کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

دواسازی کا محکمہ نئی دہلی میں 26 سے 27 مئی 2023 تک 'انڈیا فارما اینڈ انڈیا میڈیکل ڈیوائسز' پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کرے گا


دواسازی اور طبی آلات کے شعبے میں ہندوستان کو معیاری طبی مصنوعات کے مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر فروغ دینے کے لیے ایونٹ کا 8 واں ایڈیشن

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نیشنل میڈیکل ڈیوائسز پالیسی، 2023، میڈیکل ڈیوائسز کے لیے ایکسپورٹ پروموشن کونسل اور مشترکہ سہولیات کے لیے میڈیکل ڈیوائسز کے کلسٹرز کے لیے معاونت اسکیم  کا باقاعدہ آغاز کریں گے

ہندوستانی  دوا سازی کا شعبہ جسے بجا طور پر دنیا کی فارمیسی کہا جاتا ہے، آنے والے سالوں میں دونوں  گھریلو ضروریات اور عالمی ضرورتوں کے لیے زیادہ  تعاون پیش کرے گا: ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ

Posted On: 20 MAY 2023 12:33PM by PIB Delhi

کیمیکلز اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری  (ایف آئی سی سی آئی) کے تعاون سے دواسازی کے محکمے کے زیر اہتمام 'انڈیا فارما اینڈ انڈیا میڈیکل ڈیوائس 2023' پر بین الاقوامی کانفرنس کے 8ویں ایڈیشن کا 26 سے 27 مئی 2022 تک نئی دہلی میں افتتاح کریں گے۔ کیمیکل اور کھاد کی وزارت کے وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

کانفرنس کے ایک حصے کے طور پر، ڈاکٹر منڈاویہ نیشنل میڈیکل ڈیوائسز پالیسی، 2023 کے ساتھ ساتھ ایکسپورٹ پروموشن کونسل فار میڈیکل ڈیوائسز کا آغاز کریں گے۔ ڈاکٹر منڈاویہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستانی فارماسیوٹیکل سیکٹر، جسے بجا طور پر دنیا کی فارمیسی کہا جاتا ہے، آنے والے سالوں میں دونوں  گھریلو ضروریات اور عالمی ضرورتوں کے لیے مزید تعاون پیش  کرے گا۔ مزید برآں، طبی آلات کے شعبے، سن رائز سیکٹر کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے، 2030 تک 50 بلین امریکی ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت کے ساتھ، مرکزی کابینہ نے حال ہی میں صنعتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈر کے ساتھ وسیع مشاورت کے بعد تیار کی گئی قومی طبی آلات پالیسی، 2023 کو منظوری دی ہے۔

مرکزی وزیر ایک نئی اسکیم کا بھی آغاز کریں گے جس کا نام ' اسسٹنٹ فار میڈیکل ڈیوائسز کلسٹرز فار کامن فیسیلٹیز (اے ایم ڈی-سی ایف)ہے،  اور جس کا مقصد طبی آلات کے کلسٹروں میں بنیادی ڈھانچے کی مشترکہ سہولیات کو مضبوط کرنا یا قائم کرنا ہے اور طبی آلات کے لیے جانچ کی سہولیات کو مضبوط کرنا یا قائم کرنا ہے۔ .

سالانہ اہم  کانفرنس کا انعقاد دو دنوں میں کیا جائے گا - 26 مئی 2023 ہندوستان کے میڈیکل ڈیوائس سیکٹر کے لیے "پائیدار میڈ ٹیک 5.0: اسکیلنگ اینڈ انووٹنگ انڈین میڈ ٹیک" کے موضوع پر اور 27 مئی 2023 کو "انڈین فارما انڈسٹری: اختراع کے ذریعے قدر کی فراہمی ’’کے موضوع پر فارماسیوٹیکل سیکٹر کے لیے وقف  ہوگا۔

تقریب میں درج ذیل اہم سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا جائے گا:

  • افتتاحی اجلاس (26 مئی 2023)؛ نیشنل میڈیکل ڈیوائس پالیسی، 2023 کا آغاز اور مشترکہ سہولیات کے لیے طبی آلات کے کلسٹرز کی مدد کی اسکیم (اے ایم ڈی-سی ایف) اور میڈیکل ڈیوائسز کے لیے ایکسپورٹ پروموشن کونسل کا باقاعدہ آغاز، اور افتتاحی اجلاس کے دوران  دوا سازی اور طبی آلات سے متعلق مطالعاتی رپورٹس کے اجراء کا منصوبہ  ہے۔
  • طبی آلات کے شعبے پر سی ای او کے گول میز اور موضوعاتی کانفرنس کے سیشنز (26 مئی 2023)
  • دوا سازی کے شعبے پر سی ای او کے گول میز اور موضوعاتی کانفرنس کے سیشنز (27 مئی 2023)

دو دنوں کے دوران دواسازی  اور طبی آلات کی صنعتوں کے 100 سے زائد سی ای اوز کئی موضوعاتی سیشنز میں شرکت کریں گے، جس میں پوری دنیا سے اس تقریب میں شرکت ہوجائے گی۔ دو روزہ کانفرنس میں دواسازی  اور طبی آلات کے شعبوں سے 700 سے زائد شرکاء کی شرکت متوقع ہے۔

کلیدی خطابات اور پینل ڈسکشنز میں متعدد موضوعات پر بصیرت افروز گفتگو ہوگی جس میں میڈ ٹیک کے لیے عملی کمرشلائزیشن کی حکمت عملی: پائلٹ اسکیل ٹو پروڈکشن اسکیل پروپلنگ دی انوویشن  آر اینڈ ڈی گروتھ : افیشیئنٹ کوالٹی منجمنٹ ان میڈٹیک ،  کیپسٹی اینڈ اسکل بلڈنگ ا ن میڈٹیک : انڈسٹری اکیڈمی انٹریگریشن دوسازی کی صنعت  ہندوستان کی ترقی اور ستون کے طور پر  اور کلیدی بنیاد نمو کے ڈرائیور کے طور پرمعیار،  دوا سازی کی صنعت کے ویلیو چین کو شکل دینے والی  ڈیجیٹل تبدیلی، اور ہندوستانی فارما  کے مستقبل میں زبردست  چھلانگ: عالمی بایو سیملر مواقع سے فائدہ اٹھانا۔ صحت کی دیکھ بھال، فارما اور طبی آلات کی صنعت  کی  کوششوں اور کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ اس طرح کی کانفرنسیں اور غور و خوض صنعت کی نامیاتی اور پائیدار ترقی کے لیے اہم ہیں تاکہ ان کی مکمل صلاحیتوں کا ادراک کیا جا سکے۔

اس تقریب کے دوران کئی معززین خطاب کریں گے جن میں ممبر، صنعت، نیتی آیوگ، دواسازی، صحت، ڈی پی آئی آئی ٹی اور اعلیٰ تعلیم کے محکموں کے سیکرٹریز، چیئرمین این پی پی اے، ایم ای آئی ٹی  وائی کے اعلی عہدے داران ، ایم او ای ایف سی سی، بی آئی ایس، اے ای آر بی، نیشنل بائیو فارما کمیشن، ڈرگ کنٹرولر آف انڈیا  ،آئی آئی ٹی دہلی، آئی آئی ٹی کانپور، این آئی پی ای آر موہالی، بی آئی آر اے سی ، ہیلتھ کیئر سیکٹر سکل کونسل، اور بہت سے دیگر  شامل ہیں۔

****

ش ح۔ ا ک۔ ج

UNO- 5231



(Release ID: 1925843) Visitor Counter : 116