محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مالی سال 23-2022 کے دوران ای پی ایف او نے کل 1.39 کروڑ ممبران جوڑے


مارچ، 2023 کے دوران  کل 13.40 لاکھ ممبران جوڑے گئے

Posted On: 20 MAY 2023 5:01PM by PIB Delhi

20 مئی، 2023 کو جاری ای پی ایف او کا عارضی پیرول ڈیٹا  اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ای پی ایف او نے  مارچ، 2023 کے دوران کل 13.40 لاکھ ممبران جوڑے ہیں۔ ای پی ایف او کے ذریعے پچھلے مالی سال 22-2021، جس میں ای پی ایف او نے تقریباً کل 1.22 کروڑ ممبران جوڑے تھے، کے مقابلے 13.22 فیصد اضافہ کے ساتھ مالی سال 23-2022 کے دوران تقریباً کل 1.39 کروڑ ممبران جوڑے گئے ہیں۔

مہینہ کے دوران جوڑے گئے 13.40 لاکھ ممبران میں سے تقریباً 7.58 لاکھ نئے ممبران پہلی بار ای پی ایف  او کے دائرے میں آئے ہیں۔ نئے شامل ہوئے ممبران میں،  سب سے زیادہ اندراج 21-18 سال کی عمر کے 2.35 لاکھ ممبران کے ساتھ درج کیا گیا ہے۔ اس کے بعد 25-22 سال کی عمر والے گروپ میں 1.94 لاکھ ممبران ہیں۔ مہینہ کے دوران جوڑے گئے کل نئے ممبران میں 25-18 سال کی عمر والے گروپ کے ممبران کی تعداد 56.60 فیصد ہے۔ پیرول ڈیٹا کے اس عمر کے حساب سے کیے گئے موازنہ سے اشارہ ملتا ہے کہ ملک کے منظم شعبہ کی افرادی قوت میں شامل ہونے والے زیادہ تر ممبران پہلی بار روزگار کے خواہش مند رہے ہیں۔

اعداد و شمار سے اس بات کا بھی اشارہ ملتا ہے کہ تقریباً 10.09 لاکھ ممبران ای پی ایف او کی رکنیت سے دوبارہ جڑ گئے ہیں۔ ان ممبران نے اپنے روزگاروں کو بدل دیا اور ای پی ایف او کے تحت کور کیے گئے اداروں میں پھر سے شامل ہو گئے اور آخری نمٹارہ کے لیے درخواست  جمع کرنے کی بجائے اپنی بچائی گئی رقم کو جمع  کرنے کا متبادل اختیار کیا، جس سے ان کے سماجی تحفظ کی توسیع ہوئی۔

پیرول ڈیٹا  کے صنف کے لحاظ سے کیے گئے تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ مارچ، 2023 میں کل خواتین ممبران کا اندراج 2.57 لاکھ رہا ہے، جو مہینہ کے دوران کل ممبران کی تعداد میں اضافہ کا تقریباً 19.21 فیصد ہے۔ ان میں سے 1.91 لاکھ خواتین ممبران کی نئی تقرریاں ہیں۔ یہ تمام نئی تقرریوں کا تقریباً 25.16 فیصد ہے۔

ریاست وار پیرول کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ کل  ممبران کے مجموعہ میں ماہ در ماہ بڑھتا رجحان ہریانہ، اتراکھنڈ، اتر پردیش، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، میزورم وغیرہ ریاستوں میں ظاہر ہوتا ہے۔  مجموعی ممبران کے معاملے میں 5 سرفہرست ریاستیں مہاراشٹر، تمل ناڈو، کرناٹک اور گجرات ہیں۔ یہ ریاستیں ایک ساتھ مل کر مہینہ کے دوران کل ممبران کے مجموعہ کا 58.68 فیصد ہیں۔ مہینہ کے دوران تمام ریاستوں میں، مہاراشٹر 20.63 فیصد کل ممبران کے مجموعہ کے ساتھ سب سے آگے ہے، جس کے بعد 10.83 فیصد کے ساتھ تمل ناڈو کا مقام ہے۔

صنعت وار پیرول ڈیٹا کی درجہ بندی بتاتی ہے کہ مہینہ کے دوران ’مہارت پر مبنی خدمات‘ (افراد قوت فراہم کرنے والوں، عام ٹھیکہ داروں، حفاظتی خدمات،  متعدد کام کاج وغیرہ سے تیار کردہ) میں کل ممبران کا مجموعہ 43.72 فیصد ہے۔ پچھلے مہینہ کے ساتھ صنعت وار  اعداد و شمار   کا موازنہ کرنے پر، ’مہارت پر مبنی خدمات‘، ’ہوٹل‘، ’ڈاکٹر‘، ’نیشنلائزڈ بینکوں کے علاوہ دیگر بینک‘ وغیرہ جیسی صنعتوں میں اعلی اندراج دیکھا گیا ہے۔

پیرول ڈیٹا عارضی ہے کیوں کہ  ڈیٹا تیار کرنا ایک مسلسل عمل ہے، جب کہ  ملازمین کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ اس لیے ہر مہینے پچھلے ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ اپریل 2018 کے مہینے سے، ای پی ایف او ستمبر، 2017 کی مدت کو کور کرتے ہوئے پیرول ڈیٹا جاری کر رہا ہے۔ ماہانہ پیرول ڈیٹا میں،  آدھار تصدیق شدہ یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یو اے این) کے توسط سے پہلی بار ای پی ایف او میں شامل ہونے والے ممبران کی کوریج سے باہر نکلنے والے موجودہ ممبران اور ممبران کے طور پر دوبارہ شامل ہونے والے ممبران کے شمار کو کل ماہانہ پیرول گنتی کے لیے شامل کیا جاتا ہے۔

ای پی ایف او ملک کی  بنیادی تنظیم ہے جو ای پی ایف اور ایم پی قانون، 1952 کے تحت منظم/نیم منظم شعبہ کی افرادی قوت کو سماجی تحفظ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ذمہ دار ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5338


(Release ID: 1925983) Visitor Counter : 156


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Tamil