وزارت خزانہ
ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ سے ہونے والے چھوٹے لین دین پر ایل آر ایس کے تحت ذرائع پر ٹیکس کلیکشن کو لاگو کیے جانے کے بارے میں وضاحت
Posted On:
19 MAY 2023 7:11PM by PIB Delhi
یکم جولائی 2023 سے لبرلائزڈ ریمیٹنس اسکیم (ایل آر ایس) کے تحت چھوٹے لین دین پر ٹیکس کلیکشن ایٹ سورس (ٹی سی ایس) کے لاگو ہونے کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ کسی بھی طریقہ کار کے ابہام سے بچنے کے لیے، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی فرد کے ذریعے اپنے بین الاقوامی ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرکے فی مالیاتی سال کی جانے والی 7 لاکھ روپے تک کی کسی بھی ادائیگی کو ایل آر ایس کی حد سے باہر رکھا جائے گا، اور اس پر کوئی ٹی سی ایس نہیں لگے گا۔
تعلیم اور صحت سے متعلق ادائیگیوں کو ٹی سی ایس کے دائرے سے باہر رکھنے کا موجودہ فائدہ مند نظام بھی لگاتار جاری رہے گا۔
قواعد [فارن ایکسچینج مینجمنٹ (کرنٹ اکاؤنٹ ٹرانزیکشنز رولز)، 2000] میں ضروری تبدیلیاں الگ سے جاری کی جائیں گی۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 5316
(Release ID: 1925646)
Visitor Counter : 191