودی نے انہیں دستیاب کرائے ہیں اور وہ  انہیں  کھونا نہیں چاہتے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ جموں و کشمیر میں بالعموم اور سری نگر میں لوگ اس تقریب کا بڑے جوش و خروش سے انتظار کر رہے ہیں۔ وہ یہ بھی امید کرتے ہیں کہ انہیں سیاحت کی آمدنی کے لحاظ سے کچھ کاروباری فوائد حاصل ہوں گے۔

کشمیر واپس آنے والے سیاحوں اور فلم صنعت میں بھی بڑی دلچسپی کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ کشمیر میں فلم کی شوٹنگ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ 20ویں صدی کے اوائل میں اور آزادی کے بعد بھی کشمیر بالی ووڈ کے لیے پسندیدہ مقامات میں سے ایک تھا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں الگ الگ طرح کے مقامات تھے اور یہ بہت سستے تھے۔ چنانچہ ایسی بہت سی فلمیں تھیں جن کی شوٹنگ کشمیر میں ہوئی۔ پھر 1990 میں اچانک سب کچھ ٹھپ ہو گیا۔ انہوں نے یاد کیا کہ  وہ فلمیں جو پروڈکشن کے  مرحلے میں  تھیں دراصل ان کے لیے متبادل جگہ تلاش کرنے میں دشواری ہوئی تھی۔

وزیرموصوف نے مزید کہا کہ جب پروڈیوسرز نے یورپ جیسے دیگر مقامات پر شوٹنگ شروع کی تو لاگت ہمیشہ زیادہ ہوتی تھی۔ ہالینڈ میں ٹیولپ گارڈن کی شوٹنگ کشمیر میں ٹیولپ گارڈن جیسی نہیں ہوگی کیونکہ آپ وہی منظر، وہی ویڈیو بناتے ہیں، لیکن لاگت کئی گنا کم  ہوتی ہے اور کشمیر میں چند کلومیٹر کے دائرے میں، آپ کے پاس فوارے ہیں، آپ کے پاس جھیلیں ہیں، آپ کے پاس سطح مرتفع ہیں، آپ کے پاس برف سے جڑی چوٹیاں ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اور اعتماد اس لئے بھی پیدا ہوا ہے کہ  ہمارے پاس سیاحتی سیزن بہت کامیاب رہا، حال ہی میں، پچھلے سال تقریباً 2 کروڑ لوگوں نے کشمیر کا دورہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00369RH.png

وزیرموصوف نے کہا کہ تمام ہوٹل بک ہو گئے اور یہاں تک کہ گھروں میں سیاحت کے لئے کمروں کی گنجائش نہیں رہی ۔ اب یہ بہت ہی عجیب بات ہے کیونکہ کشمیر میں ہوم ٹورازم  کی  کبھی بھی روایت  نہیںرہی۔ یہ زیادہ تر ہوٹل ٹورسٹ  ، ہٹ ٹورسٹ، لیکن ہوم ٹورسٹ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار بھیڑ اتنا زیادہ تھی کہ  سیاحوں کے پاس کوئی متبادل نہیں تھا اور لوگوں نے اپنے گھروں  کے دروازے  کھول دیے اور یہاں تک کہ گھر وں میں بھی گنجائش ختم ہوگئی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  نہ صرف یہ کہ  ہندوستان یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ کشمیر میں حالات معمول پر آ رہے ہیں بلکہ حقیقت میں ایسا ہو رہا ہے۔ لہٰذا جب جی20 ملکوں کے مندوبین آئیں گے، تو ان میں سے بہت سے لوگ پہلی بار جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے، اور اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے اور میڈیا کے بعض حلقوں میں جو کچھ پیش کیا گیا ہے، اس سے ربط پیدا کرنے  کی کوشش کریں گے، وہ اس پیغام کو لے جانے کے قابل ہوں گے۔ اور وہ نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ پورے ہندوستان کے حقیقی پیغامبر ہوں گے،کیونکہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں ابھرا ہے۔

 

************

 

 

 

ش ح۔ف ا۔ م  ص

 (U:5355)


(Release ID: 1926137) Visitor Counter : 189
Read this release in: Tamil , English , Hindi , Marathi